اسے کہنا کہ انڈے آگئے ہیں۔۔ اسحاق وردگ

فرخ منظور

لائبریرین
اسے کہنا کہ انڈے آگئے ہیں۔۔

اسے کہنا کہ انڈوں کی
بدولت اب وطن نے
آگے جانا ہے
ترقی کی منازل پار کرنی ہیں
اسے کہنا کہ اب میں
سب کو چوزے پالنے کا فن سکھاؤں گا
کہ سب نے گھر میں اب چوزے بسانے ہیں
زیادہ تو نہیں
بس تین سو چوزے ضروری ہیں
اسے کہنا محبت چھوڑ دے
اور اب
خریدے تین سو چوزے
کہ تبدیلی کے لانے میں
میاں انڈے ضروری ہیں
میاں چوزے ضروری ہیں
میاں مرغی ضروری ہے
میاں مرغے ضروری ہیں
اسے کہنا کہ چوزوں کی زباں سیکھے
چچا۔۔چوں چوں
چچاچوں چوں۔۔چچا چوں چوں
محبت سے کرو چوں چوں
کہ تبدیلی میں چوں چوں بھی
ضروری ہے
میاں چوں چوں ارے چوں چوں۔۔سبھی چوں چوں کرو جاناں
اسے کہنا کہ خاں صاحب
بنی گالا میں کتوں کی جگہ
چوزے ہی رکھیں گے
سو شیرو سے جدائی اب ضروری ہے
ہمیں شیرو سے نفرت اور چوزوں سے
محبت ہونے والی ہے
سو اخبارات میں مشہور کر دینا
کہ کوئی ہے جو شیرو کی جگہ
اک لاکھ چوزے دے
ہمیں شیرو نہیں
چوزے ہی اچھے لگ رہے ہیں
کہ انڈوں کی ضرورت ہے
اسے کہنا دسمبر آگیا ہے
سو سردی میں ہمیں انڈے ضروری ہیں
اسے کہنا کہ چوزے اور انڈے آگئے ہیں

(اسحاق وردگ)
 
Top