مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی مانو"

عائشہ عزیز

لائبریرین
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے​
سوال بہت جی :p
1۔ عاشو بچے ماشاءاللہ آپ کے گھر دو لوگ بہت اچھے لکھاری ہیں ناعمہ اور دوست اور انکی تحریں اکثر محفل پر نظر بھی آتی ہیں لیکن آپ کی طرف سے ایسا کچھ پڑھنے کو نہیں ملا۔اسکی کوئی وجہ​
2۔محفل پر ایک میرا پالا سا بچہ عاشو ہی تو تھا جومجھے آن لائن دیکھنے کے بعد اکثر مجھے بارہ دری پر بلاتا بھی تھا اور مجھے کہیں نا کہیں کسی پیغام مین ٹیگ بھی کرتا تھا لیکن ایسا اب کچھ نہیں ہوتا ۔ایسا کیوں ؟؟؟کیا کوئی نارضگی ہے​
3۔اتنے سارے دیے گئےناموں میں سے کونسا فیورٹ ہے اس نام سے کس کا پکارنا زیادہ اچھا لگتا ہے ۔​
اپیا مجھے تو لکھنا نہیں آتا۔شاکر بھیا اور ناعمہ لکھتے ہیں ۔۔ بس بہت ہے ناں!​
ویسے ایک دفعہ مینڈکی کو زکام ہوا تھا آپ نے نہیں دیکھا کیا؟ :)
افف اپیا ایسی کوئی بات نہیں بھلا میں آپ سے کیسے ناراض ہو سکتی ہوں؟ دراصل ایک تو آپ کی اور میری ٹائمنگ نہیں ایک جیسی اور پھر جب آپ آتی تھیں تو میں سوچتی شاید اپیا تھوڑی دیر کے لیے آتی ہیں اور ان کو اتنا کچھ دیکھنا ہوتا ہے محفل میں۔۔اور میں ضد کرکے اپیا کو بلا لیتی ہوں۔ لیکن پرامس اب پھر سے ضرور بلایا کروں گی۔ :)
اممم۔۔جس نام سے بھی کوئی بلائے :)
مقدس اپیا سوئیٹی پائی کہتی ہیں۔ فہیم بھیا چھوٹو کہتے ہیں اور سعود بھیا تو اتنے زیادہ ناموں سے بلاتے ہیں۔اور شمشاد چاچو مانو بلی کہتے ہیں۔ سب نام اچھے لگتے ہیں۔ :)
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں​
آپ صرف بارہ دری تک کیوں محدود ہیں باقی کے زمروں میں کیوں نظر نہیں آتیں؟؟؟​
× عاشو بچے کا نام مانو کب اور کیسے پڑا اور آپ کو کیسا لگتا ہے مانو کہلوانا​
ایسا تو نہیں ہے اپیا باقی دھاگے بھی دیکھتی ہوں لیکن وہاں زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔ زیادہ تر میں بس ریٹنگ کرتی ہوں۔​
جب سے مجھے یہ اوتار پسند آیا تب سے پڑا اپیا۔۔اور چاچو نے سب سے پہلے مانو بلی کہنا شروع کیا، مجھے اچھا لگا! :)
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
میں تو چاہوں گی کہ یہاں میں ہوتی ہوں وہاں آپ کو بھی دیکھوں​
آخر میں دعا ہے کہ اللہ آپکو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے اور ہر جائز تمنا آپکی پوری کرے​
اور اللہ کسی آزمائش میں نا ڈالے کبھی بھی آپکواور آپکے خاندان ہو​
زندگی کی ہر خوشی نصیب ہو اور اللہ آپکے نصیب اچھے کرے ۔آمین یا رب العالمین​
اپیا آپ کے تصویروں والی دھاگے میں میرے فیورٹ ہوتے ہیں۔ سچی میں! ۔۔۔ویسے آپ بتا دیجئے آپ مجھے کہاں دیکھنا چاہتی ہیں میں وہاں آ جایا کروں گی۔ :)
جزاک اللہ!​
ا​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اپیا آپ کو نہیں پتا ۔۔دیکھیں اللہ جی نے پاپڑ ، املی اور گنے اور گول گپے اور بسکٹ سب کچھ کھانے کے لیے بنایا ہے اگر ہم نہیں کھائیں گے تو یہ ناشکری ہوگئی ناں ۔۔بتائیے ہوگئی یا نہیں؟
بس اسی لیے میں نے سوچا ہے ہم سب چیزیں کھانی چاہیں۔:p


اپیا دکھ میں بھی مسکرانا تو میں نے آپ سے سیکھا۔ :)

آپ بالکل میری بہن ہیں۔۔۔ اس لیے آپ اتنا اچھا سوچتی ہیں۔ :)
بھئی میں کب منع کرتی ہوں پاپڑ املیاں گول گپے کھانے سے
بس میں تو یہ کہتی ہوں کہ ان سے آپ کھانے کے علاوہ شغل فرما لیا کریں :heehee:
:happy::happy:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے تو عائشہ بہت سمجھدار ہیں لیکن بس ایک نصیحت کروں گی کہ ہمیشہ اچھے کردار کے لوگوں کو اپنا دوست بنانا کیونکہ دوست ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی ہماری پہچان بھی ہوتے ہیں اچھی صحبت ہمارے ذہن پر مثبت اثرات ڈالتی ہے ۔
جی آنی۔۔ انشاء اللہ آپ کی نصیحت پر عمل کروں گی۔

عائشہ کا اوتار اسکے اچھے نام پر اثر انداز ہوگیا ہے
اب محفل میں ہر کوئی اسکو مانو بلی کہتا ہے اور اتنا پیارا نام کہیں پس منظر میں چلا گیا ہے
اللہ عائشہ کو دین دنیا کی تمام دولتوں ، نعمتوں ، عزتوں ، رفعتوں اور راحتوں سے مالامال فرمائے اور ہر امتحان میں کامیابی اور کامرانی سے سرفراز فرمائے آمین
:)
جزاک اللہ آنی!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
محترم بہنا
سدا ہنستی مسکراتی خوش و شادو آباد رہیں آمین
وہ کہتے ہیں نا کہ
"دیر آید درست آید "
تاخیر تو ہوئی مگر " مہمان " بہت خوب چنا ہے ۔
ویسے بھی " بیٹیاں " تو ہوتی ہی مہمان ہیں ۔
اور دعا یہی ہوتی ہے کہ جلد از جلد یہ اپنے اپنے گھروں میں جائیں اور سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔
عائشہ عزیز بھی اک چھوٹی سی پیاری بٹیا ہے میری
اللہ اس پر سدا مہربان رہتے زندگی کی راہوں کو آسان فرمائے آمین ۔

عائشہ عزیز
نیٹ پر آباد اس عالمی گاؤں میں نام اور نک ہی ہماری شناخت ہوتے ہیں ۔
اور میں عادت سے مجبور سامنے آنے والے نام و نک پر اپنے خودساختہ فارمولے آزماتے
شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں ۔
عایشہ بٹیا کے بارے پہلا تاثر یہی تھا کہ
یہ اک علم و عقل کی حامل الھڑ البیلی شخصیت ہیں جو کہ یقین مستحکم کو ہمراہ لیئے شوخی و شرارت سے ہمہ دم رواں زندگی سے لطف لیتی ہیں ۔
اور میرا یہ تاثر ابھی تک پوری معنویت سے قائم ہے ۔ اور دعا ہے کہ اللہ تعالی بٹیا رانی کی زندگی میں سدا اپنی رحمتوں آسانیوں کا سایہ رکھے ۔
اور یہ سدا اپنے الھڑ پن شوخی و شرارت سے اپنے پیاروں کے لبوں پہ مسکراہٹ بکھیرتی رہیں ۔ آمین
جزاک اللہ نایاب چاچو

یہ تو یاد نہیں کہ پہلی بار بٹیا سے گفتگو کب شروع ہوئی ۔ لیکن ان سے کبھی اجنبیت بھی محسوس نہیں ہوئی ۔
جب بھی بٹیا کی جانب سے کبھی " نایاب انکل " کی صدا آتی ہے ۔
دل سے دعا نکلتی ہے ۔
مجھے بھی کبھی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔۔اور پتا ہےچاچو مجھے اتنا اچھا لگتا ہے جب آپ بات بات پر دعا دیتے ہیں۔ :)


معصومانہ شوخی و شرارت
خاص کر جب یہ محترم ابن سعید سے ان کے سٹائل میں گفتگو کرتی ہیں ۔

دراصل میں یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ صرف ابن سعید بھیا ہی مشکل اردو نہیں بول سکتے۔ میں بھی بول سکتی ہوں۔ اور اب تو مجھے اتنی مشکل اردو آتی ہے نایاب چاچو کہ فاتح بھیا بھی حیران ہیں۔ سچی میں!!!


