مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
محب بھیا کے بارے میں پہلا تاثر بہت خوشگوار قائم ہوا۔۔!!
بہت محنتی ہیں جو بھی کام کرتے ہیں پوری لگن اور دیانتداری سے پایہءتکمیل پہنچاتے ہیں
اور جو علم ان کے پاس ہے اسے دوسروں تک پہنچانے میں بہت دریا دلی سے کام لیتے ہیں۔۔
اور یہی تاثر اب تک پوری پختگی کے ساتھ قائم ہے ۔۔۔!
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
2)-پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
محب بھیا سے باقاعدی بات چیت کبھی نہیں ۔۔کمنٹس میں کبھی کبھار ہوجاتی ہے
دو بار مبار کباد والے تھریڈز میں ہوئی تھی۔۔۔!
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
3)-آپکو محب کی کون سی عادت​
سب سے زیادہ​
اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
سب سےزیادہ خوش مزاجی۔۔۔
خلوص۔۔
اور جو بھی کام کرنا پوری مہارت سے کرنا ۔۔
یہ سب عادتیں محب بھیا میں محسوس کی ہیں جو کہ اچھی لگتی ہیں۔۔۔!
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
محب بھیا سے سیکھنے کے لیئے تو اتنا کچھ ہے کہ لسٹ بنانی پڑے گی :heehee:

سیکھا یہ ہے کہ بات کو ہلکے پھلکے انداز میں شائستگی سے کرنا چاہیئے۔۔۔!
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
رائے کا اظہار تو میں کر چکی البتہ مشورہ ۔۔۔!​
مشورہ دینے کے بارے میں ابھی کچھ ہی دن پہلے میں نے محفل میں سیکھا ہے کہ مشورہ ضرورت پڑھنے پر دینا چاہیئے ۔۔​
وہ بھی تب جب کوئی آپ سے مشورہ مانگے سو ابھی مجھے ایسی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔۔!​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
 
ہم یہاں آئے تو اس قصد سے تھے کہ محب علوی سے اپنی قدیم شناسائی کا تذکرہ کر کے ان کی بزرگی میں چار چاند لگاتے لیکن وائے قسمت کہ قصدا یا سہوا محب کی جنس ہی بدلائی جا چکی ہے۔ اب ہم نئے یا نئی محب پر کیا لکھیں کہ ڈرتے ہیں ہمارے عدو ہمیں باباجی کی صف میں نہ کھڑے کر دیں ۔ اس عداوت میں قیصرانی بھائی پیش پیش ہیں اور ہم مومنوں کے خلاف مغربی عداوت تو اظہر من الشمس ہے۔:D

ساجد ، بے غم ہو کر لکھیں ۔ بقول شاعر

غزالاں تم تو واقف ہو کہو
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ محب بھیا آپ کی طرح جتنے بھی لوگ علم پھیلانے اور سیکھنے میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں وہ چراغ کی مانند ہیں
ان چراغوں کو ہمیشہ جلتے رہنا چاہیئے ۔۔۔!
ایسے لوگ ہمیشہ میری دعاؤں کا حصہ رہتے ہیں۔۔۔!
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
محب بھیا کا اوتار مجھے تو اچھا لگتا ہے اور وجہ یہی کہ اس میں میری تین پسندیدہ چیزیں نظر آرہی ہیں
سمندر،چاند،اور درخت
یہ تینوں چیزیں بھیا کی شخصیت سے مناسبت رکھتی ہیں
جیسے چاند اندھیرے میں روشنی پھیلاتا ہے
درخت سایہ دیتے ہیں ان کا پھل لوگ کھاتے ہیں
اور سمند بہت وسیع ہوتا ہے ۔۔!
میں تو یہی کہوں گی کہ کسی بھی سیکشن میں پائے جائیں سب کو فائدہ ہوتا ہے ان سے ۔۔
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​
پائتھون وغیرہ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں پھر بھی میں نے انہیں پڑھا ہے​
ڈیٹاانٹری کا دھاگہ خوب تھا لیکن یہ میری ہی غلطی کہ میں نے دلچسپی ہونے کے باوجود اس سے​
خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا​
یاد رہ جانے والے کمنٹس میں جب میں نے محب بھیا کی مبارکباد کے جواب میں انہیں شکریہ کا سادہ امیج پوسٹ کیا تو بھیا نے کہا​
میرے لیئے اتنا سادہ اس کمنٹ پر میں ہنسی تھی ویسے بھیا وہ سادہ سا امیج میری اپنی پسند کا تھا​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں​
محب بھیا! علم بانٹنے میں،،سکھانے میں آپ حاتم طائی کی طرح سخی ہیں۔۔!​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
 
