اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے

محمد خلیل الرحمٰن نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 25, 2020

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,626
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے،پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی
    Jun 25, 2020 | 18:52:pM

    [​IMG]
    [​IMG] [​IMG]

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں ،عمران خان نوجوان نسل کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں؟ ۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نینشل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، اگر اسامہ بن لادن شہید ہے تو القاعدہ کے حملوں میں شہید ہونے والے ہمارے فورسز کے جوان اور شہریوں کا درجہ کیا ہوا ؟ ۔ مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ القاعدہ نے حملے کر کے ہمارے ہزاروں جوان اور شہری شہید کئے ،عمران خان نوجوان نسل کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں؟عمران خان نے آج پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر خود کو "طالبان خان" ثابت کیا ہے ۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اور طالبان کا گٹھ جوڑ ان کے جلسوں سے بھی ظاہر ہوتا رہا ہے ،یہ وہی ہیں جو طالبان کے پاکستان میں دفاتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں دوران خطاب وزیر اعظم عمران خان نےالقاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی ،میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ بر ا بھلا بھی ہمیں کہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ،اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں ہی برا بھلا کہا ۔
     
    • متفق متفق × 1
  2. ابو ہاشم

    ابو ہاشم محفلین

    مراسلے:
    870
    عمران خان نے کیا کہا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
    اسامہ بن لادن شہید :)
     
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,671
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    واہ طالبان خان واہ
     
    • متفق متفق × 1
  5. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
    پہلے لبرلز کو خوش کرنے کیلئے کہا کہ اسامہ بن لادن کو امریکیوں نے مار دیا۔ لیکن پھر ساتھ ہی یوٹرن لیتے ہوئے اپنے اندر کے طالبان خان اور اسلامی حلقوں کو مطمئن کرنے کیلئے کہا: شہید کر دیا
     
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
    اپوزیشن کا اس بیان پر بھرپور جواب:
     
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    9,724
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    گریٹ فائیٹر تو شاید امریکہ بھی کہتا رہا ہے ۔
     
    • متفق متفق × 2
  8. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
    چلیں اسلامی طبقہ تو اس بیان سے بہت خوش ہے۔
     
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,671
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    دہشت پسند طبقہ
     
    • متفق متفق × 1
  10. حکیم علی الوردي

    حکیم علی الوردي محفلین

    مراسلے:
    20
    ہیں؟
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جون 25, 2020
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  11. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    برخواست کیے گئے آئی ایس آئی آپریٹو اور سی آئی اے کے ایجنٹ 'کرنل' اقبال سعید اور ڈاکٹر آفریدی کا ذکر پاکستانی قوم کی تاریخ میں ہمیشہ بطور غدار ہو گا۔ لازم سی بات ہے کہ ان کی غداری کی وجہ سے مرنے والا شہید ہی کہلائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ویسے تو عمران خان کہتے ہیں کہ میرے بیانات میں کبھی تضاد نہیں رہا لیکن نہ وہ نہ ان کے سپپورٹرز ماننے والے
     
    • متفق متفق × 1
  13. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • متفق متفق × 1
  14. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • متفق متفق × 1
  15. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اپنے مفاد کی خاطر کچھ بھی کہے گا.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
    آپ نے ابھی تک اس دھاگے میں مجھے منفی ریٹنگ نہیں دی اس لئے دوبارہ کوشش کرتا ہوں:
    شہید ذوالفقار علی بھٹو - لبرلز خاموش
    شہید بینظیر بھٹو - لبرلز خاموش
    شہید اسامہ بن لادن - ہائے یہ کیا کہہ دیا طالبان خان نے؟ ملکی سالمیت خطرے میں ڈال دی۔ لبرلز
     
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  17. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,149
  19. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,307
    موڈ:
    Asleep
    عمران کو بھی پرچی پر آ جانا چاہئے اب۔ اس قسم کی پھلجھڑیاں تو نہیں چھوڑے گا۔
     
    آخری تدوین: ‏جون 26, 2020
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,307
    موڈ:
    Asleep
    اس لاجک کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کو بھگانے والے غازی کہلائے جائیں گے۔ :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر