ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

ادھر کچھ دنوں سے اردو محفل کے نو آموز شعرا میں علمِ عروض کا بہت چرچا ہے۔
ہم اس کے خلاف اپنا احتجاج صفحہء قرطاس پر لانا چاہتے ہیں۔ اے خوش گلو شاعرو! عروض کا پیچھا چھوڑو اور شعر کہنا شروع کرو۔ آمد کے لیے عروض کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی۔ عرض کیا ہے؛

عروضی شاعری کیا ہے ، وہی اپنی پرانی رَٹ
مفاعیلُن مفاعیلُن، ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

یہ جتنے اعتراض ابھرے یہ سب ہی ڈوب جائیں گے
نہ کوئی اِف رہے گا آج باقی اور نہ کوئی بَٹ

ابھی کچھ دن نہیں گزرے کہ محفل میں مچا تھا غُل
"وزل" نامی کسی صنفِ سُخن سے ہوگئی کھٹ پٹ

مری ضد نے عروضی پہلوانوں کو پچھاڑا تھا
رہی نہ راج ہٹ باقی، نہ بالَک ہٹ نہ تِریا ہٹ

ہمیں تو آج تک بھولی نہیں وہ آرسی مصحف
وزل کے نرمگیں رُخ سے اُٹھایا ہم نے جب گھونگھٹ
 
آخری تدوین:
جناب محترم محمد خلیل الرحمٰن اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آج جو میری غزل کا حشر ہوا ہے:cry::cry::cry:، اس کے بعد سے کافی مایوسی تھی طبیعت میں، اس کے بعد مجھے یقیناً ایسی ہی تسلی کی ضرورت تھی۔ ڈھیروں خون بڑھا دیا آپ نے۔ :) اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔
 
آداب عرض ہے جناب۔ دل چھوٹا نہ کیا کیجے۔ جو دل میں آتا ہے لکھتے رہیے۔
 
بہت عمدہ خلیل بھائی
میں بھی کچھ ایسے ہی کوشش کر رہا ہوں.

فقط تفریح کی خاطر، ہزل کہہ لی، وزل کہہ لی
ذرا موزونیت پائی تو فوراً اک غزل کہہ لی
 
اوہ! کن پھڑ لواں سر فیر؟
کان تو ہم نے پکڑلیے حضرت!

ایک زمانہ تھا کہ عظیم بھائی نے محفل پر "فاعلاتُن مفاعلن فعلن" بحر میں اکٹھی سو(۱۰۰) غزلیں محفل میں پیش کی تھیں ۔ اب آپ حضرات نے "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" یعنی " ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ "کا اچھا پیچھا پکڑا ہے۔
 
امان زرگر

محفلین
آپ اساتذہ کی توجہ اور شفقت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم اصلاح سخن والے بھی پابند بحور اشعار لکھ پاتے ہیں
کان تو ہم نے پکڑلیے حضرت!

ایک زمانہ تھا کہ عظیم بھائی نے محفل پر "فاعلاتُن مفاعلن فعلن" بحر میں اکٹھی سو(۱۰۰) غزلیں محفل میں پیش کی تھیں ۔ اب آپ حضرات نے "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" یعنی " ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ "کا اچھا پیچھا پکڑا ہے۔
 
کان تو ہم نے پکڑلیے حضرت!

ایک زمانہ تھا کہ عظیم بھائی نے محفل پر "فاعلاتُن مفاعلن فعلن" بحر میں اکٹھی سو(۱۰۰) غزلیں محفل میں پیش کی تھیں ۔ اب آپ حضرات نے "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" یعنی " ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ "کا اچھا پیچھا پکڑا ہے۔
اہل ذوق سے معذرت کہ جناب محترم الف عین صاحب نے یہ مفاعیلن والا الزام میرے سر لگایا ہے۔ لیکن کیا کروں مصرع ہی ذہن میں جو آتا وہ اسی بحر پر پورا اترتا ہے۔ ایک دو دفعہ کوشش کی کے کاٹ پیٹ کر چھوٹی بحر میں لے آوں لیکن شاید ابھی اس قابل نہیں ہوا۔ ویسے کہیں پڑھا تھا کہ کے سب سے اچھی بحر اسی کو مانا جاتا ہے۔ باقی حضرات کیا کہتے ہیں۔
 
ہرگز نہیں صاحب!

