مہمان اس ہفتے کی مہمان"محفل کی خبری بیگم"

مقدس

لائبریرین
مقدس ، وعدے کے باوجود میں اس دھاگے پر کچھ نہیں لکھ سکا اب تک ۔ :(

کمر درد نے اس ہفتہ تنگ کیے رکھا ہے اور اب مجھے واقعی آرام کرنا پڑے گا ورنہ ان پوسٹس سے بھی جاؤں گا۔ :p

اٹس اوکے بھیااا۔۔ بھولنے میں نے نہیں دینا۔۔ اس لیے آپ ٹینشن فری ہو جاؤ
 
تعبیر

محفلین
اس بار سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کیا لکھا جائے پھر بھی تھوڑی بہت کوشش کی ہے ۔:)
2551343vpg3qae4r9-1.gif

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے؟
شروع شروع میں مقدس مجھے خاصی سنجیدہ اور ریزروڈ لگتی تھیں تب ان دنوں میں مقدس ہر ایک سے بات نہیں کرتیں تھیں بلکہ چند ہی گنے چنے ممبران سے ہی بات کرتی تھیں اور انہیں ہی ٹیگ کیا کرتی تھیں اپنے تھریڈز اس لیے پہلا تاثر یہ تھا کہ مقدس کو سب سے بات چیت کرنا نہیں پسند اور نا ہی وہ سب میں جلد گھل مل جاتی ہیں۔
لیکن اب کچھ عرصے سے یہ تاثر بالکل بدل گیا ہے اب مقدس کافی ہنس مکھ اور فرینڈلی لگتی ہیں۔
2551343vpg3qae4r9-1.gif
پہلی دفعہ مقدس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا جو کہ ہے تو ناممکن؟
بہت پہلے میرے لمبے عرصے کے بعد محفل واپس آنے پر سعود نے میرے لیے ویلکم بیک کا تھریڈ کھولا تھا اور مقدس نے مجھے وہاں ویلکم کہا تھا -ویسے تو میری غیر موجودگی میں محفل پر کافی کچھ ہو جاتا ہے لیکن اب کی بار جب میں کافی عرصے کے بعد محفل پر ریگولر ہوئی تو تب مقدس کافی عرصے تک غائب ہو گئی تھیں بعد میں پتہ چلا کہ مقدس بیمار ہیں اس لیے محفل پر نہیں آ رہیں اور ان کے آنے کے بعد بھی میری کافی ٹائم تک بے تکلفی والی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔کچھ عرصہ پہلے مقدس کبھی کبھار کسی تھریڈ میں ٹیگ کر دیتی تھیں تو وہاں ممبران کے کمنٹس کے باوجود مقدس وہاں جواب نہیں دیا کرتی تھیں اس لیے بات چیت کا آغازنہیں ہو سکا کافی عرصے تک۔ بس دور کی سلام دعا تھی ۔
لیکن اب کچھ وقت سے اچھی خاصی بےتکلفی ہو گئی ہے اور بات چیت ہوتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہوا مقدس کے ذاتی پیغام سے جو کہ فرمائش تھی اس تھریڈ کو دوبارہ سے شروع کرنے کی۔

2551343vpg3qae4r9-1.gif
آپکو مقدس کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
مقدس کی شگفتگی ،خوش مزاجی اور ہنسی مذاق کی عادت ۔
2551343vpg3qae4r9-1.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے مقدس کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
مقدس میں آپ سے اتنا اچھا اچھا لکھنا سیکھنا چاہوں گی اوراپنی اردو اچھی کرنا چاہونگی اور وہ لگن ادھار لینا چاہونگی جس سے جو اور جب چاہے کچھ حاصل جا سکے۔

