اس فورم کے متعلق

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

الحمدللہ اردو ویب پر محسن حجازی کی زیر نظامت اردو نستعلیق فونٹ ڈیویلپمنٹ کا پراجیکٹ شروع ہو گیا ہے۔ اسے ہم ایک تاریخی موقعہ قرار دے سکتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس پراجیکٹ میں مستقل مزاجی سے کام کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس سے اچھے نتائج برآمد ہوں۔ اس فورم کا مقصد اسی پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اردو ٹائپوگرافی ٹیم کے نام سے ایک یوزر گروپ بنا دیا گیا ہے جو کہ اس فورم کا موڈریٹر بھی ہے۔ آپ میں سے جو دوست بھی اس پراجیکٹ میں شرکت کرنا چاہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ محسن حجازی سے رابطہ کریں۔

میرا اندازہ ہے کہ اس پراجیکٹ‌ کے سلسلے میں سکین کیے ہوئے امیجز پوسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی رہے گی۔ اردو ٹائپوگرافی ٹیم کے ارکان کے لیے امیج اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ انہیں پوسٹ‌ پیج پر تصویر اپلوڈ کریں کا ربط نظر آئے گا، جس کے ذریعے وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ امیج اپلوڈنگ کا کوئی ایسا انتظام ہوجائے جس میں صرف تھمب نیل نظر آئیں اور ان پر کلک کرنے سے پورا امیج نظر آئے۔ بہرحال یہ کام وقت کے ساتھ ہوتے رہیں گے۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!

ما شا ء اللہ
نبیل بھائی۔
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔اردو سے پیار کرنے والے آپ لوگوں کی یہ گراں قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
میں گو کہ یہاں نووارد ہوں لیکن انٹر نیٹ اور خصوصا فورمز سے ناآشنا نہیں۔میں بھی اس عظیم منصوبےکی تکمیل کے لیے خود کو پیش کرتا ہوں۔میری خوش نصیبی ہو گی اگر مجھے اس ٹیم میں جگہ مل گئی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرامحسن بھائی سے راطہ کر لوں۔۔۔!
 
Top