پھر واپسی کی راہ لی۔ ایک جگہ بس نے اچانک دائیں مڑ کر سمندر کی راہ پکڑی۔ کچھ پوچھنے پہ علم ہوا کہ عثمان غازی پل کا ٹول ٹیکس اتنا زیادہ ہے کہ اس سے بچنے کے لئے فیری کے ذریعے اس سمندری راستے کو عبور کرنا ایک ارزاں آپشن ہے۔ ہمیں چونکہ کسی قسم کی جلدی نہ تھی، تو خوش ہی ہوئے کہ یوں پرسکون سمندر میں شام کے شاندار نظارے دیکھنے کو مل رہے تھے۔