اسلام آباد بلاگرز میٹ اَپ

شعیب صفدر

محفلین
جی جناب لاہور و کراچی کے بعد اب اسلام آباد میں بھی بلاگرز میٹ اَپ کا اعلان ہو چکا ہے!!
جیسا کہ قیاس تھا یہ بلاگرز میٹ اَپ بحریہ یونیورسٹی میں ہو گا تو ویسا ہی اعلان ہوا ہے!
29 دسمبر کو شام 5 بجے شرکت کے خواہش مند بلاگر حاضری دیں!! مگر اس سے قبل اپنی رجسٹریشن یہاں کروا لیں!! بغیر رجسٹریشن داخلہ ممکن نہیں!!

اب یہ بئائیں کون کون شرکت کرے گا؟؟؟

ہاں اپنے اپنے بلاگ پر اس کی تشہیر بھی کر دے کہ کوئی رہ نہ جائے!!! ہائے میرا بلاگ تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہون تے تسی خوش او!!!

نوٹ!!! اسلام آبادی اردو بلاگر ضرور شرکت کریں!!
 
بلال

محفلین
میں اسلام آباد میں تو نہیں رہتا۔۔۔اگر گجرات کے بلاگرز کو اجازت ہے تو میں اس میں شرکت کرنے کی ضرور کوشش کروں گا۔۔۔ باقی ابھی رجسٹریشن کا طریقہ دیکھتا ہوں تو مزید پتہ چلے گا کہ کیا کرنا ہے۔۔۔
 
بلال

محفلین
آپ نے جو لنک دیا ہے وہ تو گوگل میپ کا ہے یعنی بحریہ یونیورسٹی کہاں ہے اُس کا لنک ہے۔ اس کے علاوہ کیا آن لائن رجسٹریشن کا کوئی لنک ہے کہ نہیں؟؟؟ اگر رجسٹریشن کے لئے اسلام آباد ہی جانا پڑا تو پھر مشکل ہے کہ پہلے رجسٹریشن کروانے جاؤ پھر بلاگرز کے اجتماع میں جاؤ۔۔۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اسی دن یعنی 29 دسمبر کو جائیں اسی دن رجسٹریشن کروائیں اور پھر اسی دن اجتماع میں بھی شرکت کر لیں؟؟؟
 
یار لنک اُپ ڈیٹ کر دیا ہے!!!
 
بلال

محفلین
بہت شکریہ شعیب صفدر بھائی کہ آپ نے لنک اپڈیٹ کر دیا۔
میں نے رجسٹریشن فارم بھیج دیا ہے۔ اب رجسٹریشن کا انتظار کرتے ہیں۔۔۔
 
Top