اسلام آباد نے استعماری عزائم کو توسیع دینے کیلئے فرقہ واریت اور دہشتگردی کو فروغ دیا، پشتونخواء میپ

کاشفی

محفلین
اسلام آباد نے استعماری عزائم کو توسیع دینے کیلئے فرقہ واریت اور دہشتگردی کو فروغ دیا، پشتونخواء میپ
pashktoon.jpg

کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پارہ چنار میں بم دھماکوں اور درجنوں بے گناہ افراد کی ہلاکت وزخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے اور ملک بھر سے دہشتگردی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا مکمل صفایا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے استعماری وآمرانہ قوتوں نے اپنی استعماری وتوسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے انتہا پسندی ،فرقہ واریت اور دہشتگردی کی بنیاد یں رکھ کر گزشتہ چار دہائیوں سے ریاستی سرپرستی میں اس ناسور کی پرورش کرکے اس کی فروغ کیلئے اڈے قائم کےئے اور اس گمراہ کن نظریات کو پھیلا کر اسے ریاستی پالیسی قرار دی گئی اور پشتونخوا وطن کو اس کا شکار بنا کر بے گناہ انسانی جانوں کا قتل عام اور ہمارے عوام کی معیشت کاروبار تجارت اور معاشرتی زندگی کو تباہ کیا جارہا ہے اور اب دہشتگردی کا یہ ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے جو خطے اور دنیا کی امن وسلامتی کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون افغان غیور ملت اور پشتونخوا وطن کے عوام کا دہشتگردی فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمارے پر افتخار تاریخ میں اس ناسور کی کئی کوئی مثال ملتی ہے ۔ پشتونخوا وطن پر دہشتگردی اسلام آباد کے استعماری و آمرانہ قوتوں کی مسلط کردہ ہے اورانہی غلط پالیسیوں سے آج ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات رونماء ہورہے ہیں اور انتہا پسندی فرقہ واریت پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں امن وامان کا ایک سنگین مسئلہ اختیار کرچکا ہے ۔ لہٰذا اس ناسور سے نجات حاصل کرکے ملک میں قانون کی حکمرانی کی قیام کیلئے لازم ہے کہ قوموں وعوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ذریعے واضح پالیسی بنا کر انتہا پسندی فرقہ واریت اور دہشتگردی کی ہر قسم کی حمایت وسرپرستی کو مکمل ختم کی جائے اور اس ناسور کا مکمل صفایا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا کر تمام عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیں جو حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فریضہ ہے ۔
 
Top