استاد آسی: اردو کا پہلا عروضی انجن۔ الفا پری ویو۔

محسن حجازی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
aead0y.png

تقریبا سن 2006 کے وسط میں مجھے ایک شام خیال آیا کہ علم عروض کے لیے اگر ایسا سافٹوئیر بنا دیا جائے جو از خود تقطیع کر دے تو یہ بہت زبردست اور خاصے کی چیز ہوگی۔ میں نے اپنے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عطش درانی کے سامنے یہ خیال پیش کیا تو وہ پہلے تو چونکے اور پھر چائے کا کپ ایک طرف رکھتے ہوئے مجھے اشارے سے ایک کتاب لانے کو کہا۔ یہ کتاب مقالات شیرانی تھی۔ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ وہ احسان دانش سے اصلاح لیا کرتے تھے مگر کمپیوٹر ایسا کر دے تو کیا کہنے۔
مگر اس خیال پر کام نہ ہو سکا۔ ایک تو اس وقت شاید یہ ادارے کی لائن آف ایکشن سے بہت مختلف تھا یا کوئی اور وجہ تھی بہرطور یہ کام نہ ہو سکا۔ بعد ازاں اس خیال کا اظہار میں نے شاکر القادری، فاتح بھائی سمیت متعدد اصحاب سے کیا اور انہوں نے بھی اسے بہت دلچسپ خیال قرار دیا۔

میں خود بھ اس پر کام کرنا چاہتا تھا مگر وقت نہ مل سکا۔
بہرطور، قصہ مختصر، علم عروض کا پہلا عروضی انجن استاد آسی کے نام سے تیار ہو چکا ہے اور اس ربط پر موجود ہے:
http://ustaad-aasi.urdutools.appspot.com/

اس انجن کا نام فاعلات کے مصنف محمد یعقوب آسی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

یہ الفا پری ویو ریلز ہے۔اس وقت میں 72 گھنٹے سے زائد کی مسلسل میراتھن پروگرامنگ سے تھک چکا ہوں ہاتھ کانپ رہے ہیں لکھنے کی سکت نہیں گردن میں بھی زخم سامحسوس ہوتا ہے، بعد میں حاضر ہوتا ہوں۔

والسلام،
محسن حجازی۔
 
آج صبح اٹھتے ہی ایک خوبصورت خبر مل گئی۔ جزاک اللہ خیر۔

محسن بھائی سب سے پہلے تو ایک اور "سب سے پہلا" پر مبارکباد قبول فرمائیں۔ اس کے بعد کچھ مسائل کا بیان یوں ہے کہ فائرفاکس میں اسٹائل شیٹ سرے سے غیر مؤثر ہے اور صفحہ اپنی عجیب ہئیت میں منھ چڑاتا نظر آتا ہے۔ گوگل کروم میں بھی کافی حد تک شکل بگڑی ہوئی ہے۔ بعض مقامات پر جدول میں ستونی علیحدگی بھی ضروری ہے۔ اب آپ سوجائیں۔باقی فیڈ بیک بعد میں ان شاء اللہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
ایچ ٹی ایم ایل کا مسئلہ تھا فکس کر دیا گیا ہے۔ اب فائر فوکس اور کروم دونوں میں ٹھیک ہے۔اب W3C سے validated ہے۔
 
جی اب درست ہے۔

حال ہی میں میں نے اس سمت میں فاتح بھائی کے ساتھ مل کر کچھ کام کیا تھا۔ میری اولین کوشش تھی کہ صارف کو سوائے اضافت وغیرہ کے اعراب کے باقی کچھ بھی معرب کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے بلکہ یہ کام خود کار ہو جائے۔ اس حوالے سے جو کام کیا ہے وہ آپ کسی بھی وقت ای میل یا دوسرے ذاتی ذرائع سے طلب کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ محسن۔ جزاک اللہ خیر۔۔۔۔
لیکن میں نے ایک مصرع عرض کیا تو یہ فیل ہو گیا
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے
ذاتی بحر!!!

خیر مایوسی کفر ہے، انشاء اللہ سب کے مشورے سے اور بہتر ہو ہی جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ حجازی صاحب پہلا قدم اٹھانے کیلیے۔

لیکن ابھی اسے پبلک نہ کرتے تو اچھا تھا، بہت سے مسائل ہیں، میں نے بھی دو چار مصرعے اعراب اور اعراب کے بغیر ٹرائی کیے ہیں، اعراب کے بغیر میں تو ایک بھی فیلڈ میں صحیح نتیجہ نہیں ہے، اعراب کے ساتھ صرف متحرک ساکن اور بلند کوتاہ والی فیلڈز صحیح نتیجہ دیتی ہیں، اجزا، ارکان، بحر کا نام و متن وغیرہ سبھی میں مسئلہ ہے۔ اشباع اور اخفا کا آپ نے خود لکھ دیا ہے۔

بہرحال، قدم تو اٹھا :)
 

الف عین

لائبریرین
اعراب کے ساتھ بھی لکھا تھا تو نتیجہ۔۔۔
Traceback (most recent call last):
File "/base/python_runtime/python_lib/versions/1/google/appengine/ext/webapp/__init__.py", line 513, in __call__
handler.post(*groups)
File "/base/data/home/apps/urdutools/1.342157223734733300/app/handlers/index.py", line 25, in post
result = self.prepare_template_values(result)
File "/base/data/home/apps/urdutools/1.342157223734733300/app/handlers/index.py", line 50, in prepare_template_values
result['kotah'].strip(urooz.SEPARATOR),
IndexError: list index out of range
 

