اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

السلام علیکم،

اب سے کچھ دیر پہلے تقریباََ 02:20 منٹ پہ اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

جی 9 اسلام آباد

اُس دن کراچی میں بھی صرف میں ہی تھا سب گھر والوں کو بتانے اور باہر نکالنے والا، اور آج یہاں آفس میں آفس والوں کو۔
 

یوسف-2

محفلین
سُوۡرَةُ الزّلزَلة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا (١) وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا (٢) وَقَالَ ٱلۡإِنسَ۔ٰنُ مَا لَهَا (٣) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا (٤) بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا (٥) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتً۬ا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَ۔ٰلَهُمۡ (٦) فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرً۬ا يَرَهُ ۥ (٧) وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ۬ شَرًّ۬ا يَرَهُ ۥ (٨)
سورة الزّلزَلة
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

جب زمین اپنی سخت جنبش سے ہلائی جاوے گی۔ (۱) اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔ (۲) اور اس حالت کو دیکھ کر کافر آدمی کہے گا اس کو کیا ہوا۔ (۳) اس روز سب اپنی (اچھی بری) خبریں بیان کرنے لگے گی۔ (۴) اس سبب سے کہ آپ کے رب کا اس کو یہی حکم ہوگا۔ (۵) اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (موقف حساب سے) واپس ہوں گے تاکہ اپنے اعمال (کے ثمرات) کو دیکھ لیں۔ (۶)سو جو شخص (دنیا میں) ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ (وہاں) اس کو دیکھ لے گا۔ (۷) اور جو شخص ذرہ برابر بدی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا۔ (۸)
 
یہ لیں جی خبر بھی آ گئی

اسلام آباد…پارا چنار، مہمند ایجنسی، شب قدر، سوات ،پشاور ،اسلام آباد، چنیوٹ، لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،لوگوں میں خوف و ہراس پایا پیدا ہوگیا، لوگ کلمہ طیبہ اور دعاوٴں کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات پر آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2محسوس کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 71کلو میٹر ریکارڈ کی گی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں سے زیادہ شدید تھے۔علاوہ ازیں بھارت میں نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکزافغانستان کا جنوب مغربی علاقہ بتایا جارہا ہے۔پنجاب میں کامونگی، شیخوپورہ ،سرگودھا ، قصور،میانوالی،اوکاڑہ ، گجرانوالہ، ایمن آباد،ناروال جبکہ خیبرپختونخوامیں ایبٹ آباد، پشاور، شب قدر، پارا چنار، شانگلہ، نوشہرہ،چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جنگ
 
اُس دن کراچی میں بھی صرف میں ہی تھا سب گھر والوں کو بتانے اور باہر نکالنے والا، اور آج یہاں آفس میں آفس والوں کو۔[/quote]


آپ کافی حساس طبیعت کے ہیں امجد بھائی
اللہ کرے یہ حساسیت برقرار رہے ۔حساس طبیعت والوں پر ماہرین نفسیات نے بہت کچھ لکھا ہے ۔ابھی جلدی میں ہوں پھر کبھی موقع ملا تو اس پر بات کروں گا ۔
فی الحال دعاگو ہوں خدا وند کریم سے کہ وہ سب کی حفاظت فرمائے ۔یہ چیزیں تو انسانوں کو ڈرانے کے لئے ہوتی ہیں لیکن پھر بھی انسان تو پھر انسان ہے ۔
 
Top