وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے 10 رکنی خصوصی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن اور ٹرمز آف ریفرنس جاری کردیے گئے ہیں، کمیٹی کے چیئرمین معروف بینکر سعید احمد جبکہ ممبران میں
- مولانا مفتی منیب الرحمن
- محمد عمران عثمانی
- ڈاکٹر وقار مسعود
- منیر کمال
- آفاق خان
- عرفان صدیقی
- عاطف باجوہ
- میاں محمد ادریس
- اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسلامک بینکنگ ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔
ٹرمز آف ریفرنس کے تحت کمیٹی اسلامی بینکاری کے حوالے سے
ماضی کی رپورٹس
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ
ملکی معیشت کو اسلامی بنانے کے لیے قائم کمیشن کی رپورٹ
وزارت منصوبہ بندی کے تحت سیلف ریلائنس کمیشن کی رپورٹ
کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم کردہ کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی ملک میں اسلامی مالیاتی نظام متعارف کرانے کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار، عملی اقدامات اور اسلامی بینکاری کے مختلف مراحل کے حوالے سے مجوزہ روڈ میپ اور ٹائم پلان بھی تجویز کرے گی۔
متعلقہ:
اسلامی بینکاری
اسلامی معاشیات
آخری تدوین: