اسماء الحسنیٰ بینر ڈیزائن

جاسم محمد

محفلین
ایک پراجیکٹ کے سلسلہ میں اسماء الحسنیٰ کے بینر ڈیزائن کئے ہیں۔ ناظرین سے آراء کی درخواست ہے۔
banner.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈیزائن خوبصورت ہیں مگر مونو کروم کیوں ؟
بینرکے لیے کوئی ریکوائرمنٹ سائز رنگ وغیرہ کی بھی ہے ؟ تاکہ اس کے مطابق رائے قائم کی جائے مثلاََ روڑ سائیڈ پر نصب کرنے کے لیے وغیرہ ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈیزائن خوبصورت ہیں مگر مونو کروم کیوں ؟ بینرکے لیے کوئی ریکوائرمنٹ سائز رنگ وغیرہ کی بھی ہے ؟ تاکہ اس کے مطابق رائے قائم کی جائے مثلاََ روڑ سائیڈ پر نصب کرنے کے لیے وغیرہ ۔
ہال میں لٹکانے ہیں اس لئے زیادہ رنگین نہیں ہو سکتے۔ فی بینر سائز: 8×1,75 میٹر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہال میں لٹکانے ہیں اس لئے زیادہ رنگین نہیں ہو سکتے۔ فی بینر سائز: 8×1,75 میٹر
میرا خیال ہے کہ اگر چار پانچ میٹر سے زیادہ بلندی پر لگیں تو ٹیکسٹ کا سائز ذرا بڑا ہو اور ارد گرد کا ڈیزائن والا رقبہ کم ہو ۔ اور اعراب صرف اہم والے لگائے جائیں یعنی ۔آخر والا پیش نہ ہو اور کوئی غیر اہم اعراب نہ ہو۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
ماشاء اللہ۔ بہت خوبصورت۔
ایک اچھے ڈیزائن کی رُو سے اگر تکون شکل کو کسی گولائی شکل سے تبدیل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ کیوں کہ جن اسماء الحسنیٰ کا انتخاب کیا گیا ہے، اُن میں کونوں کی بجائے گولائی نُمایاں ہے لہذا فریم وغیرہ بھی گولائی میں رکھے جائے۔ جن جن اسماء کا فریم گول ہے، وہ اپنی جگہ درست ہیں۔
باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں۔
 
قیمتی آراء کا شکریہ۔ بینر سجا دئے گئے ہیں۔ :)
fWuB6DU.jpg
 
Top