ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری

shim.gif

Pakistan-MPA-MNAZassetslistissued_12-25-2013_131731_l.jpg

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔ویب سائٹ پر جا ری کی جانے والے تفصیلات کے مطابق کوئی کروڑوں کامالک ہے تو کوئی اربوں کا جبکہ کسی کے پاس صرف چند لاکھ ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مالی سال 2012 اور 2013 کے ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زرعی زمینوں، ورثے اور تحفے میں ملنے والی یا زیرکفالت افراد کے نام جائیداد، فیکٹریز، ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے بینک اکاوٴنٹس، طلائی زیورات اور فرنیچر،،کو ملا کر اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 82کروڑ 40 لاکھ 44ہزار 233 روپے ظاہر کی گئی ہے،ان میں سے صرف زرعی زمینوں اور جائیداد کی مالیت ایک ارب 43کروڑ 3لاکھ 32ہزار پانچ سو روپے ہے۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے اثاثوں میں پلاٹ ، زرعی زمین ، گاڑیوں اور بینک اکاوٴنٹس کی کل مالیت 5کروڑ 93 لاکھ ، 50 ہزار 582 روپے بتائی گئی ہے ،جبکہ ان کے ذاتی ایک کروڑ 28لاکھ 25ہزار 300 روپے ظاہر کیے ہیں ، ان کے ذمہ واجب الادا رقم 2کروڑ 96لاکھ 75ہزار 291 روپے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم کے ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیل میں مالی تخمینہ شامل نہیں ،امین فہیم اور ان کے بیوی بچوں کے نام ہالہ میں 306 ایکٹر زرعی زمین، ڈیفنس کراچی میں پانچ بنگلے جن میں صرف دو کی مالیت 3کروڑ اور تین کروڑ تیس لاکھ درج ہے، راولپنڈی کے راول ٹاوٴن میں ایک فارم ہاوٴس، جبکہ دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 22 لاکھ درہم ظاہر کی گئی ہے۔ان کے مختلف بینک اکاوٴنٹس میں 20 لاکھ 98 ہزار روپے، گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ 36لاکھ روپے ہے ، 48 لاکھ روپے کے زیورات اور 38لاکھ کا فرنیچر بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں ۔امین فہیم کی فصلوں سے سالانہ آمدن 65 لاکھ روپے، ٹھیکے پر دی گئی زرعی زمین سے 60 لاکھ جبکہ مال مویشی کی مالیت 31لاکھ روپے سے زائد ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کل ظاہر کیے گئے اثاثے 73 لاکھ 18ہزار 380 روپے کے ہیں،مولانا کے بینک اکاوٴنٹس میں 16 لاکھ 8ہزار 380 روپے، زیورات کی مالیت ساڑھے 9لاکھ روپے جبکہ دو مکانوں کی کل مالیت 40 اور ایک پلاٹ کی 7لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے محمد فاروق ستار کے فلیٹ، گاڑی، ورثے میں ملنے والی جائیداد میں حصہ ، بینک اکاوٴنٹس ، فرنیچر اور زیورات کو ملا کر کل اثاثے36لاکھ 41 ہزار 168روپے ظاہر کیے گئے ہیں ، ان کے بینک اکاوٴنٹ میں جمع رقم کی مالیت 14لاکھ 78ہزار 250 روپے ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131731
 
عمران خان کے اثاثے قابل غور ہیں صرف "5کروڑ 93 لاکھ ، 50 ہزار 582 روپے بتائی گئی ہے ،جبکہ ان کے ذاتی ایک کروڑ 28لاکھ 25ہزار 300 روپے ظاہر کیے ہیں ، ان کے ذمہ واجب الادا رقم 2کروڑ 96لاکھ 75ہزار 291 روپے ہیں۔"
جس کا لاہور، اسلام آباد اور میانوالی میں گھر ہو کیا اسکی مالیت صرف تقریبآ 6 کروڑ ہوگی؟
 

شمشاد

لائبریرین
سر جی عمران کو چھوڑیں، باقیوں کے بھی تو دیکھیں۔ اکثر تو لاکھوں میں ہیں۔ کروڑ تو دور کی بات ہے۔
 
سر جی عمران کو چھوڑیں، باقیوں کے بھی تو دیکھیں۔ اکثر تو لاکھوں میں ہیں۔ کروڑ تو دور کی بات ہے۔
باقی تو رسوائے زمانہ ہیں ، البتہ چونکہ عمران صاحب کرپشن کے معاملے میں پاکیزگی کا دعوی کرتے رہتے ہیں اس لئے وہ قابل غور لگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نواز شریف اربوں کے مالک اور ٹیکس صرف 5 ہزار دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ والدہ کے گھر میں رہتا ہوں۔ واہ واہ بیوریوکریسی
 
نواز شریف اربوں کے مالک اور ٹیکس صرف 5 ہزار دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ والدہ کے گھر میں رہتا ہوں۔ واہ واہ بیوریوکریسی
شکر ہے کہ انتخابی نظام سخت ہونے سے انہوں نے اپنے اربوں کے اثاثے بھی تو ظاہر کیے، پہلے تو اصل اثاثے بھی ظاہر نہیں کرتے تھے۔ انشآاللہ آہستہ آہستہ جمہوری نظام مضبوط ہوا تو ٹیکس چوری بھی کم ہوگی۔ :)
 
Top