فاتح

لائبریرین
سنتا ہوں مگر کچھ معاملات پر انسان شاید کسی کی نہیں سنتا ، ایسے ہی چند معاملات پر تم سے بات ہوئی ہے اور تم نے یہ تاثر لیا ہے ورنہ عام معاملات میں بہت سنتا ہوں اور سنتے سنتے ہی اب نہ سننے کا سبق سیکھا ہے۔
اس سے کیا مطلب اخذ کیا جائے؟ آخر میں تم نے بھی تو میرے ہی بیان کی تائید کی ہے کہ سنتے سنتے اب نہ سننے کا سبق سیکھا ہے۔ :)
فون تمہارا اکثر کسی غیر معروف نمبر سے آتا ہے اس لیے رہ جاتا ہے یا اسکائپ پر مس ہو جاتا ہے۔
واہ۔۔۔ اچھا سبب ہے فون نہ اٹینڈ کرنے کا۔ میرا امریکا والا نمبر سیو کر لو تو یہ مسئلہ نہ ہو۔۔۔ ہمیشہ اسی نمبرس ے کال کرتا ہوں میں تمھیں۔
فلسفے اب سنتا زیادہ ہوں اور لکھ اس لیے نہیں رہا کہ اس کے لیے سنجیدگی اور وقت کی کمی کا شکار ہوں۔ اس کے علاوہ اردو کی کتابیں بھی یہاں نہیں ہیں جن سے مدد لے سکوں مگر ارادہ ہے کہ اگلے سال کچھ موضوعات کو شروع کروں گا۔
یعنی اگلے سال ہم محفل چھوڑ جائیں؟
 
فاتح

لائبریرین
میں تو مقدور بھر کوشش کر رہا ہوں ، محفل پر کئی عالم موجود ہیں مختلف علوم کے جن میں چند ایک کے نام یہ ہیں

ابن سعید
فاتح
نبیل

اس کے علاوہ محمد سعد ، ببلو ، الف نظامی ، شعیب سعید شوبی اور بھی کئی لوگ ہیں۔

آپ ان لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں اگر یہ سکھا دیں تو۔ ;)
تم تو کم از کم یہ مت کہو۔۔۔ تمھیں تو میں نے اپنی تین روزہ ورکشاپ میں مفت شمولیت کی دعوت ہی نہیں دی بلکہ منتیں کی تھیں بلکہ زبردستی بھی لے جانے کی کوشش کی تھی مگر تم نے گیریژن کلب کے کمرے میں پڑے اینڈتے رہنے کو ترجیح دی تھی۔ ;)
 
میں جن دنوں فعال تھا ان دنوں محب بھائی غائب تھے۔ پرانے دھاگے پڑھتے ہوئے ہی تاثر قائم تھا کہ خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔

یاد نہیں ۔ ویسے محب بھائی سے میری بہت کم بات ہوئی ہے

دوسروں کی مدد کرنا

مشورہ تو محفل پر باقاعدگی سے آنے کا دینا چاہتا ہوں لیکن میں خود اس پر عمل نہیں کررہا تو مشورہ رہنے ہی دیجیے :tongue:

ایسے اوتار اکثر خواتین کے ہوتے ہیں ۔
محفل کی بارہ دری

دھاگے میں بھی تشریف لایا کریں ۔​

محب بھائی کا ہر پیغام دلچسپی سے بھرا ہوتا ہے ۔

بھائی تمہارے اس جملے نے بہت محظوظ کیا ۔

ایسے اوتار اکثر خواتین کے ہوتے ہیں ۔ :D

اس سے کیا مطلب اخذ کیا جائے؟ آخر میں تم نے بھی تو میرے ہی بیان کی تائید کی ہے کہ سنتے سنتے اب نہ سننے کا سبق سیکھا ہے۔ :)