2551343vpg3qae4r9-1.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
مقدس مارنا مت پلیز اور نا ہی منہ بنانا اور باقی محفلین بھی خبردار جو مجھ پر چلائے اور مجھے برا بھلا کہا تو۔ :ROFLMAO:
مقدس مجھے آپ کافی حد تک مجھے میرے جیسی لگتی ہیں صرف کچھ تھوڑی بہت عادات میں ہاں ۔عقلمندی میں بالکل نہیں کہا کہ آپ زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں جبکہ میں وعقلبند ۔:p
خاص یہ کہنا ہے کہ یار آپ کے بھیاز تو بہت ہیں اگر کبھی کسی اپیا کی ضرورت محسوس ہو جس سے آپ سب کچھ شیئر کرنا چاہیں تو میرا نام ٹاپ پر رکھیے گا اس لسٹ میں ۔
فرمائش یہ ہے کہ کتنے عرصے سے کسی کا خاکہ نہیں لکھا تو پلیز جلد ہی اس بارے میں کچھ سوچیں اور لکھیں پلیز۔

2551343vpg3qae4r9-1.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
جتنے بھی ٹاپکس مقدس بناتی ہیں وہ سب بہت شاندار ہوتے ہیں اور الگ الگ موڈ اور مزاج کے ہوتے ہیں ۔ابھی ایک ٹاپک آپ کو رلا دیتا ہے اور جذباتی کر دیتا ہے تو کچھ ہی دیر بعد اتنا مزاح والا تھریڈ پوسٹ کرتی ہیں کہ ہنس ہنس کر بندہ سب کچھ بھول جاتا ہے۔آجکل یادیں والا تھریڈ بہت بہترین ہے اور اس سے پہلے تصویری کہانی والا تھریڈ ۔کمنٹس تو سارے ہی یادگار ہیں آپ کے جو میں نے پہلے ہی لکھ دیے ہیں ۔ :p
2551343vpg3qae4r9-1.gif

اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں یا کوئی تحفہ دینا چاہیں؟
کچھ دن پہلے ایک تصویر دیکھی تھی جسے دیکھتے ہی مقدس کی یاد آگئیں کہ انکی حرکتیں بھی ایسی ہی ہیں ۔ :p
سو وہی انہیں تحفے میں دینا چاہونگی ۔
mmm_zps37b570ab.jpg
2551343vpg3qae4r9-1.gif

آخر میں دعا ہے کہ اللہ آپ کو یونہی ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اور ڈھیروں ڈھیر خوشیاں دکھائے ۔:):):)
2551343vpg3qae4r9-1.gif
 
مقدس

لائبریرین
اس بار سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کیا لکھا جائے پھر بھی تھوڑی بہت کوشش کی ہے ۔:)

ہیں۔۔۔ وہ کیوں آپی۔۔۔
2551343vpg3qae4r9-1.gif

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے؟
شروع شروع میں مقدس مجھے خاصی سنجیدہ اور ریزروڈ لگتی تھیں تب ان دنوں میں مقدس ہر ایک سے بات نہیں کرتیں تھیں بلکہ چند ہی گنے چنے ممبران سے ہی بات کرتی تھیں اور انہیں ہی ٹیگ کیا کرتی تھیں اپنے تھریڈز اس لیے پہلا تاثر یہ تھا کہ مقدس کو سب سے بات چیت کرنا نہیں پسند اور نا ہی وہ سب میں جلد گھل مل جاتی ہیں۔
لیکن اب کچھ عرصے سے یہ تاثر بالکل بدل گیا ہے اب مقدس کافی ہنس مکھ اور فرینڈلی لگتی ہیں۔
میں تو شاید ہی کبھی ریزرو رہی ہوں آپی۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یو نو می ناں۔۔ اصل میں شروع شروع میں تو بس چند لوگوں کو جانتی تھی۔۔ اور پھر مجھے لگتا تھا کہ کہیں پرانے ممبرز کو ایسا نہ لگے کہ میں ان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن بعد میں مجھے عقل آ گئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہر ایک ہی اپنی اپنی جگہ ہوتی ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا۔۔ :):):)

