اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

سروش

محفلین
لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور اس کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔

یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔

بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔

الطاف حسین کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رابطے کا کوئی ارادہ نہیں: وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ الطاف حسین کو برطانوی اداروں نے گرفتار کیا ہے، انہیں خود تفتیش کرنے دیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم لندن میں گرفتار ہوئے، ہمارا اس سے کیا تعلق، وہ برطانوی شہری ہیں، کس نے کہا پاکستانی ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ الطاف حسین سے متعلق مزید معلومات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 
نئی حکومت ہے۔ نورا کشتی پر یقین نہیں رکھتی۔
لیکن خبر کے مطابق
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ الطاف حسین کو برطانوی اداروں نے گرفتار کیا ہے، انہیں خود تفتیش کرنے دیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم لندن میں گرفتار ہوئے، ہمارا اس سے کیا تعلق، وہ برطانوی شہری ہیں، کس نے کہا پاکستانی ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ الطاف حسین سے متعلق مزید معلومات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ اوپر اوپر سے کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی منی لانڈرنگ، اشتعال انگیز تقاریر کے حوالہ سے مزید ثبوت برطانوی حکام کے حوالہ کئے گئے تھے۔ جس کے بعد آج یہ اہم گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان 2011میں بھی الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ جا چکے ہیں۔
Proofs against Altaf Hussain given to Scotland Yard: Imran Khan | Samaa Digital
 
سید عاطف علی

لائبریرین

یہ تو ٹھیک ہے مگر پھر بھی کسی نے کوئی بٹن دبایا ضرور ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو ٹھیک ہے مگر پھر بھی کسی نے کوئی بٹن دبایا ضرور ہے ۔
کیونکہ اب نورا کشتی ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان 2008 میں تن تنہا الطاف حسین کے خلاف کیس لڑنے اسکاٹ لینڈ یارڈ گئے تھے ۔ کیونکہ اس وقت کی زرداری حکومت نے مشرف حکومت کی طرح اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کوئی تعاون نہیں کیا تھا۔
Imran leaves for UK to pursue case against Altaf
 
سروش

محفلین
یہ اوپر اوپر سے کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی منی لانڈرنگ، اشتعال انگیز تقاریر کے حوالہ سے مزید ثبوت برطانوی حکام کے حوالہ کئے گئے تھے۔ جس کے بعد آج یہ اہم گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان 2011میں بھی الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ جا چکے ہیں۔
کچھ تو ہے ۔۔۔جس کی پردہ داری ہے ۔۔۔۔۔
کل شام 6 بجے سے تا حال 90 کے اطراف میں بھاری نفری تعینات ہے ۔ (عینی شاہدین)
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ تو ہے ۔۔۔جس کی پردہ داری ہے ۔۔۔۔۔
کل شام 6 بجے سے تا حال 90 کے اطراف میں بھاری نفری تعینات ہے ۔ (عینی شاہدین)
الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور 2016 میں وہاں بیٹھ کر پاکستان کو گالیاں نکالتے ہیں اور اسے دنیا کا کینسر کا کہتے ہیں۔ ریاست پاکستان کب تک خاموش بیٹھتی ؟ ایک نہ ایک دن تو یہ ہونا ہی تھا۔
What Altaf said... - Newspaper - DAWN.COM
 
جاسم محمد

محفلین
کل شام 6 بجے سے تا حال 90 کے اطراف میں بھاری نفری تعینات ہے ۔ (عینی شاہدین)
ویسے ایم کیو ایم اس وقت حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔ اگر حکومت سرعام اس کا کریڈٹ لے تو اتحاد خطرہ میں پڑ سکتا ہے۔
اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ مقامی قانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف مقدمہ چلائے اور سزا دلوائے۔
 
سروش

محفلین
ابھی ابھی میں نے ڈرائیور کو گاڑی کا آئل چینج کرانے کا کہا ۔ اس نے بتایا باہر بہت سخت چیکنگ ہورہی ہے ۔ شاید ابھی چینج نہ ہوسکے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
کافی کند ذہن واقع ہوئے ہیں پھر تو۔
پس پردہ تحقیقات چل رہی تھیں۔ پھر نئی حکومت نے آکر سیاسی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد اب یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈاکٹر قادری کے سالانہ دھرنے بھی اسی طرح رکے تھے کہ کسی نیک بخت نے کینیڈا کی پولیس کو مطلع کر دیا تھا کہ ان کا ایک شہری پاکستان میں اشتعال پھیلا رہا ہے۔
 
11 جون 1978ء جامعہ کراچی کے طالب علم الطاف حسین نے آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن کی بنیاد رکھی اور 11 جون 2019 کو اسکارٹ لینڈ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔کیا یہ اتفاق ہے کہ آج آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن کے یوم تاسیں پر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
 
کچھ تو ہے ۔۔۔جس کی پردہ داری ہے ۔۔۔۔۔
کل شام 6 بجے سے تا حال 90 کے اطراف میں بھاری نفری تعینات ہے ۔ (عینی شاہدین)
آج آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن کا یوم تاسیں ہے ،اس حوالے سے ہونے والی تقریب کو روکنے کے لیے شاید بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پس پردہ تحقیقات چل رہی تھیں۔ پھر نئی حکومت نے آکر سیاسی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد اب یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈاکٹر قادری کے سالانہ دھرنے بھی اسی طرح رکے تھے کہ کسی نیک بخت نے کینیڈا کی پولیس کو مطلع کر دیا تھا کہ ان کا ایک شہری پاکستان میں اشتعال پھیلا رہا ہے۔
سکاٹ لینڈیارڈ کے تلوں میں تیل ہے مگر وہ برطانیہ کے سیاسی پمپ کا محتاج ہے ۔ محض پاکستان کےدباؤ کا اضافہ کافی نہیں ۔
آگے آگے دیکھیے ۔۔۔
میر تقی میر یا دآگئے ۔ کہاں الطاف کہاں میر۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آج آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن کا یوم تحسین ہے ،اس حوالے سے ہونے والی تقریب کا روکنے کے لیے شاید اس وجہ سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔
یوم تحسین یا یوم تحقیر ۔
 
Top