استاد آسی: اردو کا پہلا عروضی انجن۔ الفا پری ویو۔

arifkarim

معطل
- میں سمجھتا ہوں کے جب تک یہ آلہ غیر معرب اشعار کی تقطیع نہ کر سکے تب تک یہ بے مصرف ہے۔
- معرب الفاظ کی فہرست والا کام میں کافی حد تک کر چکا ہوں۔ گو کہ ابھی اس کی مزید پروسیسنگ باقی ہے۔ اور انٹیلیجینٹلی اعراب لگانے کے قواعد پر فاتح بھائی سے تفصیلی گفتگو بھی ہو چکی ہے۔
- اور یہ آپ میرے والد صاحب کو مخاطب کرنا کب ترک کریں گے۔ :) :) :)
یہ ’’معرب الفاظ‘‘ کی لسٹ ٹائپوگرافی حضرات کو بھی فراہم کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اردو شاعری میں اعراب کی اس قدر اہمیت نہیں جس قدر حرکات کی ہے۔ ایک حرف کا متحرک ہونا اہم ہے جبکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ بعینہ حرکات بھی معلوم ہوں۔ اس خیال کو آگے بڑھاتے ہوئے میں نے سوچا کہ اگر زبر زیر پیش کی بجائے صرف حرکات معلوم کرنا ہوں تو کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے میں نے کچھ قواعد اخذ کیے اور انہیں چلا کر دیکھا۔ نتیجہ اس ربط پر ہے:
http://urdutools.appspot.com/moarrab

اگر چہ یہ مکمل درست تو نہیں تاہم بہت سے الفاظ کے لیے کام کر جاتا ہے۔ اور اب اس سہولت کی بدولت استاد آسی کو بہت کم اعراب کی ضرورت پڑے گی ماسوائے اضافت کے یا پھر مقامات اشتباہ جیسے عِلم اور عَلَم۔
سو اب آپ ابن انشا کا یہ مصرعہ بغیر اعراب کے جوں کا توں ٹائپ کریں تو یہ آپ کو بالکل درست تقطیع دے گا:

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
یا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا

بہرطور، اس الگورتھم پر میں کام کر رہا ہوں اعراب کی موجودگی کو ہینڈل کرنا باقی ہے۔ باقی استا آسی فی الحال الفا پری ویو میں ہی ہے تا وقتیکہ اس میں مزید استحکام نہیں آ جاتا۔
 
محسن بھائی اس حوالے سے آپ کو چار حرفی الفاظ سب سے زیادہ تنگ کریں گے۔ اور یقیناً وقت کے ساتھ اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے اگر آپ نے فیڈ بیک لرننگ نہ سہی تو فیڈ بیک لاگنگ کا درست اہتمام کر رکھا ہو۔ ویسے بہتر ہوگا کہ آپ ایسے کچھ ضوابط پر فاتح بھائی سے مشورہ لے لیں۔ کیوں کہ میں فاتح بھائی کی پوٹینشیل سے واقف ہوں۔ در اصل ان دنوں موصوف سے اس معاملے میں خاصی گفت شنید رہی ہے۔ آپ کے آلے کو مزید استحکام معرب الفاظ کی ڈاٹا بیس سے مل سکتا ہے۔ ظاہر ہے متحرک سے معرب کرنا آسان نہ بھی ہو تو معب سے متحرک اور سکون الفاظ جاننا تو ممکن ہے ہی۔ :)
 
بھائی زبردست کام کی شروعات کی ہے۔ اب چاہے آپ اسکو مکمل درست نہ بھی کرسکے۔ اور کسی اور نے آپ کے کام کی بنیاد پر اسکو بہتر بنالیا تب بھی اسکا پورا پورا کریڈیٹ آپ کو حاصل ہوگیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
- میں سمجھتا ہوں کے جب تک یہ آلہ غیر معرب اشعار کی تقطیع نہ کر سکے تب تک یہ بے مصرف ہے۔
- معرب الفاظ کی فہرست والا کام میں کافی حد تک کر چکا ہوں۔ گو کہ ابھی اس کی مزید پروسیسنگ باقی ہے۔ اور انٹیلیجینٹلی اعراب لگانے کے قواعد پر فاتح بھائی سے تفصیلی گفتگو بھی ہو چکی ہے۔
- اور یہ آپ میرے والد صاحب کو مخاطب کرنا کب ترک کریں گے۔ :) :) :)
ابن سعید معرب الفاظ کی فہرست درکار ہے ، اگر ممکن ہو تو براہ کرم مہیا کیجیے۔
 
ابن سعید معرب الفاظ کی فہرست درکار ہے ، اگر ممکن ہو تو براہ کرم مہیا کیجیے۔
اتفاق سے وہ فہرست ابھی ہمارے سامنے کہیں خام حالت میں موجود نہیں۔ یہ کام بہت پہلے کیا تھا اور اب یہ یاد نہیں کہ کس اسٹیج تک کام پہونچا تھا اور ان کا بیک اپ کہاں رکھا تھا۔ خیر ہم دیکھیں گے، اگر ملا تو فراہم کر دیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
Top