2551343vpg3qae4r9-1.gif
پہلی دفعہ مقدس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا جو کہ ہے تو ناممکن؟
بہت پہلے میرے لمبے عرصے کے بعد محفل واپس آنے پر سعود نے میرے لیے ویلکم بیک کا تھریڈ کھولا تھا اور مقدس نے مجھے وہاں ویلکم کہا تھا -ویسے تو میری غیر موجودگی میں محفل پر کافی کچھ ہو جاتا ہے لیکن اب کی بار جب میں کافی عرصے کے بعد محفل پر ریگولر ہوئی تو تب مقدس کافی عرصے تک غائب ہو گئی تھیں بعد میں پتہ چلا کہ مقدس بیمار ہیں اس لیے محفل پر نہیں آ رہیں اور ان کے آنے کے بعد بھی میری کافی ٹائم تک بے تکلفی والی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔کچھ عرصہ پہلے مقدس کبھی کبھار کسی تھریڈ میں ٹیگ کر دیتی تھیں تو وہاں ممبران کے کمنٹس کے باوجود مقدس وہاں جواب نہیں دیا کرتی تھیں اس لیے بات چیت کا آغازنہیں ہو سکا کافی عرصے تک۔ بس دور کی سلام دعا تھی ۔
لیکن اب کچھ وقت سے اچھی خاصی بےتکلفی ہو گئی ہے اور بات چیت ہوتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہوا مقدس کے ذاتی پیغام سے جو کہ فرمائش تھی اس تھریڈ کو دوبارہ سے شروع کرنے کی۔
جی آپی۔۔ مجھے آپ کا آنا بہت اچھا لگا تھا اور آپ سے دوستی بھی کرنی تھی لیکن اللہ جی نے کچھ اور ہی پلان کیا ہوا تھا میرے لیے تو شدید طبعیت خرابی کی وجہ سے میں غائب ہو گئی اور جب واپسی ہوئی تو بس کافی ٹائم لگ گیا تھا نارمل ہونے میں۔۔ بس تب کوئی تھریڈ اسٹارٹ کرتی تو بس تھینک یو کے بٹن دبانے پر ہی اکتفا کرتی تھی۔۔ :):):) پھر جب نارمل ہوئی تو ٹھیک ہو گیا سب۔۔ وہ تو سعود بھیا کو میں نے کہا تھا آپیا سے کہیں۔۔ اور انہوں نے کہا کہ میں کیوں کہوں ۔۔ آپ خود کو آپیا کو زیادہ اچھا لگے گا۔۔ ہی ہی اور میں نے بولا تھا کہ مجھے آپیا سے ڈر لگتا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی

2551343vpg3qae4r9-1.gif
آپکو مقدس کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
مقدس کی شگفتگی ،خوش مزاجی اور ہنسی مذاق کی عادت ۔
وہ تو آپ میں بھی ہے ناں۔۔۔ آپ بھی میرے جیسی ہی ہیں آپی

2551343vpg3qae4r9-1.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے مقدس کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
مقدس میں آپ سے اتنا اچھا اچھا لکھنا سیکھنا چاہوں گی اوراپنی اردو اچھی کرنا چاہونگی اور وہ لگن ادھار لینا چاہونگی جس سے جو اور جب چاہے کچھ حاصل جا سکے۔

میں اتنا اچھا تو نہیں لکھتی آپی۔۔ مجھے اوروں کی طرح بڑے بڑے ورڈز یوز کرنے بھی نہیں آتے ناں۔۔ بس جو سوچتی ہوں وہی لکھ دیتی ہوں بنا سوچے اور دوبارہ پڑھے۔۔ :)