ریاضی کا اک فارمولہ سیکھا کہ
کسی تکون کا تیسرا ضلع کیسے تلاش کرتے ہیں ۔
مزید بھی کبھی ریاضی نے ستایا تو بٹیا رانی سے ہی سیکھوں گا ۔

اففف چاچو آپ کو یاد ہے۔۔اور پتا ہے جیسے آپ کا سوال آیا میں سارے کام چھوڑ کر پہلے اس کو حل کرنے لگ گئی۔ آپ تو ڈانٹ کر بھی پوچھ لیا کریں

بٹیا رانی کم از کم 90 پرسنٹ نمبرز کے ساتھ شاندار کامیابی کی خبر
انشاء اللہ آپ کی دعائیں چاہیں

اوتار کا انتخاب بھی ان کی شخصیت میں موجود شوخی و شرارت کا عکاس ہوتا ہے ۔
شرارتی بلی جو کہ معصوم سی نظر رکھتی ہے ۔
اردو محفل کے چمن کے ہر گوشے میں مٹر گشت کیا کریں ۔
بہت ساری دعائیں بٹیا رانی کے نام
اللہ قبول فرمائے آمین

جی چاچو
جزاک اللہ !
ہمیشہ خوش رہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی بالکل سچی میں۔ :)

لیتے ہیں ناں۔ واقعی میں۔ :)

مجھے لکھنا آتا ہوتا :( تو یہاں ہر طرف تحریروں کے ڈھیر نہ لگے ہوتے۔ آپ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ اس لئے لکھتی رہا کریں۔ :)
خوش رہیں بہت سا۔ :)
جانے دیں اپیا۔۔آپ کی تحریر تو میں نے پڑھی تھی۔ اتنا اچھا لکھتی ہیں کہ میری تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔
اور آپ کبھی میرے ہاتھ نہیں آتیں ہیں۔ جس دن آگئیں ناں میں نے اتنی دھمکیاں دینی ہیں کہ آپ کو کچھ لکھنا ہی پڑے گا۔۔ابھی آپ نے ہی بولا کہ میری دھمکیوں کا اثر ہوتا ہے:p
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ بہنا ویسے میں تو شمشاد چاچو کو "چاچو" ہی بولتی ہوں اور اگر چاچو واقعی میں آپ کے چچا جی ہیں تو آپ کو اس کی کیا پروا کہ ان کی اور کتنی بھتیجیاں یا بھتیجے ہوں؟ :)
اور بائی دا وے آپ کیوں ریسرو ہوگئی ہیں؟ ایسا نہیں ہونا چاہیے بالکل بھی ۔۔اچھا! ایک آپ ہی تو میری کلاس فیلو ہیں۔ :)


بھئی میں تو ایسی ہی possesive ہوں:biggrin::love: پر چلو کہہ لو میرے چچا جی کو تم بھی چچا جی میں کچھ نہیں کہوں گی:bighug:
 

تعبیر

محفلین
تعبیر اپیا آپ نے تو یقینا یہ بات مذاق میں کہی ہوگی ورنہ سعود بھیا تو آپ کے اتنے اچھے بھیا ہیں۔ اور آپ کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا نہ ہماری محفل میں اور نہ ہی بھیا کی سوئیٹ سی اپیا کے طور پر۔۔ :)
مذاق میں نہیں تو :p
ایسے ہی لاڈ اور پیار میں کہی تھی
بس ملائکہ کا غم غلط کر رہی تھی:p
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
جانے دیں اپیا۔۔آپ کی تحریر تو میں نے پڑھی تھی۔ اتنا اچھا لکھتی ہیں کہ میری تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔
اور آپ کبھی میرے ہاتھ نہیں آتیں ہیں۔ جس دن آگئیں ناں میں نے اتنی دھمکیاں دینی ہیں کہ آپ کو کچھ لکھنا ہی پڑے گا۔۔ابھی آپ نے ہی بولا کہ میری دھمکیوں کا اثر ہوتا ہے:p
اب ایسا بھی نہیں ہے۔ ویسے اسی لئے میں آپ کے ہاتھ نہیں آتی کہ دھمکیوں سے ڈر لگتا ہے۔ :( :)
 
ہوتی کیا مطلب بھیا۔۔۔ میں آپ کی بہنا نہیں ہوں کیااا؟​

بھیاااا :p:tongue:

جی اچھا بھیا۔ آپ کو جب لگے مجھے زیادہ دیر ہوگئی ہے محفل میں۔۔بس ڈانٹ دیا کریں! :)




اوکے بھیا
ہائیں ویسے ہیں کون یہ بڑی بوڑھیاں؟:p
اگر کوئی ہیں تو میں قریب رہنا پسند کروں گی کیونکہ بزرگوں سے تو رونق ہوتی ہے ناں بابا!
:):):)
 

تعبیر

محفلین
Top