اسکول لائف کی کوئی نصابی نظم شئیر کریں

شکریہ چاچو :)
یہ کوئی لڑائی کی بات تھوڑی تھی :) بلکہ مجھے تو خوشی ہوئی کہ نیرنگ خیال بھیا کو اور مجھے ایک ہی نظم یاد رہی :)
بہنیں بھائیوں سے لڑائی تو کرتی ہیں لیکن اس قسم کی باتوں پر نہیں :) اور ان کی لڑائی میں بھی مان ہوتا ہے غصہ نہیں :)
یہ ہوئی نا بات :)
جیتی رہو بیٹا
 

بھلکڑ

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں
کچھ عمر کا تقاضا ہے
کچھ آپ کی صحبت کا اثر ہے :)
کبھی کہتےہیں کڑیل جوان ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی بُڑھاپے کے سفید بالوں کے پیچھے کی کہانی ہی بدل دیتے ہیں۔۔۔۔
چلو اچھا ہوا آج مان گئےکہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

نیلم

محفلین
مسلم بچہ
سب سے اچھا
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے
جو کرتا ہے وہ کہتا ہے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

ہر دم نیکی کرنے والا
اپنے رب سے ڈرنے والا
مسلم بچہ
سب سے اچھا

چوری چغلی گالی غیبت
ان باتوں سے رکھے نفرت
مسلم بچہ
سب سے اچھا

بے چاروں کے کام آتا ہے
بیماروں کے کام آتا ہے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

حق چھوٹوں کا وہ پہچانے
اور بڑوں کا کہنا مانے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

روز نمازیں پڑھتا ہے وہ
دن دن آگے بڑھتا ہے وہ
مسلم بچہ
سب سے اچھا

اللہ رسول کی باتیں پیاری
ان پر ہر دم ہوتا واری
مسلم بچہ
سب سے اچھا

سچے دین کا ماننے والا
رب کی مرضی چاہنے والا
مسلم بچہ
سب سے اچھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ٹک حرص و ہوا​
۔۔۔​
ا جب لاد چلے گا بنجارا​
نظیر اکبر آبادی​
ہر منزل میں اب ساتھ ترے یہ جتّا ڈیرا ڈانڈا ہے۔
زر دام درم اور بھانڈا ہے بندوق سپر اور کھانڈا ہے
جب نایک تن کا نکل گیا۔ جو ملکوں ملکوں بانڈا ہے۔
پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے نہ حلوہ ہے ۔نہ مانڈا ہے۔
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
 

جنید اختر

محفلین
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
جتنے بھی لڑاکے لڑکے ہیں ان سب کو نیک بناؤ
ں گا
جوبچھڑے ہوئے ہمجولی ہیں ان سب کو ایک بناؤں گا
سب آپس میں مل جائیں گے جو رہتے ہیں اب لڑے لڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
یہ علم کی ہیں جوروشنیاں میں گھرگھرمیں پھیلاؤں گا
تعلیم کا پرچم لہرا کر میں سرسید بن جاؤں گا
بیکار گذاروں عمر بھلا کیوں اپن
ے گھر میں پڑے پڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
میں چاروں طرف لے جاؤں گا اقبال نے جو پیغام دیا
میں ہی وہ پرندہ ہوں جس کو اس نے شہباز نام دیا
اب میرےپروں سے چمکیں گے سب ہیرے موتی جڑے جڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے

 

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ یاد داشت کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
اک تھا گیٹو گرے۔اس کے دو مور تھے
اک کا کالا تھا سر ۔ اک کے پیلے تھے پر
دانہ کھاتے تھے وہ ۔ دم ہلاتے تھے وہ
اک دن۔ شام کو ۔۔ اپنے گھر۔ سے چلے
تھے بڑی ۔لہر میں ۔۔ آ گئے ۔ شہر میں
جب اندھیرا ہوا ۔۔۔ گیٹو۔ ۔گھبرا گیا
دل میں۔ کہنے لگا ۔۔ یہ ہے۔۔ کیا ماجرا
آپ جاتا ہوں میں ۔ان کو لاتا ہوں میں
بولی ۔گیٹو کی ماں ۔۔۔ تم چلے ہو ۔کہاں
چھوڑ دو۔ چھوڑ دو ۔۔ خود ہی آئیں گے وہ
پر پھلاتے ہوئے ۔۔۔۔ گانا گاتے ہوئے
دیکھتے دیکھتے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مور گھر آگئے
دانہ کھانے لگے۔۔۔۔۔۔ دم ہلانے لگے۔
اللہ اکبر۔ اور قوت حافظہ جواب دے گئی۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک نظم اور بھی جو انابیہ سناتی ہے