2551343vpg3qae4r9-1.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
مقدس مارنا مت پلیز اور نا ہی منہ بنانا اور باقی محفلین بھی خبردار جو مجھ پر چلائے اور مجھے برا بھلا کہا تو۔ :ROFLMAO:
مقدس مجھے آپ کافی حد تک مجھے میرے جیسی لگتی ہیں صرف کچھ تھوڑی بہت عادات میں ہاں ۔عقلمندی میں بالکل نہیں کہا کہ آپ زیادہ سمجھدار اور عقلمند ہیں جبکہ میں وعقلبند ۔:p
خاص یہ کہنا ہے کہ یار آپ کے بھیاز تو بہت ہیں اگر کبھی کسی اپیا کی ضرورت محسوس ہو جس سے آپ سب کچھ شیئر کرنا چاہیں تو میرا نام ٹاپ پر رکھیے گا اس لسٹ میں ۔
فرمائش یہ ہے کہ کتنے عرصے سے کسی کا خاکہ نہیں لکھا تو پلیز جلد ہی اس بارے میں کچھ سوچیں اور لکھیں پلیز۔
سو سوئیٹ آپیا۔۔۔ آپ کو کہنے کی ضرورت ہے ہی نہیں کیونکہ آپ ویسے ہی ٹاپ آف لسٹ ہیں۔۔۔ ویسے میں نے اور مہ جبین آنی نے کچھ سوچا ہوا ہے۔۔ ذرا آنی فری ہو جائیں نے بھیا کی شادی کی مصروفیت سے۔۔ پھر مزہ آئے گا۔۔۔
آپ کی فرمائش پر کرتے ہیں کچھ آپیا۔۔ :):):)۔۔۔ بس پٹائی سے مجھے بچا لیجیئے گا۔۔ ہی ہی ہی

2551343vpg3qae4r9-1.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
جتنے بھی ٹاپکس مقدس بناتی ہیں وہ سب بہت شاندار ہوتے ہیں اور الگ الگ موڈ اور مزاج کے ہوتے ہیں ۔ابھی ایک ٹاپک آپ کو رلا دیتا ہے اور جذباتی کر دیتا ہے تو کچھ ہی دیر بعد اتنا مزاح والا تھریڈ پوسٹ کرتی ہیں کہ ہنس ہنس کر بندہ سب کچھ بھول جاتا ہے۔آجکل یادیں والا تھریڈ بہت بہترین ہے اور اس سے پہلے تصویری کہانی والا تھریڈ ۔کمنٹس تو سارے ہی یادگار ہیں آپ کے جو میں نے پہلے ہی لکھ دیے ہیں ۔ :p
ہی ہی ہی ہی آپی۔۔ وہ ناں اس دن سب کو یادیں لکھ کر سیڈ کیا تھا تو سوچا اٹ واز ناٹ فئیر۔۔ تو شوہر کو پاکستان بھیج دیا۔۔ ہی ہی ہی ویسے شوہر کے پاکستان جانے پر زیادہ لوگ خوش ہو رہے تھے۔۔۔ جانے کیوں۔۔ لولزززززززز
2551343vpg3qae4r9-1.gif

اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں یا کوئی تحفہ دینا چاہیں؟
کچھ دن پہلے ایک تصویر دیکھی تھی جسے دیکھتے ہی مقدس کی یاد آگئیں کہ انکی حرکتیں بھی ایسی ہی ہیں ۔ :p
سو وہی انہیں تحفے میں دینا چاہونگی ۔
mmm_zps37b570ab.jpg
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لولززززززززززززز آپی۔​
2551343vpg3qae4r9-1.gif

آخر میں دعا ہے کہ اللہ آپ کو یونہی ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے اور ڈھیروں ڈھیر خوشیاں دکھائے ۔:):):)
2551343vpg3qae4r9-1.gif