واہ۔۔۔ اچھا سبب ہے فون نہ اٹینڈ کرنے کا۔ میرا امریکا والا نمبر سیو کر لو تو یہ مسئلہ نہ ہو۔۔۔ ہمیشہ اسی نمبرس ے کال کرتا ہوں میں تمھیں۔

یعنی اگلے سال ہم محفل چھوڑ جائیں؟

تمہارے حوالے سے تصدیق کی ہے کیونکہ تمہارے ساتھ ایسا واقعی ہوا ہے مگر ایسا رویہ عمومی نہیں ہے ۔

امریکہ والا نمبر اب محفوظ کرنا ہی پڑے گا ویسے نشانی لگا لی ہے کہ جارجیا سے تمہاری ہی کال آتی ہے۔

اگلے سال ، نہیں ضروری نہیں اس میں رد و بدل ہو سکتا ہے ۔ :)
 
تم تو کم از کم یہ مت کہو۔۔۔ تمھیں تو میں نے اپنی تین روزہ ورکشاپ میں مفت شمولیت کی دعوت ہی نہیں دی بلکہ منتیں کی تھیں بلکہ زبردستی بھی لے جانے کی کوشش کی تھی مگر تم نے گیریزن کلب کے کمرے میں پڑے اینڈتے رہنے کو ترجیح دی تھی۔ ;)

ہاہاہاہاہا
ہاں ، اس کی میں تصدیق کروں گا مگر یہ خاص میرے لیے نہیں تھا بلکہ اس میں بھی ایک اسسٹنٹ ڈھونڈ رہے تھے جس پر میں نے سوچا آرام ہی کر لوں اور مجھے شامل کرنے پر کچھ بہانہ بھی کرنا تھا مگر یہ ایک نادر واقعہ ہوا ضرور تھا۔ :p

اب حسرت ہی رہے گی کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ;)
 
تم بہت اچھی طرح جانتے ہو کہ اس میں تمھیں بطور "اسسٹنٹ" لے جانے کا مقصد صرف اور صرف تمھارے لیے "مفت" داخلے کا بہانہ تھا تا کہ جو لوگ پیسے دے کر وہ ٹریننگ اٹینڈ کر رہے تھے انھیں کوئی اعتراض نہ ہو ورنہ مجھے اس ٹریننگ ورکشاپ میں اسسٹنٹ کی کیا ضرورت تھی۔
اسٹنٹ سے مراد یہ بھی تھی کہ تم بھی اس تین دن کی ٹرینگ میں آدھے ایک گھنٹے کا لیکچر ڈیٹابیس کے متعلق جھاڑ دو تا کہ تمھارے پروفائل میں شامل ہو جائے یہ ٹریننگ۔ :)
 
ہلے رائے کچھ اور تھی اور اب کچھ اور ہے
ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے محفل نئی نئی جوائن کی تھی تب یہاں بہت خاموشی تھی بلکہ تب میں محفل کو سویا ہوا محل کہتی تھی ۔میں نے پہلے یہاں کافی کچھ پڑھ رکھا تھا سو دل کرتا تھا کہ ان سب سے بات بھی کی جائے لیکن یہاں بہت خاموشی تھی اور مجھ سے خاموشی زیادہ دیر تک برداشت نہیں ہوتی سو میں نے یہاں کے جو جو گوشے کافی عرصے سے ویران تھے ان پر قبضہ کرنا چاہا اور شروعات انٹرویو سیکشن سے کرنا چاہی لیکن وہاں سب سے پہلے ماورا نے اعتراض کیا اور پھر محب نے کہ امن ایمان کا کام ہے یہ تب یہ دونوں موڈریٹر تھے یہاں۔کوئی اور کہتا تو شاید اتنا برا نا لگتا لیکن انتظامیہ کی طرف سے اعتراض بہت برا لگا اور میں نے بھی جواب میں کچھ کہ دیا اور پھر حالات ایسے ہو گئے تھے کہ شمشاد بھائی کو لگا کہ میں شاید محفل چھوڑ دونگی اور انہوں نے دوسرے دن مجھے پھر ڈھیٹوں کی طرح محفل پر دیکھ کر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا :p اسکے بعد قیصرانی نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا بات ہے اور میں کیوں اتنی اپ سیٹ ہوں(تب قیصرانی یہاں کے ایڈ من ہوا کرتے تھے)میں نے انہیں ساری بات بتائی اور وہ پیغام بھی دکھایا تو قیصرانی کا کہنا تھا کہ مجھے غلط لگا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور اچھے سے سمجھایا بھی تب میں پھر سے ٹھنڈی ٹھنڈی کول کول ہوئی تھی دوبارہ :p
لیکن محب سے میں نے دور رہنا شروع کر دیا تھا اور شاید محب نے بھی۔ تب میری نطر میں محب ُروڈ اور اکھڑ مزاج تھے اور ہماری کافی عرصے سے بات بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی
کچھ عرصے سے اچھی خاصی بات چیت ہونے لگی ہے تو میری رائے ایک دم بدل گئی ہے اور میں سوری کہتی ہوں محب کو کہ انہیں میں نے غلط سمجھا اور افسوس بھی ہے کہ اتنے اچھے اور پرانے محفلین سے یہاں میری بات چیت اتنا لیٹ ہو رہی ہے۔

