اس فورم کے متعلق

نبیل نے 'اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2006

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    الحمدللہ اردو ویب پر محسن حجازی کی زیر نظامت اردو نستعلیق فونٹ ڈیویلپمنٹ کا پراجیکٹ شروع ہو گیا ہے۔ اسے ہم ایک تاریخی موقعہ قرار دے سکتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس پراجیکٹ میں مستقل مزاجی سے کام کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس سے اچھے نتائج برآمد ہوں۔ اس فورم کا مقصد اسی پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن ہے۔

    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اردو ٹائپوگرافی ٹیم کے نام سے ایک یوزر گروپ بنا دیا گیا ہے جو کہ اس فورم کا موڈریٹر بھی ہے۔ آپ میں سے جو دوست بھی اس پراجیکٹ میں شرکت کرنا چاہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ محسن حجازی سے رابطہ کریں۔

    میرا اندازہ ہے کہ اس پراجیکٹ‌ کے سلسلے میں سکین کیے ہوئے امیجز پوسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی رہے گی۔ اردو ٹائپوگرافی ٹیم کے ارکان کے لیے امیج اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ انہیں پوسٹ‌ پیج پر تصویر اپلوڈ کریں کا ربط نظر آئے گا، جس کے ذریعے وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ امیج اپلوڈنگ کا کوئی ایسا انتظام ہوجائے جس میں صرف تھمب نیل نظر آئیں اور ان پر کلک کرنے سے پورا امیج نظر آئے۔ بہرحال یہ کام وقت کے ساتھ ہوتے رہیں گے۔
     
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    جزاک اللہ۔ ہماری دعائیں اور محنتیں ساتھ ہیں
     
  3. زبیر حسین

    زبیر حسین محفلین

    مراسلے:
    678
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    السلام علیکم!

    ما شا ء اللہ
    نبیل بھائی۔
    اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔اردو سے پیار کرنے والے آپ لوگوں کی یہ گراں قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
    میں گو کہ یہاں نووارد ہوں لیکن انٹر نیٹ اور خصوصا فورمز سے ناآشنا نہیں۔میں بھی اس عظیم منصوبےکی تکمیل کے لیے خود کو پیش کرتا ہوں۔میری خوش نصیبی ہو گی اگر مجھے اس ٹیم میں جگہ مل گئی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرامحسن بھائی سے راطہ کر لوں۔۔۔!
     
  4. حنا فیصل

    حنا فیصل محفلین

    مراسلے:
    262
    واہ کیا بات ہے
    اب تک تو پاک نستعلیق تیار ہو چکا ہے
    میں ذرا دیر سے آئی ہوں
     

اس صفحے کی تشہیر