جاوا اسکرپٹ اسکرپٹ برائے لاگ ان اور رجسٹریشن

محمد شعیب نے 'پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 8, 2014

  1. محمد شعیب

    محمد شعیب لائبریرین

    مراسلے:
    2,109
    موڈ:
    Busy
    اردو ویکیپیڈیا کے لیے ایک جاواسکرپٹ درکار ہے، جس کے ذریعہ ایسے زائرین جو رجسٹرڈ یا لاگڈ ان نہیں ہے، انہی پاپ اپ میں یہ پیغام ملے کہ وہ اس سائٹ پر رجسٹر یا لاگ ان ہو کر مطالعہ یا شرکت کریں۔ کیا کوئی ساتھی مدد کرسکتا ہے؟ :) :)
    محب علوی ، ابن سعید ، اسد ، نیرنگ خیال
     
  2. محمد شعیب

    محمد شعیب لائبریرین

    مراسلے:
    2,109
    موڈ:
    Busy
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ذاتی طور پر میں ایسے کسی پاپ اپ والی سائٹ کو ناپسند کرتا ہوں اور اسے وزٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں۔ بہرحال گوگل پر سرچ کرنے سے اس کے قابل استعمال حل سامنے آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ یا یہ۔
     
    • متفق متفق × 1
  4. محمد شعیب

    محمد شعیب لائبریرین

    مراسلے:
    2,109
    موڈ:
    Busy
    پاپ اپ سے مراد الگ سے کوئی ٹیب یا ونڈو کھلنے سے نہیں تھا، مطلب یہ کہ صارف کو پیغام دیا جائے مثلا کمپیوٹنگ کی سائٹ پر دیکھیں، جیسے ہی سکرول کرکے نیچے جائیں تو نیچے دائیں جانب ایک مختصر سا پیغام آتا ہے کہ نیا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ اس طرح کا پاپ اپ :) :)
     
  5. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,092
    موڈ:
    Busy
    اگر ویکیپیڈیا پر ہم لاگ ان نہ ہوں اور صفحہ میں ترمیم کریں تو ٹیکسٹ بوکس کے اوپر ایسا پیغام آتا ہے:
    آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا دستور شبکی (IP) پتہ اس صفحہ کے تاریخچۂ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ داخل نوشتہ ہوتے ہیں یا کھاتہ بنالیتے ہیں تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے منسوب ہوگی۔

    اسی کو تبدیل کر کے استعمال کر لیں۔ جن لوگوں نے ویکیپیڈیا پر سائٹ ڈویلپمنٹ کا کام نہیں کیا ان کے لئے شاید یہ مشکل ہو گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد شعیب

    محمد شعیب لائبریرین

    مراسلے:
    2,109
    موڈ:
    Busy
    مناسب تجویز ہے اسد بھائی، دیکھیے تجرباتی طور پر اس انداز میں کیا ہے۔ مشورہ دیں :) :)
     

اس صفحے کی تشہیر