عذرا کی گُڑیا ---------- سوئی ہوئی ہے
گھنٹی بجاؤ ----------اس کو جگاؤ
توبہ ہے میری ----------میں نہ جگاؤں
وہ رو پڑے گی ---------- مجھ سے لڑے گی
:)
 
کبھی کہتےہیں کڑیل جوان ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔کبھی بُڑھاپے کے سفید بالوں کے پیچھے کی کہانی ہی بدل دیتے ہیں۔۔۔ ۔
چلو اچھا ہوا آج مان گئےکہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:)
کدی کدی بچیاں دا دل رکھنے واسطے کہن نوں کوئی حرج نئیں :heehee:
 
مسلم بچہ
سب سے اچھا
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے
جو کرتا ہے وہ کہتا ہے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

ہر دم نیکی کرنے والا
اپنے رب سے ڈرنے والا
مسلم بچہ
سب سے اچھا

چوری چغلی گالی غیبت
ان باتوں سے رکھے نفرت
مسلم بچہ
سب سے اچھا

بے چاروں کے کام آتا ہے
بیماروں کے کام آتا ہے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

حق چھوٹوں کا وہ پہچانے
اور بڑوں کا کہنا مانے
مسلم بچہ
سب سے اچھا

روز نمازیں پڑھتا ہے وہ
دن دن آگے بڑھتا ہے وہ
مسلم بچہ
سب سے اچھا

اللہ رسول کی باتیں پیاری
ان پر ہر دم ہوتا واری
مسلم بچہ
سب سے اچھا

سچے دین کا ماننے والا
رب کی مرضی چاہنے والا
مسلم بچہ
سب سے اچھا
بہت پیاری نظم :)
آپ نے بتایا نہیں کون سی کلاس میں پڑھی تھی
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
جتنے بھی لڑاکے لڑکے ہیں ان سب کو نیک بناؤں گا
جوبچھڑے ہوئے ہمجولی ہیں ان سب کو ایک بناؤں گا
سب آپس میں مل جائیں گے جو رہتے ہیں اب لڑے لڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
یہ علم کی ہیں جوروشنیاں میں گھرگھرمیں پھیلاؤں گا
تعلیم کا پرچم لہرا کر میں سرسید بن جاؤں گا
بیکار گذاروں عمر بھلا کیوں اپنے گھر میں پڑے پڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
میں چاروں طرف لے جاؤں گا اقبال نے جو پیغام دیا
میں ہی وہ پرندہ ہوں جس کو اس نے شہباز نام دیا
اب میرےپروں سے چمکیں گے سب ہیرے موتی جڑے جڑے
میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے
سبحان اللہ :)
اس دھاگے کے طفیل سے بچپن کی بھولی بسری یادیں تازہ ہو گئیں
یہ نظم بھی میں نے پڑھی ہوئی ہے :)
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
کچھ یاد داشت کی بنیاد پر ۔۔۔ ۔۔
اک تھا گیٹو گرے۔اس کے دو مور تھے
اک کا کالا تھا سر ۔ اک کے پیلے تھے پر
دانہ کھاتے تھے وہ ۔ دم ہلاتے تھے وہ
اک دن۔ شام کو ۔۔ اپنے گھر۔ سے چلے
تھے بڑی ۔لہر میں ۔۔ آ گئے ۔ شہر میں
جب اندھیرا ہوا ۔۔۔ گیٹو۔ ۔گھبرا گیا
دل میں۔ کہنے لگا ۔۔ یہ ہے۔۔ کیا ماجرا
آپ جاتا ہوں میں ۔ان کو لاتا ہوں میں
بولی ۔گیٹو کی ماں ۔۔۔ تم چلے ہو ۔کہاں
چھوڑ دو۔ چھوڑ دو ۔۔ خود ہی آئیں گے وہ
پر پھلاتے ہوئے ۔۔۔ ۔ گانا گاتے ہوئے
دیکھتے دیکھتے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ مور گھر آگئے
دانہ کھانے لگے۔۔۔ ۔۔۔ دم ہلانے لگے۔
اللہ اکبر۔ اور قوت حافظہ جواب دے گئی۔
واللہ کیا یاد دلا دیا :)
مجھے بھی کچھ کچھ یاد ہے
نہ جانے کون سی کلاس میں پڑھی تھی
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
Top