استنبول میں چند ایام

یاز

محفلین
اور یہ رہی وہ جگہ، جو ہمارے لئے اس محل کی سب سے بڑی اٹریکشن تھی۔ یعنی وہ میوزیم جس میں اسلامی تاریخ بلکہ قبل از اسلام کی مذہبی تاریخ کے نوادرات رکھے گئے ہیں۔
DSC-4217.jpg
 
یاز

محفلین
ہم بھی رش کا حصہ بن کر اپنی باری میں اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔ اندر تصویر کشی بالکل منع تھی تو کوئی تصویر نہ لے پائے۔ اندر کافی تاریخی نوادرات تھے، ہمیں سب تو یاد نہیں، لیکن شاید حضرت ابراہیم کی پگڑی، حضرت موسیٰ کا عصا بھی تھے۔ تاہم ہمیں قرآن پاک کا وہ نسخہ دکھائی نہ دیا، جس کی تلاوت کے دوران حضرت عثمان غنی کی شہادت ہوئی اور ان کے خون کے نشانات اس نسخے پہ اب بھی باقی ہیں۔ ہم نے ایک دو جگہوں پر پڑھا تھا کہ وہ توپ کاپی میوزیم میں ہے، تاہم ہمیں دکھائی نہ دیا۔
DSC-4245.jpg
 
یاز

محفلین
ابھی تک تو سمجھ نہیں آئی، قاری کی صوابدید پہ نہ چھوڑ دیں؟
دراصل یہ کتب فروش ہمیں اپنے کتب فروش بھائیوں جیسا ہی لگا۔ زیادہ کتب تھیں استنبول کی سیاحت سے متعلق، جیسے ماسکس آف استنبول، سٹریٹس آف استنبول ٹائپ کی۔ انہی کے بیچ (اوپر سے تیسری قطار میں قدرے دائیں جانب) ایلف شفک صاحبہ کی "باسٹرڈ آف استنبول" بھی دکھائی دی۔
کتب فروش نے سوچا ہو گا کہ شاید یہ بھی ٹریول گائیڈ کا ورژن ہو گی۔
ہم نے نہ پڑھی ہوتی تو ایک پل کو ہم بھی دھوکا کھا جاتے۔
DSC-4189.jpg
 
وہ تو میں نے سب سے پہلے نوٹ کی تھی!!!!!!!
لیکن مجھے لگا کہ استنبول کی وجہ سے رکھی ہے۔ آپ کے جتنے دور اندیش نہیں کہ، کتب فروش کے دماغ میں یہ ایک ٹریول گائیڈ ہے، جان پاتے!!!!!!
 
یاز

محفلین
لیکن مجھے لگا کہ استنبول کی وجہ سے رکھی ہے
حالانکہ اس ناول کا استنبول سے بہت زیادہ تعلق نہ ہے۔ بس اتنا ہی جتنا fargo مووی کا fargo ٹاؤن سے ہے۔
اگر درست یاد پڑتا ہے تو عبداللہ محمد صاحب اس ناول کی بابت کچھ لکھ رہے تھے، یا ترجمہ کر رہے تھے۔ اس معاملے میں ان کے خیالات بھی جاننے کی سعی کرتے ہیں۔
 
ہم بھی رش کا حصہ بن کر اپنی باری میں اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔ اندر تصویر کشی بالکل منع تھی تو کوئی تصویر نہ لے پائے۔ اندر کافی تاریخی نوادرات تھے، ہمیں سب تو یاد نہیں، لیکن شاید حضرت ابراہیم کی پگڑی، حضرت موسیٰ کا عصا بھی تھے۔ تاہم ہمیں قرآن پاک کا وہ نسخہ دکھائی نہ دیا، جس کی تلاوت کے دوران حضرت عثمان غنی کی شہادت ہوئی اور ان کے خون کے نشانات اس نسخے پہ اب بھی باقی ہیں۔ ہم نے ایک دو جگہوں پر پڑھا تھا کہ وہ توپ کاپی میوزیم میں ہے، تاہم ہمیں دکھائی نہ دیا۔
DSC-4245.jpg
حضرت موسیٰ علیہ سلام کے عصا کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہ تورات کے اصل صحیفوں کے ساتھ گمشدہ تابوت سکینہ میں موجود ہے۔

واللہ عالم بالصواب
 
وہ تو میں نے سب سے پہلے نوٹ کی تھی!!!!!!!
لیکن مجھے لگا کہ استنبول کی وجہ سے رکھی ہے۔ آپ کے جتنے دور اندیش نہیں کہ، کتب فروش کے دماغ میں یہ ایک ٹریول گائیڈ ہے، جان پاتے!!!!!!
جی جی۔۔۔ آپ تو ٹینشن اندیش ہیں۔
 
تابوت سکینہ کے بارے میں کیا سنا ہے کہ کس کے پاس ہے!
فی الوقت تک تو گمشدہ ہے، البتہ یہودی دنیا کے ماہرین کھدائی ہر شک زدہ جگہ کا چپہ چپہ ادھیڑ رہے ہیں۔ یہودیوں کا خیال ہے کہ مسجد اقصی کی بنیادوں میں کہیں دبا دیا گیا اور وہ اپنے مسیحا (دجال) کی آمد سے پہلے پہلے اسے ڈھونڈ کر اپنے پاس محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
 
اور یہودیوں کو دجال کے مسیحا ہونے کا کس کتاب نے کہا؟
 
یاز

محفلین
حضرت موسیٰ علیہ سلام کے عصا کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہ تورات کے اصل صحیفوں کے ساتھ گمشدہ تابوت سکینہ میں موجود ہے۔

واللہ عالم بالصواب
یہ تو ہم نے بھی پڑھا، لیکن بہرحال یہاں پہ تو دیکھا ہی تھا۔ وکی پیڈیا بھی کچھ ایسا ہی کہتا ہے۔
 
Top