آمین ۔۔ جزاک اللہ آپیا :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک بار پھر ایک نئی شخصیت کے ساتھ :)
2551343vpg3qae4r9-1.gif
اس دفعہ کی مہمان ہم سب کی جانی پہچانی اور ہردلعزیز شخصیت ہیں۔​
ویسے تو یہ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی عادات اور شخصیت کے بارے میں ہم اتنا کچھ جانتے ہیں کہ میرے ایک لفظ کہنے سے ہی ہم انہیں بوجھ جائیں گے۔ ہی ہی ہی​
ہماری یہ مہمان شخصیت سعود کا فی میل ورژن ہیں۔جس طرح سعود کو اپیائیں بنانے کا شوق ہے اسی طرح انہیں سب کو بھیاز بنانے کا شوق ہے سوائے اپنے "ان" کو چھوڑ کر۔گو کہ اِن کے اُن محفل پر رجسٹر نہیں لیکن اس کے باوجود انہی کی طرح ان کے مسٹر بھی محفل میں بہت معروف ہیں اور سب کے جانے پہچانے ہیں۔​
ہماری یہ مہمان شخصیت محفل پر سلیمانی برقع اوڑھ کر آتی ہیں اس لیے کسی کو ان کے آنے جانے کا پتہ ہی نہیں لگتا۔​
ان کا اپنے متعلق یہ کہنا ہے کہ یہ انتہائی خاموش طبع ہیں لیکن ان لوگوں کی زبان کون روک سکتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ یہ باتوں کی بے انتہا شوقین ہیں اور فورم کے ہر زمرے میں پائی جاتی ہیں ۔اگر انہیں چپ کروانا ہو تو بس پنجابی میں بات چیت شروع کر دیں۔​
ہماری یہ خبری بیگم نہ صرف محفل کے ہر کونے کھدرے کی خبر رکھتی ہیں بلکہ انھیں سب کی سال گرہوں کا بھی پتہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جس تواتر سے یہ بھیاز کی منگنیوں کے اعلانات کرتی ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ پارٹ ٹائم میرج بیورو بھی چلاتی ہیں۔​
بہت ہی کم عرصے میں یہ مہمان شخصیت نا صرف یہاں گھل مل گئیں بلکہ بہت جلد یہاں کامیابیوں کی سیڑھیاں بھی چڑھی ہیں۔پہلے لائبریری کی ذمہ داری اٹھائی اس کے بعد اب مدیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں کامیابی اور خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ہماری یہ مہمان شخصیت اس بات کی ایک اعلیٰ مثال ہیں کہ کوشش اور لگن ہو تو انسان کیا نہیں سیکھ اور کر سکتا کہ جب یہ محفل میں رجسٹر ہوئی تھیں تب انھیں اردو سے کچھ زیادہ شدھ بدھ نہیں تھی اور ان کی گفتگو کا بیشتر حصہ انگریزی میں ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اچھے اچھوں سے اچھی اردو بولتی نظر آتی ہیں۔​
یہ وہ واحد ممبر ہیں جن کے کئی ٹریڈ مارکس ہیں مثلاً​
ہی ہی ہی ہی​
خواجہ کا گواہ ڈڈو​
بُچو​
:rollingonthefloor:
یہ کیا ہے /واٹس دس​
پہچان تو آپ سب گئے ہونگے کہ اس بار کی مہمان شخصیت ہیں​
723743ezhwir1krd.gif
مقدس
723743ezhwir1krd.gif
ایک اور زبردست مہمان :)
rose.gif
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر قائم ہی نہیں کیا تھا۔ لیکن مقدس ہمیشہ مجھے ایک کیوٹ ببلی شخصیت محسوس ہوتی ہیں۔ انتہائی حساس لیکن زندگی سے بھرپور :)
rose.gif
2)۔ پہلی دفعہ مقدس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا جو کہ ہے تو ناممکن؟
یاد نہیں کیسے ہوا لیکن اتنا یقین ہے مقدس نے ہی آغاز کیا ہو گا۔

rose.gif
3 )۔ آپکو مقدس کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟​
مقدس کی ساری باتیں دلچسپ لگتی ہیں۔ ٹریڈ مارک ہی ہی ہی سے سمائلیز کے چناؤ اور انتہائی سنجیدہ تحاریر سے مزیدار خاکہ نگاری تک۔ لائبریری اور ادرات کے بارے میں کیا کیا نہ کہا جائے۔​
rose.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مقدس کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
اردو کی ٹیوشن پڑھنی ہے۔ مقدس کچھ وقت نکالیں میرے لئے پلیز۔

rose.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
ایسی عقلمند لڑکی کو میں نے کیا مشورہ دینا ہے۔ بلکہ مقدس سے مشورہ لینا ہے۔ چلو بھئ عقلمند بچی۔ مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دے دو جلدی سے۔

