اس سال ریکارڈ گندم کاشت کی گئی

جاسم محمد

محفلین
کیا مزاحیہ انسان ہو یار آپ۔ آپ کے تجزیے اور دلائل پڑھ کر بے اختیار ہنسی نکلتی ہے۔ سلامت رہو ہمیشہ۔
آپ مانیں نہ مانیں عمران خان نے معیشت تو تباہ کی ہے۔ آئیندہ اس کو کبھی ووٹ نہیں دینا۔ یہ ایک یہودی ایجنٹ ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
آپ مانیں نہ مانیں عمران خان نے معیشت تو تباہ کی ہے۔ آئیندہ اس کو کبھی ووٹ نہیں دینا۔ یہ ایک یہودی ایجنٹ ہے۔
تھوڑا سا اس پر بھی روشنی ڈالیں کہ دفاع کا بجٹ کتنا کم کر کے تعلیم اور صحت میں کتنا اضافہ کیا ہے۔ آخر کار وزیراعظم صاحب ہیومن ڈویلپمنٹ کے حامی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تھوڑا سا اس پر بھی روشنی ڈالیں کہ دفاع کا بجٹ کتنا کم کر کے تعلیم اور صحت میں کتنا اضافہ کیا ہے۔ آخر کار وزیراعظم صاحب ہیومن ڈویلپمنٹ کے حامی ہیں۔
فی الحال تو بجٹ میں سب سے زیادہ اخراجات پچھلی حکومتوں کے لئے گئے ریکارڈ قرضوں کی واپسی کی مد میں نکل رہے ہیں۔ گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی کیا۔
 
حسرت جاوید

محفلین
فی الحال تو بجٹ میں سب سے زیادہ اخراجات پچھلی حکومتوں کے لئے گئے ریکارڈ قرضوں کی واپسی کی مد میں نکل رہے ہیں۔ گنجی نہائے گی کیا نچوڑے گی کیا۔
وہی بات آ گئی نا کہ جواز ہر چیز کا موجود ہے۔ اپوزیشن سے پچھلی حکومتوں کی بابت پوچھیں گے تو ان کے پاس بھی ہر بات کا جواز ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ کون سا جواز آپ کو پسند ہے یا آپ کی محبت کس شخصیت سے وابستہ ہے۔
 
پاکستان ہمارا آبائی وطن ہے تو منطقی طور پر ہمیں اس سے محبت ہے۔ سالانہ ملک کی اتنی برآمداد نہیں جتنی ترسیلات زر ہم تارکین وطن پاکستان کو بھجواتے ہیں تاکہ قومی خزانہ بھرا رہے۔ آپ ملک کیلئے عمران خان سے بہتر لیڈر لاکر دے دیں ہم ان کو اپنا لیڈر بنا لیں گے اور عمران کو بھول جائیں گے۔ محبت تو صرف آبائی وطن سے کی جا سکتی ہے نہ کہ کسی خاص شخصیت یا جماعت سے۔ ہم شخصی غلامی کے قائل نہیں۔ عمران سے پہلے والے لیڈران کو اچھی طرح آزما کر دیکھ چکے ہیں۔ الحمدللّٰہ وہ ملک برباد کر کے لندن بھاگ گئے ہیں۔
 
حسرت جاوید

محفلین
پاکستان ہمارا آبائی وطن ہے تو منطقی طور پر ہمیں اس سے محبت ہے۔ سالانہ ملک کی اتنی برآمداد نہیں جتنی ترسیلات زر ہم تارکین وطن پاکستان کو بھجواتے ہیں تاکہ قومی خزانہ بھرا رہے۔ آپ ملک کیلئے عمران خان سے بہتر لیڈر لاکر دے دیں ہم ان کو اپنا لیڈر بنا لیں گے اور عمران کو بھول جائیں گے۔ محبت تو صرف آبائی وطن سے کی جا سکتی ہے نہ کہ کسی خاص شخصیت یا جماعت سے۔ ہم شخصی غلامی کے قائل نہیں۔ عمران سے پہلے والے لیڈران کو اچھی طرح آزما کر دیکھ چکے ہیں۔ الحمدللّٰہ وہ ملک برباد کر کے بھاگے ہوئے ہیں۔
ماشاءاللہ آپ کی وطن پاکستان سے محبت دیکھ کر خوشی ہوئی اتنی محبت تو یہاں کے باسیوں کو نہیں ہے اپنے ملک سے۔ یہاں کی عوام کو تو اپنے ملک سے زیادہ فلسطین، عرب اور افریقی مسلم ممالک کی فکر ہے۔
باقی ہنسی مجھے شخصی غلامی والی بات پہ آئی۔ تسلیم کر لینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ محبت بھی فطری عمل ہے، اس کا منطق اور عقلیت سے کوئی تعلق نہیں۔
 
میں عمران خان کی بونگیوں اور مضحکہ خیز بیانات جیسے جرمنی اور جاپان کی سرحد، سپیڈ کی لائٹ، فحاشی کی وجہ سے بچوں کے ریپ ہوتے ہیں کا قطعی مداح نہیں ہو۔ اس کو سپورٹ صرف اس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ lesser of two evils ہے۔
ذرا عمران خان سے بہتر لیڈر فوج کو سلیکٹ کرنے تو دیں۔ پھر دیکھنا ہم کتنی جلدی اس کی حمایت سے دستبردار ہوتے ہیں۔ فی الحال دور دور تک عمران کا متبادل اسٹیبلشمنٹ کے پاس موجود نہیں ہے۔ اور وہ خود مارشل لا لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ یوں چار و ناچار اسے ہی سپورٹ کرنا پڑے گا۔
 
اے خان

محفلین
اللہ کا شکر ہے اس بار ہمارے ہاں اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی آفت نہ آئے تو ریکارڈ پیداوار ہوگی
 
اے خان

محفلین
عمران خان کا کمال یہ ہے کہ کہ انہوں نے آٹا اتنا مہنگا کردیا کہ لوگ گندم کاشت کرنے پر مجبور ہوگئے
 
Top