استنبول میں چند ایام

صابرہ امین

لائبریرین
اگلی بہت سی تصاویر باسفورس کروز کے دوران کی ہیں، جس کے دوران باسفورس کراس کرنے والے دونوں پُل بھی آتے ہیں۔
DSC-4672.jpg
اب تک بہت اچھا تصویری سفر@یاز بھائی ۔۔ کیا آپ نائٹ کروز پر بھی گئے؟
 
یاز

محفلین
اب تک بہت اچھا تصویری سفر@یاز بھائی ۔۔ کیا آپ نائٹ کروز پر بھی گئے؟
نائٹ کروز پہ نہیں گئے، کہ دن کو جائیں گے تو گرونواح کے مناظر بھی دیکھ پائیں گے۔ لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ دن اور رات دونوں ہی کرنے چاہییں تھے۔
اگر دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ نائٹ کروز تو ضرور ہی کریں گے۔
 
استنبول تو ہر چند سال بعد جانا چاہیے۔ کیا ہی شاندار جگہ ہے۔ نائٹ کروز واقعی ڈے کروز کے مقابلے کہیں دلکش ہے۔ اگلی بار ضرور جائیے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ استنبول جا کر بھی محفل پر آیا جا سکتا تھا!
اور قصور استنبول کا ہرگز نہیں!
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنا کووڈ کے باعث ممکن ہوا۔ کبھی فرصت ہی نہیں ملی۔ اور ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔ فیس بک پر شاعری کے باعث اتفاقا محفل پر آنا ہوا۔
 
یاز

محفلین
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنا کووڈ کے باعث ممکن ہوا۔ کبھی فرصت ہی نہیں ملی۔ اور ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔ فیس بک پر شاعری کے باعث اتفاقا محفل پر آنا ہوا۔
ہمارے پاس کوویڈ کے ذیلی فوائد کی ایک فہرست ہے۔ اس میں مزید ایک سطر کا اضافہ ہو گیا۔
 
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنا کووڈ کے باعث ممکن ہوا۔ کبھی فرصت ہی نہیں ملی۔ اور ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔ فیس بک پر شاعری کے باعث اتفاقا محفل پر آنا ہوا۔
محفل کے جاتے جاتے ہماری طرف سے آپ کو باضابطہ خوش آمدید!
سیما آپا جی سے آپ کا ذکر بھی کافی سنا تھا، بلکہ کچھ کچھ ملاقات کا احوال بھی۔ محفل کی خوبصورتی ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ یہ سب کو اپنا بنا لیتی ہے، کیا نیا اور کیا پرانا!
باقی اوپر والی بات اصل میں ہم نے ازراہ تفنن کہی تھی۔ ہمارے صاحبِ لڑی جو ہیں یہ ترکی جانے کے بعد محفل سے پردہ فرما گئے تھے۔ حتی کہ کئی اہم تاریخی واقعات جیسے کہ کووڈ ، سیلاب، کچھ غیر ملکی جنگیں اور ترکی والا معاہدہ وغیرہ ختم ہونا بیچ میں آئے مگر یہ واپس نہیں آئے، انٹل انلیس بنیان المرصوص پر فوجیں دستہ بستہ وغیرہ ہوگئیں۔ اسی لڑی میں پیچھے اس موضوع پر بات ہوئی تھی کہ ان کے بن باس کا باسفورس سے تعلق وغیرہ ہوگا! 😁
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
محفل کے جاتے جاتے ہماری طرف سے آپ کو باضابطہ خوش آمدید!
سیما آپا جی سے آپ کا ذکر بھی کافی سنا تھا، بلکہ کچھ کچھ ملاقات کا احوال بھی۔ محفل کی خوبصورتی ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ یہ سب کو اپنا بنا لیتی ہے، کیا نیا اور کیا پرانا!
باقی اوپر والی بات اصل میں ہم نے ازراہ تفنن کہی تھی۔ ہمارے صاحبِ لڑی جو ہیں یہ ترکی جانے کے بعد محفل سے پردہ فرما گئے تھے۔ حتی کہ کئی اہم تاریخی واقعات جیسے کہ کووڈ ، سیلاب، کچھ غیر ملکی جنگیں اور ترکی والا معاہدہ وغیرہ ختم ہونا بیچ میں آئے مگر یہ واپس نہیں آئے، حتی کہ بنیان المرصوص پر فوجیں دستہ بستہ وغیرہ ہوگئیں۔ اسی لڑی میں پیچھے اس موضوع پر بات ہوئی تھی کہ ان کے بن باس کا باسفورس سے تعلق وغیرہ ہوگا! 😁
بہت بہت شکریہ ! جہاں تک یاد پڑتا ہے آپ ہماری تعارف کی لڑی میں خوش آمدید کہہ چکی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ایک بار پھر شکریہ۔
صحیح کہا۔ سیما علی آپا اور نور وجدان سے تعلق محفل کی وجہ سے ہی ہوا اور یقینا ہمیشہ رہے گا۔ اور شاید آپ سے بھی کہ مجھے محنتی، تعلیم یافتہ اور مثبت سوچ رکھنے والی لڑکیاں / خواتین بہت پسند ہیں۔
یاز بھائی کی وجہ تو معلوم نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ عموما ترجیحات زندگی نہ چاہتے ہوئے بھی اتنی بدل جاتی ہیں کہ شوق قربان کرنے پڑتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
وہ جو سید پور ولیج میں دکانیں ہیں، ایسی وائب ہے تو سہی۔یا نہیں؟
میرا خیال ہے کہ ایسی بہت سی دکانیں ہوں گی پاکستان میں بھی۔
دراصل کہیں سنا تھا اس بارے لیکن معلوم نہ ہو سکا کہ پاکستان میں کہاں واقع ہیں.
سید پور ولیج میں اس وقت تو دکھائی نہ دی تھی جب ہم نے وہاں کا دورہ کیا تھا.
 
یاز

محفلین
دراصل کہیں سنا تھا اس بارے لیکن معلوم نہ ہو سکا کہ پاکستان میں کہاں واقع ہیں.
سید پور ولیج میں اس وقت تو دکھائی نہ دی تھی جب ہم نے وہاں کا دورہ کیا تھا.
میرے خیال میں ان لیمپس کی کوئی dedicated دکان نہ بھی ہوئی تو کئی دکانوں پہ ان کی ورائٹی بھی مل پائے گی۔ جیسے راولپنڈی میں چائنہ مارکیٹ میں، کراچی میں گل پلازہ میں۔ کچھ عرصہ قبل میں نے کسی جگہ دیکھے بھی تھے، لیکن اب یاد نہیں آ رہا کہ کہاں دیکھے۔
 
Top