rose.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
جی۔ ایک خاص بات تو یہ کہنی ہے کہ اگر آپ نے مجھ سے مایوس ہو کر عظیم بیگ چغتائی کے افسانوں کی پروف ریڈنگ کسی اور سے نہیں کروا لی تو ابھی مکمل مایوس نہیں ہونا ہے۔ میں کوشش کر رہی ہوں کہ اسے جلد پوسٹ کر سکوں۔ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ​
دوسری بات یہ کہ مجھے بعض اوقات شک گرزتا ہے کہ مقدس نے اردو ادب میں ڈگری لی ہوئی ہے بس یہاں پر کچھ فَن (انگریزی اور اردو دونوں والا) کر رہی ہیں۔ سچی بتاؤ لڑکی اصل ماجرا کیا ہے :atwitsend:
rose.gif
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
مقدس کا اوتار بہت اچھا ہے۔ پیغامات اس سے بھی اچھے ہیں۔ اور مجھے مقدس کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ کسی دھاگے میں گفتگو جھگڑے کی طرف جا رہی ہو یا بحث میں لوگ رُوڈ ہونا شروع ہو جائیں تو یہ خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔
دستخط کے بارے میں البتہ الجھن ہے کیونکہ میں نے دیکھے ہی نہیں ابھی تک۔ مقدس ذرا جلدی سے میرے نام ایک بلینک چیک سائن کر کے بھیج دیں۔ میں نے آپ کے دستخط دیکھ کر یہاں رائے لکھنی ہے۔
rose.gif
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
مقدس کے پوسٹ کئے گئے تمام دھاگے میرے پسندیدہ ہوتے ہیں۔ مقدس کا یادیں والا دھاگہ میں نے اپنے فون سے پڑھا تھا اور تبصرہ نہیں کر پائی تھی۔ اور اس کو پھر پڑھ کر بھی ابھی کچھ نہیں لکھ سکی کیونکہ اسے پڑھ کر جو کیفیت محسوس ہوتی ہے اس کو لکھنا میرے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ میں الفاظ کے معاملے میں کافی غریب واقع ہوئی ہوں۔
rose.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں یا کوئی تحفہ دینا چاہیں؟
تحفے کے طور پر بہت سی بہت سی اور پھر بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات کا اتنا بڑا بنڈل۔ :bighug:
ٹائٹل میں نے دے دیا۔ مقدس محفل کی پرنسس ہیں۔ اور اگر انہیں اعتراض نہ ہو تو میں آئندہ سے انہیں 'شہزادی' لکھا کروں گی ۔ ٹھیک ہے ناں شہزادی ؟ :battingeyelashes:
DividerroseswithDlakeeffect.gif
 
مقدس

لائبریرین
ایک اور زبردست مہمان :)
:):):)
پہلا تاثر قائم ہی نہیں کیا تھا۔ لیکن مقدس ہمیشہ مجھے ایک کیوٹ ببلی شخصیت محسوس ہوتی ہیں۔ انتہائی حساس لیکن زندگی سے بھرپور :)
دعا کریں آپی کہ میں ہمیشہ ایسی ہی رہوں :)
یاد نہیں کیسے ہوا لیکن اتنا یقین ہے مقدس نے ہی آغاز کیا ہو گا۔
محفل میں کون آیا میں ہوئی تھی ناں بات آپی۔۔ جب آپ سعود بھیا سے بات کر رہی تھیں۔۔ :):)
مقدس کی ساری باتیں دلچسپ لگتی ہیں۔ ٹریڈ مارک ہی ہی ہی سے سمائلیز کے چناؤ اور انتہائی سنجیدہ تحاریر سے مزیدار خاکہ نگاری تک۔ لائبریری اور ادرات کے بارے میں کیا کیا نہ کہا جائے۔
اوئی آپی۔۔ مجھے اتنا کام آتا کہاں ہے۔۔۔ یہ تو ایویں ہی ہے سب۔۔ آپ اتنی تعریف کر رہی ہیں اور سچی میں آپ کی اس تعریف نے مجھے بلش بھی کیا تھا۔۔ ہی ہی ہی
اردو کی ٹیوشن پڑھنی ہے۔ مقدس کچھ وقت نکالیں میرے لئے پلیز۔
آئی کانٹ اسٹاپ لافنگ آپی :rollingonthefloor: مجھ سے اردو سیکھنی ہے آپ نے۔۔ ہی ہی ہی ہی
ایسی عقلمند لڑکی کو میں نے کیا مشورہ دینا ہے۔ بلکہ مقدس سے مشورہ لینا ہے۔ چلو بھئ عقلمند بچی۔ مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دے دو جلدی سے۔
نین بھیا اور انیس بھیا ذرا ادھر دیکھیں آپ۔۔۔ :p
جی۔ ایک خاص بات تو یہ کہنی ہے کہ اگر آپ نے مجھ سے مایوس ہو کر عظیم بیگ چغتائی کے افسانوں کی پروف ریڈنگ کسی اور سے نہیں کروا لی تو ابھی مکمل مایوس نہیں ہونا ہے۔ میں کوشش کر رہی ہوں کہ اسے جلد پوسٹ کر سکوں۔ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ​
دوسری بات یہ کہ مجھے بعض اوقات شک گرزتا ہے کہ مقدس نے اردو ادب میں ڈگری لی ہوئی ہے بس یہاں پر کچھ فَن (انگریزی اور اردو دونوں والا) کر رہی ہیں۔ سچی بتاؤ لڑکی اصل ماجرا کیا ہے :atwitsend:
ہی ہی ہی ہی آپی۔۔ میں بالکل بھی مایوس نہیں ہوئی۔۔ وہ کام آپ ہی سے کروانا ہے ناں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔​
اردو ادب میں ڈگری۔۔ لولززززززززززززز۔۔۔ میں بےہوش ہونے لگی یہ بات پڑھ کر​