ویسے مجھے اس کی تفصیلات یاد نہیں مگر شاید یہ ہوا ہوگا کہ ماورا نے کہا ہوگا کہ انٹرویو کے لیے امن ایمان بہت اچھا کام کر رہی ہے تو اسے ہی جاری رکھنے دیتے ہیں اور میں بھی یہی سمجھتا تھا تو میں نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ہوگی اور آپ نے اسے اعتراض سمجھا ہوگا۔
وہ وہ دن تھے کہ ماورا اور میں تقریبا ایک ہی سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہوتے تھے اور اکثر موضوعات پر ہم آہنگی تھی جسے ایک رکن نے یوں کہا تھا

ماورا کا صحیح تو صحیح ہے ہی غلط بھی صحیح ہے ۔

ویسے میرے فرشتوں کو بھی نہیں خبر کہ کب میں نے تعبیر سے دور رہنا شروع کر دیا۔ :)

مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے ہی ایک عرصہ بعد یہ جمود توڑا اور اب سوری جیسے الفاظ استعمال کرکے مجھے شرمندہ نہ کریں۔ اب انشاءللہ کئی دھاگوں میں حریف و حلیف کی کیفیت ہوگی ۔ :)
 
بھائی صاحب ، اس تکلف کی کیا ضرورت تھی۔ :)
اسکا مطلب تھا کہ گو کہ ہم کچھ لکھ نہیں پا رہے لیکن پڑھ ضرور رہے ہیں۔ ایک اپنی تعبیر اپیا جانی ہیں جو ہر نئے دھاگے کے ساتھ سوالات کی تعداد بڑھا دیتی ہیں۔ اس چکر میں کئی سوال ایسے ہو گئے ہیں کہ ان کے جوابات میں کیا فرق ہو یہی سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
بھائی صاحب ، اس تکلف کی کیا ضرورت تھی۔ :)
سعود کو انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانے کا شوق ہے :p

اسکا مطلب تھا کہ گو کہ ہم کچھ لکھ نہیں پا رہے لیکن پڑھ ضرور رہے ہیں۔ ایک اپنی تعبیر اپیا جانی ہیں جو ہر نئے دھاگے کے ساتھ سوالات کی تعداد بڑھا دیتی ہیں۔ اس چکر میں کئی سوال ایسے ہو گئے ہیں کہ ان کے جوابات میں کیا فرق ہو یہی سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔ :) :) :)
اس سادگی پر کون نہ مر جائے اے خدا :eek:
سعود جب آپ سے مشورہ لیا جاتا ہے تو آپ اس وقت لاتعلق کیوں بن جاتے ہیں؟ یہ کوئی امتحانی پرچہ تھوڑی نا ہے کہ آپ نے سب کے جوابات نا دیے تو فیل ہو جائیں گے۔
ویسے مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے تو پلیز کوئی مدد کر دے نا انہیں تبدیل کرنے میں۔
 
