اسلام آباد یونیورسٹی بم دھماکہ

مہوش علی

لائبریرین
8 ہلاک اور 13 زخمی
لنک: http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/10/091020_isl_uni_blast_rh.shtml

ایک پاکستانی صاحب کا تبصرہ:

Congragulation to the Jahil Qoum.

Last year, when i visited Pakistan. all these Jahils in islamabad were defending the Talibans, All these losers were apologizing for Lal-masjid idiots.

this is your rewards you losers, i say you earned it. now go and join the same jahils and destroy your own country

اور میں ان پاکستانی صاحب سے متفق ہوں یہ ہمارے اُن اجتماعی گناہوں کی سزا ہے کہ جس کی فصل ہم لوگوں نے خود اپنے ہاتھوں سے بوئی تھی۔
 

آفت

محفلین
طالبان میں ایسے لوگ شامل ہیں جو غیرملکی اشاروں پر ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں ایسے عناصر کو بے نقاب ہونا چاہیے ۔ اس کے علاوہ پورے ملک سے سیاسی جماعتوں سے اسلحہ لینے کے لیے بھی آپریشن ہونا چاہیے کیونکہ کچھ مذہبی، لسانی تنظمیں بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔ جیسا کہ کراچی میں بارہ مئی کے دن میڈیا پر لائیو دکھایا گیا ۔ مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو جب تک اسے سزا نہیں ملے گی جرم ختم نہیں ہو گا ۔
 

ساجد

محفلین
یہ صاحب خاصے منہ پھٹ بلکہ بے ہودہ واقع ہوئے ہیں۔ طالبان کی حرکتوں اور ان کے مٹھی بھر حمایتیوں کی وجہ سے یہ پوری پاکستانی قوم کو جاہل کہہ کر دراصل اپنی جہالت کا اعلان فرما رہے ہیں۔
مہوش ، یہ فصل ہم سب نے نہیں بوئی تھی دراصل اس کے کاشت کار جنرل ضیاء تھے۔ کبھی بھی پاکستان کے عوام کی اکثریت ان طالبان کی حامی نہیں رہی۔ طالبان وہ مراعات یافتہ طبقہ ہے جس کو امریکہ نے بنایا اور پاکستان کی فوجی حکومتوں نے پالا تا کہ یہ پراکسی وار لڑ سکے۔ نہ جانے آپ کیوں کر مذکورہ صاحب کے خیالات سے اتفاق کر رہی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں مارنے والا بھی انسان اور مرنے والا بھی انسان ہوتا ہے۔ اوپر جاکر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں پوچھنا کہ تمہارا کونسے مسلک، فرقے ،جماعت سے تعلق تھا۔ سوال یہ ہوگا کہ زندگی میں مخلوق خداوندی کیلئے کیا کیا؟!
 
Top