مقدس کا اوتار بہت اچھا ہے۔ پیغامات اس سے بھی اچھے ہیں۔ اور مجھے مقدس کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ کسی دھاگے میں گفتگو جھگڑے کی طرف جا رہی ہو یا بحث میں لوگ رُوڈ ہونا شروع ہو جائیں تو یہ خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔
دستخط کے بارے میں البتہ الجھن ہے کیونکہ میں نے دیکھے ہی نہیں ابھی تک۔ مقدس ذرا جلدی سے میرے نام ایک بلینک چیک سائن کر کے بھیج دیں۔ میں نے آپ کے دستخط دیکھ کر یہاں رائے لکھنی ہے۔
آپی آرگومنٹس سے مجھے بڑا ڈر لگتا ہے ناں۔۔ اس لیے خاموش ہو جاتی ہوں اور مجھے لڑنا بھی نہیں آتا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ ارے آپی ہم غریب لوگ ہیں ناں چیک بک ہی نہیں ہے۔۔ کیا کروں۔۔ :laughing:

مقدس کے پوسٹ کئے گئے تمام دھاگے میرے پسندیدہ ہوتے ہیں۔ مقدس کا یادیں والا دھاگہ میں نے اپنے فون سے پڑھا تھا اور تبصرہ نہیں کر پائی تھی۔ اور اس کو پھر پڑھ کر بھی ابھی کچھ نہیں لکھ سکی کیونکہ اسے پڑھ کر جو کیفیت محسوس ہوتی ہے اس کو لکھنا میرے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ میں الفاظ کے معاملے میں کافی غریب واقع ہوئی ہوں۔
اور مجھے آپ کے تبصروں کا ہمیشہ ویٹ ہوتا ہے۔۔ کیونکہ آپ اتنا اچھا تبصرہ کرتی ہیں ناں

تحفے کے طور پر بہت سی بہت سی اور پھر بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات کا اتنا بڑا بنڈل۔ :bighug:
ٹائٹل میں نے دے دیا۔ مقدس محفل کی پرنسس ہیں۔ اور اگر انہیں اعتراض نہ ہو تو میں آئندہ سے انہیں 'شہزادی' لکھا کروں گی ۔ ٹھیک ہے ناں شہزادی ؟ :battingeyelashes:
جزاک اللہ۔۔ اتنا خوبصورت ٹائٹل۔۔ سو سوئیٹ۔۔۔ مجھے اتنااااااااا اچھا لگا۔۔:)

Top