اس طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟

arifkarim

معطل
اس طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ وہ بات جسے جا ن کر آپ بھی ایسی غلطی نہ کریں گے
news-1452522490-1686_large.jpg

  • news-1452522490-1686_large.jpg
  • news-1452522490-1686_large.jpg

میونخ(نیوزڈیسک)آپ بھی زندگی میں کبھی نہ کبھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے ہوں گے اور کبھی بھی یہ نہ سوچا ہوگا کہ اس طرح بیٹھنے سے صحت پر کیا اثر ہوتا ہوگا۔لیکن اب ایک جرمن ماہر ہڈی رینہارڈشنیڈیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صرف 30منٹ تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا جائے تو اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی ،گردن اور کمر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور ان میں درد رہنے لگتا ہے۔
اس کاکہنا ہے کہ انسانی جسم اس طرح کی پوزیشن کے لئے نہیں بنا لیکن ہم بے دھیانی میں اس طرح بیٹھنے لگتے ہیں جس کا نقصان کمر اور گردن کے درد کی صورت میں سامنے آنے لگتا ہے۔ڈاکٹر رینہا کا کہنا ہے کہ چونکہ لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہوپاتا کہ اس طرح بیٹھنے کی وجہ سے یہ نقصان ہورہا ہے اور وہ بے دھیانی میں ایسا کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔
ایک اور ماہر ہڈی ویون ایسین سٹاڈ کا کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے ہمارے چوکلوں اس طرح کی پوزیشن میں ہوتے ہیں جس سے ہماری کمر کت مہروں کو نقصان پہنچتا ہے اور کمر میں پریشر کی وجہ سے اس کا اثر گردن پر جاتا ہے جس میں درد رہنے لگتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ دیر آپ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے اتنا ہی زیادہ نقصان آپ کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو ہوگا۔اس کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ اس طرح بیٹھنے سے مکمل نہیں تو زیادہ سے زیادہ پرہیز کیا جائے اور ٹانگیں سیدھی کرکے بیٹھا جائے۔
news-1452522493-2084.jpg


news-1452522487-1480.jpg


ماخذ
 

فاتح

لائبریرین
ایسی اغلاط سے بھری ہوئی اردو ایک ایسے اردو اخبار میں جسے مجیب الرحمان شامی نکالتے ہیں۔۔۔ حد ہے۔۔۔
آپ بھی زندگی میں کبھی نہ کبھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے ہوں گے اور کبھی بھی یہ نہ سوچا ہوگا کہ اس طرح بیٹھنے سے صحت پر کیا اثر ہوتا ہوگا۔
اف۔۔۔ کتنی بری اردو لکھی ہے۔ ایک جملے میں ساخت کی دو غلطیاں۔
ان میں درد رہنے لگتا ہے۔
یہاں درد مذکر تھا اور
کمر میں پریشر کی وجہ سے اس کا اثر گردن پر جاتا ہے جس میں درد رہنے لگتی ہے۔
اور یہاں پہنچتے پہنچتے درد کی جنس تبدیل ہو گئی اور بے چارا مونث بن گیا۔
اس طرح بیٹھنے سے ہمارے چوکلوں اس طرح کی پوزیشن میں ہوتے ہیں
ہمارے چوکلوں اس طرح کی پوزیشن۔۔۔ یہ بھی غلط اردو کی ایک مثال ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
طبی لحاظ سے غلط ہونے کا تو پتہ نہیں تھا البتہ ہمارے چئیر مین صاحب کی ایک گھوری سے ہم بالکل سیدھے ہو جاتے تھے۔ وہ کبھی لفظوں میں نہیں کہتے تھے۔ اب بھی کبھی کسی استاد کے سامنے بیٹھنے کا اتفاق ہو تو سیدھے ہی بیٹھتے ہیں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کافی دیر سے آئی ہے یہ تحقیق..... ☺
میں تو اپنے بڑوں سے ہمیشہ یہی سنتی رہی ہوں کہ ایسے مت بیٹھا کیجیئے!
لیکن بقول ان کے یہ اندازِ نشست خلاف ادب ہے..!!
 

یاز

محفلین
ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے (منتظرِ فردا) بیٹھے رہنے سے بھی صحت متاثر ہوتی ہے شاید۔
بقول شاعر
کر دیا صاف الگ دل نے ہمیں الفت میں
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں بیگانے سے
اور
آپ کی بزم سجی ہے اور ہم
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں

145027598-hands-on-table-gettyimages.jpg
 
آخری تدوین:
Top