تعبیر

محفلین
ویسے مجھے اس کی تفصیلات یاد نہیں مگر شاید یہ ہوا ہوگا کہ ماورا نے کہا ہوگا کہ انٹرویو کے لیے امن ایمان بہت اچھا کام کر رہی ہے تو اسے ہی جاری رکھنے دیتے ہیں اور میں بھی یہی سمجھتا تھا تو میں نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ہوگی اور آپ نے اسے اعتراض سمجھا ہوگا۔
وہ وہ دن تھے کہ ماورا اور میں تقریبا ایک ہی سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہوتے تھے اور اکثر موضوعات پر ہم آہنگی تھی جسے ایک رکن نے یوں کہا تھا

ماورا کا صحیح تو صحیح ہے ہی غلط بھی صحیح ہے ۔
پتہ نہیں ماوراء کہاں چلیں گئیں بہت یاد آتی ہیں اور واقعی انکے کام اور لگن کا تو کیا ہی کہنا ۔تب امن ایمان کافی عرصے سے غائب تھیں اور یہیں کسی نے بتایا بھی تھا کہ اب وہ شاید ہی آئیں :)
تبھی اس کام میں ہاتھ ڈالنا چاہا تھا ۔مجھے کبھی بھی کسی کی جگہ لینا پسند نہیں ہے۔
اصل میں میں نئی تھی نا یہاں تو مجھے یہ امید کہ مجھے ویلکم کہا جائے نا کہ ایسے ڈانٹا جائے گا
ویسے آپ کو میرے خاتون ہونے پر شک تھا کہ مجھے آپ نے اتنے اسٹائل میں ویلکم ہی نہیں کہا جسکا ذکر نبیل بھائی کر چکے ہیں :p
یہ بھی شکوہ ہے مجھے آپ سے :p

ویسے میرے فرشتوں کو بھی نہیں خبر کہ کب میں نے تعبیر سے دور رہنا شروع کر دیا۔ :)
ہاہاہا
یہ تو بس ڈرامیٹک کیا تھا اپنی بات کو :p اصل میں یہاں آپ کی پسند کے زمرے الگ ہیں اور میرے الگ اس لیے کبھی بات نا ہو سکی اور آپ کچھ عرصے سے غائب ہو گئے تھے پھر میں بھی اس لیے اتنا لمبا وقت لگ گیا بات چیت میں :)

مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے ہی ایک عرصہ بعد یہ جمود توڑا اور اب سوری جیسے الفاظ استعمال کرکے مجھے شرمندہ نہ کریں۔ اب انشاءللہ کئی دھاگوں میں حریف و حلیف کی کیفیت ہوگی ۔ :)
ان شاءاللہ
اور میرے باقی کے سوالات کے جوابات کہاں ہیں؟
میرے ذہن میں کچھ اور بھی تھا پوچھنے کو لیکن اب بھول گیا یاد آنے پر پھر بات ہو گی :)
 
تعبیر

محفلین
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
رائے کا اظہار تو میں کر چکی البتہ مشورہ ۔۔۔ !​
مشورہ دینے کے بارے میں ابھی کچھ ہی دن پہلے میں نے محفل میں سیکھا ہے کہ مشورہ ضرورت پڑھنے پر دینا چاہیئے ۔۔​
وہ بھی تب جب کوئی آپ سے مشورہ مانگے سو ابھی مجھے ایسی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔۔!​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
یہ کب اور کہاں سیکھ لیا عینی ؟

t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
محب بھیا کا اوتار مجھے تو اچھا لگتا ہے اور وجہ یہی کہ اس میں میری تین پسندیدہ چیزیں نظر آرہی ہیں
سمندر،چاند،اور درخت
یہ تینوں چیزیں بھیا کی شخصیت سے مناسبت رکھتی ہیں
جیسے چاند اندھیرے میں روشنی پھیلاتا ہے
درخت سایہ دیتے ہیں ان کا پھل لوگ کھاتے ہیں
اور سمند بہت وسیع ہوتا ہے ۔۔!
میں تو یہی کہوں گی کہ کسی بھی سیکشن میں پائے جائیں سب کو فائدہ ہوتا ہے ان سے ۔۔
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
زبردست
جب اتنا اچھا مشاہدہ ہے تو کچھ لکھتی کیوں نہیں ہیں محفلین پر
انکے دستخط اور اوتار پر ہی سہی
ویسے اگلی بار یہ تھریڈ آپ کو دوں پوسٹ کرنے کے لیے یا مدد کر سکتی ہیں میری اس میں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
Top