اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

جو چائینہ باڈر سے گزرتی ہے یا کوئی اور راستہ بھی ہے؟؟ نومبر دسمبر میں وہاں کا درجہ حرارت کیا ہو گا؟؟ آپ کو تو معلوم ہے کہ گرمیوں میں ہی وہاں قلفی جم رہی ہوتی ہے۔

دسمبر میں تو شاید فریزنگ پوائنٹ ہو گا- لہذا قُلفی وغیرہ جما لیجیے گا کافی ساریں- ;)
 
یاز

محفلین
بہت شکریہ :)

آپ کا تفریحی دورہ کیسا رہا؟؟
تفریحی دورہ بہت عمدہ رہا الحمدللّٰہ۔
انشاء اللہ جلد ہی سفر کا احوال شیئر کروں گا۔
لیکن پہلے زیک صاحب اور ابن توقیر بھائی کے سفرناموں کی زیارت بھی کرنی ہے، جو پہلے مصروفیت کے باعث مکمل نہیں پڑھ سکا۔
 
یاز

محفلین
دسمبر میں تو شاید فریزنگ پوائنٹ ہو گا- لہذا قُلفی وغیرہ جما لیجیے گا کافی ساریں- ;)
فریزنگ پوائنٹ تو صفر ڈگری سنٹی گریڈ ہوتا ہے، جو شاید اگست ستمبر میں ہی آ جاتا ہے۔ دسمبر میں تو منفی 20 ڈگری یا اس سے کم درجہ حرارت ہوتا ہے خنجراب میں۔
 
زیک

مسافر
دسمبر میں تو منفی 20 ڈگری یا اس سے کم درجہ حرارت ہوتا ہے خنجراب میں۔
ساتھ اگر تیز ہوا چل رہی ہو تو کافی زیادہ محسوس ہو گا یہ درجہ حرارت۔ ورنہ منفی 20 کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔ شرط یہ ہے کہ کپڑے موسم کے حساب سے پہن رکھے ہوں۔
 
تفریحی دورہ بہت عمدہ رہا الحمدللّٰہ۔
انشاء اللہ جلد ہی سفر کا احوال شیئر کروں گا۔
لیکن پہلے زیک صاحب اور ابن توقیر بھائی کے سفرناموں کی زیارت بھی کرنی ہے، جو پہلے مصروفیت کے باعث مکمل نہیں پڑھ سکا۔

ویکھ کو پائن عرفان سعید تہاڈے سفرنامے دا ذکر نہیں کیتا نیں- :p

یہ ایک تیلی مراسلہ ہے-
 
ابن توقیر

محفلین
تفریحی دورہ بہت عمدہ رہا الحمدللّٰہ۔
انشاء اللہ جلد ہی سفر کا احوال شیئر کروں گا۔
لیکن پہلے زیک صاحب اور ابن توقیر بھائی کے سفرناموں کی زیارت بھی کرنی ہے، جو پہلے مصروفیت کے باعث مکمل نہیں پڑھ سکا۔
جلدی جلدی ہمیں اپنے سفر کی یادوں میں شریک کریں بھیا کہ آپ کی غیر حاضری سے ہی ایک زبردست سفر کی تصاویری روداد کا انتظار کررہے ہیں۔
 
لگتا ہے اس سال محفل سے کوئی بھی سوات نہیں گیا- مجھے پچھلے سال والی کچھ تصاویر ہی اپلوڈ کر دینی چاہئیے- آخر کو دیسی سوئٹزرلینڈ کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے-

Screenshot_20180827_170719.png
 
زیک

مسافر
آخر پاکستان کو بھی سفر کر لیا۔ اب خزاں کے آغاز کا انتظار ہے کہ پہاڑوں میں کیمپنگ و ہائیکنگ کی جائے
 
Top