ہم اہلِ ذوق، اہلِ نظر، اہلِ جگر ، اہلِ وغیرہ وغیرہ آپ کو اس سے منع فرماتے ہیں۔ جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔

ابنِ صفی سے معذرت کے ساتھ، کیا اچھا کہا ہے ابنِ صفی جی اور ہم جی نے کہ:

جو کہہ گئے وہی ہم شاعروں کا فن ٹھہرا
جو کہہ نہ پائے نہ جانے وہ شعر کیا ہوتے!​
 
ویسے کہیں پڑھا تھا کہ کے سب سے اچھی بحر اسی کو مانا جاتا ہے۔ باقی حضرات کیا کہتے ہیں۔
میں نے اس بحر کے بارے میں سنا ہے کہیں.
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
کہ اس میں تقریباً تمام الفاظ استعمال ہو سکتے ہیں اور غالب نے بھی خوب استعمال کی ہے.
 
عاطف ملک

محفلین
مری ضد نے عروضی پہلوانوں کو پچھاڑا تھا
رہی نہ راج ہٹ باقی، نہ بالَک ہٹ نہ تِریا ہٹ
ہاہاہا۔۔۔۔۔قبلہ وزل والی لڑی دیکھی ہے میں نے
ہم سب جانتے ہیں :LOL:
گستاخی معاف لیکن شاعری میں عروض کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ عروضی قوائد کے بغیر شعر شعر نہیں رہ سکتا۔
یہ جتنے اعتراض ابھرے یہ سب ہی ڈوب جائیں گے
نہ کوئی اِف رہے گا آج باقی اور نہ کوئی بَٹ
ہاہاہا۔۔۔۔زبردست استادِ محترم
مجھے بھی کھجلی شروع ہو گئی :p
بہت عمدہ خلیل بھائی
میں بھی کچھ ایسے ہی کوشش کر رہا ہوں.

فقط تفریح کی خاطر، ہزل کہہ لی، وزل کہہ لی
ذرا موزونیت پائی تو فوراً اک غزل کہہ لی
دعائیں دیجیے ہمیں :)
کل کو اردو سے محبت رکھنے والے بھی دعائیں دیں گے کہ تابش جیسے بے مثال شاعر کو شاعری کی طرف مائل کرنے میں کچھ عظیم لوگوں کا ہاتھ تھا۔
مجھے تو یہ سوچ کر ہی بہت خوشی ہو رہی ہے;)
میں نے اس بحر کے بارے میں سنا ہے کہیں.
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
کہ اس میں تقریباً تمام الفاظ استعمال ہو سکتے ہیں اور غالب نے بھی خوب استعمال کی ہے.
اس کو بھی دیکھتے ہیں :)
ویسے میں نے توبہ کی ہوئی ہے آجکل۔
راحیل بھائی نے دھمکی ہی ایسی دی ہے:p
 
عاطف ملک

محفلین
واہ واہ کیا کھٹ کھٹ کی ہے۔ مگر بھائی محمد خلیل الرحمٰن محترم ابن صفی تو بحر ’ابے کھٹ کھٹ‘ سے تقطیع کیا کرتے تھے، ارے کھٹ کھٹ سے نہیں۔ یعنی ابن صفی نہیں، ابن صفی کا ایک کردار تنویر
ارے واہ،
سر آپ بھی عمران سیریز پڑھتے رہے ہیں۔
انتہائی خوشگوار حیرت ہوئی یہ جان کر :)
 
الف عین

لائبریرین
ارے واہ،
سر آپ بھی عمران سیریز پڑھتے رہے ہیں۔
انتہائی خوشگوار حیرت ہوئی یہ جان کر :)
ہم نے ’عمران سیریز‘ کبھی نہیں پڑھی۔ یہ تو آج کل کی بدعتیں ہیں۔ ہم تو محض ‘جاسوسی دنیا‘ الہ آباد (حمید فریدی) اور ’نکہت‘ الہ آباد (عمران) پڑھا کرتے تھے کسی زمانے میں۔
 
عظیم

محفلین
کان تو ہم نے پکڑلیے حضرت!

ایک زمانہ تھا کہ عظیم بھائی نے محفل پر "فاعلاتُن مفاعلن فعلن" بحر میں اکٹھی سو(۱۰۰) غزلیں محفل میں پیش کی تھیں ۔ اب آپ حضرات نے "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" یعنی " ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ "کا اچھا پیچھا پکڑا ہے۔
سو(۱۰۰) کچھ کم نہیں محمد خلیل الرحمٰن بھائی؟
 
آخری تدوین:
Top