محسن حجازی

محفلین
شکریہ حجازی صاحب پہلا قدم اٹھانے کیلیے۔

لیکن ابھی اسے پبلک نہ کرتے تو اچھا تھا، بہت سے مسائل ہیں، میں نے بھی دو چار مصرعے اعراب اور اعراب کے بغیر ٹرائی کیے ہیں، اعراب کے بغیر میں تو ایک بھی فیلڈ میں صحیح نتیجہ نہیں ہے، اعراب کے ساتھ صرف متحرک ساکن اور بلند کوتاہ والی فیلڈز صحیح نتیجہ دیتی ہیں، اجزا، ارکان، بحر کا نام و متن وغیرہ سبھی میں مسئلہ ہے۔ اشباع اور اخفا کا آپ نے خود لکھ دیا ہے۔

بہرحال، قدم تو اٹھا :)
اعراب کے بغیر کرنا تو ابھی بہت دور کی بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ غیر ضروری بھی ہے۔ معرب الفاظ کی فہرست کی تیاری بذات خود ایک الگ کام ہے۔
اعراب کے ساتھ بھی اخفا اور اشباع وغیرہ کے بے تحاشا مسائل ہیں۔ اسے پروٹو ٹائپ سمجھئے۔ کسی کے کام کا ہو نہ ہو تاہم میرے لیے علم عروض سیکھنے میں یہ کافی معاون ثابت ہو رہا ہے۔ اعراب کے ساتھ دیجیے اور جہاں غلط نتیجہ آئے اسے مجھے بھیج دیجیے یا یہاں پوسٹ کر دیجیے۔پبلک کرنے کا یہی فائدہ ہے کہ کئي لوگ جائزہ لیتے ہیں بات آگے بڑھتی ہے۔


سعید بھیا مجھے اپنا ای میل ایڈریس دیجیے میں آپ سے ڈسکس کرتا ہوں۔ فیس بک تو یہاں بند ہے پراکسی کوئی چل نہیں رہی۔
 
محسن بھائی ایک مشورہ یہ ہے کہ آپ ساری کوئیریز کو ایک ڈاٹابیس یا لاگ فائل میں لاگ کیا کریں تو تجزیہ میں آسانی ہو گی۔ اور اس سے بھی زیادہ مؤثر طریقہ یہ ہے کہ نتجہ والے صفحہ پر دو عدد فیڈ بیک بٹن دے دیں۔ "واہ زبر دست" اور "کوئی بات نہیں ابھی مزید سیکھئیے"۔ چاہیں تو ساتھ ہی اضافی تبصرہ لکھنے کا خانہ بھی منسلک کر دیں۔ اس طرح انالسس مزید سہل ہو جائے گی۔ اور کسی بھی صارف کو اپنا فیڈ بیک دینے میں مشکل نہیں ہوگی۔
 
نبیل بھائی یہاں والے چیٹ کی ہسٹری محفوظ نہیں ہوتی۔ لیکن ایک اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ یہاں والی چیٹ اردو میں ہی ہوتی ہے۔ :)
 
اعراب کے بغیر کرنا تو ابھی بہت دور کی بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ غیر ضروری بھی ہے۔ معرب الفاظ کی فہرست کی تیاری بذات خود ایک الگ کام ہے۔
اعراب کے ساتھ بھی اخفا اور اشباع وغیرہ کے بے تحاشا مسائل ہیں۔ اسے پروٹو ٹائپ سمجھئے۔ کسی کے کام کا ہو نہ ہو تاہم میرے لیے علم عروض سیکھنے میں یہ کافی معاون ثابت ہو رہا ہے۔ اعراب کے ساتھ دیجیے اور جہاں غلط نتیجہ آئے اسے مجھے بھیج دیجیے یا یہاں پوسٹ کر دیجیے۔پبلک کرنے کا یہی فائدہ ہے کہ کئي لوگ جائزہ لیتے ہیں بات آگے بڑھتی ہے۔

سعید بھیا مجھے اپنا ای میل ایڈریس دیجیے میں آپ سے ڈسکس کرتا ہوں۔ فیس بک تو یہاں بند ہے پراکسی کوئی چل نہیں رہی۔

- میں سمجھتا ہوں کے جب تک یہ آلہ غیر معرب اشعار کی تقطیع نہ کر سکے تب تک یہ بے مصرف ہے۔
- معرب الفاظ کی فہرست والا کام میں کافی حد تک کر چکا ہوں۔ گو کہ ابھی اس کی مزید پروسیسنگ باقی ہے۔ اور انٹیلیجینٹلی اعراب لگانے کے قواعد پر فاتح بھائی سے تفصیلی گفتگو بھی ہو چکی ہے۔
- اور یہ آپ میرے والد صاحب کو مخاطب کرنا کب ترک کریں گے۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کسی کے کام کا ہو نہ ہو تاہم میرے لیے علم عروض سیکھنے میں یہ کافی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

آپ نے درست فرمایا، موجودہ حالت میں یہ فقط آپ کے ہی کام کا ہے :)

امید ہے اس کو بہتر اور معیاری بنانے کے سلسلے میں آپ کی اور دیگر احباب کی کاوشیں جاری رہیں گی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہرحال جو بھی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ محسن حجازی کامیاب ہو گئے تو ان کا نام اردو کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ :)
 
Top