استاد کاشف عمران کامل (ویلڈنگ، ترکھانی، ماسٹری اور اب شاعری)

ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت آداب، حضرتِ @کاشف کامران
ایک بات سوچی اور کر ڈالی ۔۔
ع: آپ کا حسنِ نظر ہے کامران!
ایک دن پہلے بھی مجھ کو آپ نے​
التباساً لکھ دیا تھا "کامران"​
خوش ہوں کہ معنی ہیں خوب اس لفظ کے​
کم نہیں کرتا ذرا یہ میری شان​
ہے مگر "عمران" میرے نام میں​
کیجیے تصحیح اے صاحبقران​
الف عین - محمد خلیل الرحمٰن - سید شہزاد ناصر - حضرات ذرا دیکھیے کیسے فی البدیہہ شعر اترے ہیں۔ مجھے تو خود لطف آ گیا۔ آپ حضرات بھی محظوظ ہوں!
 
پتہ نہیں کیوں ’’کاشف کامران‘‘ میرے ذہن میں کہیں چِپکا ہوا ہے (کسرہ کے ساتھ)، اور چُپکا ہی نہیں ہوتا (ضمہ کے ساتھ)۔
صرفِ نظر فرما دیا کیجئے۔ یہ غلطی بار بار بھی ہو سکتی ہے۔ یعنی: ک ک ک (کاشف کامران کمال) ۔۔۔

آپس کی بات ہے کہیں اِن پر دو کاف اور نہ بڑھا دیجئے گا، نہیں تو پھر وہی ۔۔۔۔۔۔ سردار جی ۔۔۔۔۔۔۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
کاشف بھائی بہت خوب
شاعری کی جنگ
ایسے ہی لگ رہا جیسا دور آسمان پر پتنگوں کے پیچ لڑائے جارہے ہوں اور نیچے ہم جنہیں نہ ڈور کا شعور نہ اسے استعمال کرنے کا اور نہ پتنگ کا اتہ پتہ بس دیکھ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔
میں تو اس دھاگے سے بندھ گیا ہوں
اللہ آپ کے کمزوریوں کو دور کرے اور صلاحیتوں میں برکت دے آمین۔
 
موجو صاحب۔ بہار کی آمد ہے۔ آپ نے تو تعریف بھی موسم کی مناسبت سے ایسی کی ہے جو بجائے خود ایک شہکار ہے۔ اس "بہاری" تعریف پر یہ اشعار آپ کی نذر:​
اک طرف موسمِ گُل کی آمد​
اس پہ پیارا یہ بسنتی پیغام​
ذکر ہے اس میں پتنگوں کا بھی​
اور پھر لکھّا ہے "دھاگے" کا بھی نام​
ہیں تماشائی بھی اور "پیچے" بھی​
پھر کِیا ایک دعا پر انجام​
نثر میں شعر بنا ڈالے ہیں​
آپ کی حسِّ لطافت کو سلام!​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
استادی مبارک ہو کاشف بھیا! میری اصلاح کرنا نہ بھولیئے گا ;)
شکریہ شکریہ! آپ کی اصلاح ضرور کرتا۔ مگر میں نے سنا ہے آپ اردو میں لکھتے ہیں؟ میں تو صرف فارسی میں "بُڑبُڑ" کرنے والوں کی اصلاح کرتا ہوں۔ محفل والوں نے استاد بھی بس اسی لیے بنایا ہے!​
 
آبی ٹوکول

محفلین
بہت خوب دھاگا ہے اور کاشف بھائی ہمیشہ کی طرح لاجواب ہیں آپکی تمام تحریریں ۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے کہ محفل پر مغزل بھائی اور حجازی بھائی کہ بعد یہ میرے تیسرے فیورٹ بن چکے ہیں اور ویسے بھی کیوں نہ بنیں ہمارے فیورٹ، انکی بہت سی عادات اور کہیں کہیں مزاج ہم سے ملتا جلتا ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ یہ ٹھرے استاد آدمی اور بلا کہ ذہین جبکہ ہم سرے سے نالائق ، وہ کیا کہتے ہیں پنجابی میں کہ " ویہلے نکمے تے کسے نہ کم دے " ۔۔والسلام
 
زہے نصیب! میری ذہانت اور لیاقت کے ثبوت تو زندگی بھر دیے وہ امتحانات ہیں جن فیل ہو کر بزرگوں کا نام" روشن" کرتا رہا! "ویلڈنگ" اور "ترکھانی" جیسے کاموں میں انٹری بھی اسی داستان کا حصہ ہے۔ یہ الگ بات کہ ایک فطری صلاحیت (یعنی شعر گوئی)، کم سے کم اس محفل میں، باقی عیوب پر پردہ ڈالے ہوئے ہے!

