اسلام و علیکم دو کمپیوٹر ز پر نیٹ چلانا

ہمسفر

محفلین
سلام دوستوں میرے پاس دو کمپیوٹرز ہیں
میں نے ان کو کراس کیبل کے ذریعے کنیکٹ کر لیا ہے

اب میں نے پہلے پی سی پر موڈیم کے ذریعے نیٹ کو کنیکٹ کیا ہے
اب میں چاہتا یہ ہوں کہ دوسرے پی سی پر بھی نیٹ چل سکے مجھے بتائیں میں کیا کروں

شکریہ
 
محسن آپ نیٹ کے لئے کنکشن کونسا استعمال کررہے ہیں اور دوسرا کیا آپ نے آئی پی ایڈریس دونوں کو دیے ہیں ۔
اور اس مقصد کے لئے میں جو کام کرتا ہوں وہ بتا دیتا ہوں
نیٹ کنکشن کی پراپثیز میں Advanceپر جائیں
پھر Internet Connection Sharingمیں سے Allow other network.......................internet connection والے کے باکس کو چیک کر دیں اور پھر ریفریش کرکے نیٹ کنیکٹ کریں انشاء اللہ نیٹ شئیر ہو جائے گا اور دونوں پر چلے گا۔
 
ہمسفر

محفلین
شکریہ بھائی عبیداللہ

میں نے دونوں کمپیوٹرز کو آئی پی دیے ہیں
جناب میں عام کنکشن یوز کرتا ہوں جو پی ٹی سی ایل والے مہیا کرتے ہیں
شکریہ دوسرے کمپیوٹر پر کوئی بھی ویب سائٹ کھولوں تو نہیںکھلی کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

کوئی اور طریقہ بتائیں‌جناب
 
دوست

محفلین
آپ کو پراکسی سرور استعمال کرنا پڑے گا شاید۔ لیکن موڈیم سے کس طرح دو کمپیوٹرز پر اچھی سپیڈ مل سکے گی۔
 
گل خان

محفلین
میرے پاس توdsl کا کنکشن ہے۔ کیا اس کے ساتھ بھی دو پی۔سی کو ایک ساتھ نیٹ چلا سکتے ہیں۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟جواب کا انتظار ہے۔۔۔۔
 
شکریہ بھائی عبیداللہ

میں نے دونوں کمپیوٹرز کو آئی پی دیے ہیں
جناب میں عام کنکشن یوز کرتا ہوں جو پی ٹی سی ایل والے مہیا کرتے ہیں
شکریہ دوسرے کمپیوٹر پر کوئی بھی ویب سائٹ کھولوں تو نہیںکھلی کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

کوئی اور طریقہ بتائیں‌جناب
جس سسٹم پر نیٹ کنیکٹ کررہے ہیں اس پر آئی پی لگا رہنے دیں اور دوسرے سسٹم
Obtain an IP address automatically والا آپشن سلیکٹ کرکے دیکھیں
 
دوست

محفلین
اس کے لیے مین کمپیوٹر پر Dhcp انسٹال ہونا چاہیے۔
گل خان آپ استعمال کرسکتے ہیں بالکل اس طرح۔ مسئلہ صرف سپیڈ کا ہے ورنہ نیٹ کیفے والے ایک عرصے تک کئی کئی کمپیوٹرز ڈائل اپ پر چلاتے رہے ہیں۔
 
ہمسفر

محفلین
اس کے لیے مین کمپیوٹر پر Dhcp انسٹال ہونا چاہیے۔
گل خان آپ استعمال کرسکتے ہیں بالکل اس طرح۔ مسئلہ صرف سپیڈ کا ہے ورنہ نیٹ کیفے والے ایک عرصے تک کئی کئی کمپیوٹرز ڈائل اپ پر چلاتے رہے ہیں۔

کوئی ڈائون لوڈ لنک ہے بھائی جان
 
دوست

محفلین
یہ ایک پروٹوکول ہے۔ ونڈوز سرور 2003 میں تو ونڈوز کمپونینٹس میں جاکر اور ونڈوز کی سی ڈی ڈال کر اسے انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ ایکس پی پروفیشنل کا مجھے پتا نہیں۔
 
Top