اپنی زندگی کے (تا حال) آخری امتحانی معرکے، یعنی ایم سی ایس (ماسٹر ان کمپیوٹر سائنس)، میں "شماریات" کا پرچہ ایک دو نہیں پوری "پانچ" اٹمپٹس میں کلیئر کیا تھا۔ باقی اندازہ اسی سے لگا لیجیے! (ویسے، ڈھٹائی خوب ثابت ہو رہی ہے)۔
 
یعنی؟ آپ میں مستقل مزاجی بھی پائی جاتی ہے؟
حادثہ تھا گزر گیا ہو گا
کس کے جانے کی بات کرتے ہو
۔۔۔
 
مبالغہ آرائی نہیں اور یقینا نہیں بھائی ، اللہ نے آپکو بہت سی صلاحیتیں بخشی ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپکو اپنی صلاحیتوں کا صحیح ادراک اور انھے کیسے صحت سے کام میں لانا ہے اس بات کا بھی پتا ہے سو ہرگز مبالغہ آرآئی نہیں ، رہی بات شماریات کہ پرچے کو "پانچ" اٹمپٹس میں پاس کرنے کی تو یہ بھی تو دیکھیئے ناں کہ پرچہ بھی تو کس لیول یعنی ماسٹری لیول کا ہے اور وہ ماسٹری بھی کمپیوٹر سائنسز میں اگر اردو میں کہیں تو استادی لیول کا پرچا تھا ہماری طرح میٹرک و " مڈل کلاس " کا نہیں تو نہ تھا ۔۔
ہم سے تو آج بھی کوئی پرائمری کی ریاضی کا پرچہ حل کروالے پانچ چھوڑ پانسو اٹمپٹس میں بھی کروالے تو ہم اسے گرو مان جائیں قسم لے لو بھیا ۔۔۔بحرحال خوش رہیے اور لگے رہیے والسلام
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یعنی؟ آپ میں مستقل مزاجی بھی پائی جاتی ہے؟
حادثہ تھا گزر گیا ہو گا
کس کے جانے کی بات کرتے ہو
۔۔۔
زندگانی میں مری یعقوب جی!​
کوئی شے ہرگز نہیں ہے مستقل​
پر وہ کیا ہے، کہ کبھی مجبور بھی​
ہو ہی جاتا ہے کسی پاگل کا دل​
تھی کچھ ایسی ہی وہ اک چیز "ایم سی ایس"​
جس میں مَیں ہوتا رہا خوارو خجل​
چاہتا تھا افسری کو چھوڑنا​
بسکہ تھا اس نوکری سے تنگ دل​
کر لیا یوں گرتے پڑتے "ایم سی ایس"​
رکھ کر اپنے سینے پہ پتھر کی سِل​
آبی ٹوکول - مہ جبین - سید شہزاد ناصر
 
السلام علیکم
استاد جی
میں تمہارے پاس تک اڑ آیاہوں گڑ گڑ میاں
اور کچھ اشعار لے کر آیا ہوں گڑ بڑ میاں
آپ کی خدمت میں یہ اشعار ہیں اصلاح کو
ٹھیک جلدی سے کرو ان کو بھی اب تڑ تڑ میاں
ملاحظہ فرمائیں
روزے زیر درخت نشستہ بودم
ہاتھ سے اپنے سر کو گرفتہ بودم
وکُنتُ در حیرت کہ استاد چشم بستہ وگریختہ
شکم استاد گڑگڑ کند واَنا ہنستہ بودم
 
بہت خوب۔ بہت خوب۔
آخری لائن کے تناظر میں یہی کہوں گا کہ آپ کے یہ اشعار "نا قابلِ اصلاح" ہیں۔ البتہ آپ کا دل بہلانے کو، اسی خیال میں ایک رباعی:

روزے شکمم سخت گُڑگُڑ می کرد​
تھا ساتھ ہی آنتوں میں بڑا گندہ درد​
روتا تھا میں اور ہنستا تھا میرا شاگرد​
شاگرد بھی کیسا؟ مرا پکا ہمدرد!​
 
مان گئے استاد جی
اسی لیے تو آپ کو استاد بنایا
جزاک اللہ
 
الشفاء

لائبریرین
من کہ استادم، فقط در فارسی بُڑ بُڑ کنم
قافیہ گر در نمی یابم، تو پھر گُڑگُڑ کنم
شب نمی خوابم اگر تو پھر بہ ہنگامِ صبوح
چائے می نوشم، اگر ہو گرم تو سُڑ سُڑ کنم
جب گلی میں سگ قریب آجائے، دھتکاروں اسے
اور وہ نہ بھاگے تو پھر میں چیخ کر ہُڑہُڑ کنم
صبر سے بیٹھا ہوا ہوں میں وَ اِن آذَیتَنِی
پھر مثالِ صیدِ بسمل بسکہ من پھُڑپھُڑ کنم
سوچتا ہوں حضرتِ کامل ؔ ،کہ استادی کے بعد
چھوڑ دوں اردو، فقط در فارسی بُڑ بُڑ کنم

داد تو اردو میں واجب تھی مگر "استاد" جی
من یہ چاہت ہے کہ کچھ در فارسی "گڑبڑ" کنم
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
داد تو اردو میں واجب تھی مگر "استاد" جی
من یہ چاہت ہے کہ کچھ در فارسی "گڑبڑ" کنم
قافیہ مضموم تھا، مفتوح تم نے کر دیا​
کون ہو گا پھر یہاں تم سے بڑا بھی گڑ بڑی
ہاں مگر مضموں ہے چو نکہ داد کا، سو شکریہ
داد تو ہے داد، ہو اردو میں یا "در فارسی"​
 
الشفاء

لائبریرین
قافیہ مضموم تھا، مفتوح تم نے کر دیا​
کون ہو گا پھر یہاں تم سے بڑا بھی گڑ بڑی
ہاں مگر مضموں ہے چو نکہ داد کا، سو شکریہ
داد تو ہے داد، ہو اردو میں یا "در فارسی"​

گڑبڑ ہی جب کرنی ہے تو پھر کون دیکھے قافیہ
گڑبڑی تو گڑبڑی ہے اردو ہو یا فارسی۔۔۔
 
Top