ارکان اپنے منصوبے یہاں پوسٹ کریں

الف عین

لائبریرین
برقیانے والی کتابوں کی فہرست کی بجائے میں یہ بہتر سمجھتا ہوں کہ ارکان اچانک پوسٹ کر کے دھماکہ کرنے کی بجائے اپنے کنٹریبیوشن کی بات کریں کہ وہ کیا کرنے والے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں۔ مثلاً ’دیوان‘ خود میرے ذہن میں تھا۔ لیکن وہاب نے کر ہی دیا اچانک۔ بہر حال میرے ذہن میں جن کتابوں پر کام کرنے کا خاکہ ہے وہ یہ ہیں:
’حرفِ معتبر‘۔۔ بانی
’دشمنوں کے درمیان شام‘ منیر نیازی
دیوانِ مومن
دیوانِ آتش
’یا خدا‘ قدرت اللہ شہاب
 
میرے ذہن میں مندرجہ ذیل کتابیں ہیں

دیوان مومن
اردو کی آخری کتاب از ابن انشاء
گڈریا از اشفاق احمد
اداس نسلیں از عبداللہ حسین
 

رضوان

محفلین
میرے خیال میں صرف وہی منصوبے جو مستقبل قریب میں میری دسترس میں ہوں وہی لکھوں نہ کہ خواہشیں تاکہ دوسرے لوگ اگر ان پر کام کرنا چاہیں تو اس وجہ سے نہ رکیں کہ کسی اور کی لسٹ میں وہ چیزیں شامل ہیں۔
میں ڈاکٹر مبارک علی کی “تاریخ کی تلاش“ لکھنا چاہتا ہوں
“آبِ گم“ کے ساتھ ساتھ
 

ماوراء

محفلین
اعجاز صاحب نے یہ تھریڈ کھول کے اچھا کیا۔ میں بھی سوچ رہی تھی کہ ایسا تھریڈ ہونا چاہیے جہاں ارکان جو جو بکس برقیا رہے ہیں یا برقیانے کا سوچ رہے ہیں۔ وہ وہاں لسٹ دے دیں۔ دیوانِ ناصر میں بھی جب ٹائپ کر چکی تو اگلے دن وہاب نے کر دی۔ :(
 

الف عین

لائبریرین
آج دفتر میں دو پیغامات آف لائن ٹائپ کئے تھے لیکن انھیں گھر لانا بھول گیا۔ بہر حال جو یاد آ رہا ہے وہ پھر سے لکھ دوں۔
میرے مختلف یاہو گروپس میں پیغامات کے جواب میں مجلس ادب یاہو گروپ کے ماڈریٹرنوید صادق نے مجلسِ ادب نامی ادبی تنظیم کے ارکان کی کتابوں کی ان پیج فائلیں بھیجنی شروع کی ہیں۔ پہلی کتاب ہے ’شام، شفق، تنہائی‘۔ خالد علیم کا شعری مجموعہ۔ یہ 1999 کا چھپا ہوا ہے۔ میں نے اسے اردو تحریر میں کنورٹ تو کر دیا ہے۔ اب اس میں تصحیحات کر رہا ہوں۔ (اس تبدیلی میں عام مسائل: آ، ؤ صحیح کنورٹ نہیں ہوتے ہیں۔) اس کے علاوہ اضافت اور ہمزہ کا استعمال اصل میں بھی نہیں ہے یعنی ’آئینۂ دل‘ کو محض ’آئینہ دل‘ لکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ دو ایک دن میں اسے مکمل کر لوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اقبال لائبریری میں بشیر بدر کی بھی دو تین کتابیں ہیں۔ یہ بھی ان کے پاس انپیج کی شکل میں ہوں گی۔ یہاں ان کا کون رکن ہے؟ اگر ان کی ان پیج فائلیں مل جائیں تو ان کو کنورٹ کر کے لیا جا سکتا ہے۔ کتاب گھر کے حسن علی بھی ان کے پاس کی فائلوں کو اب تک یہاں نہیں دے سکے ہیں۔ اگر یہ پڑھ رہے ہوں تو ’کھلے عام‘ دینے کی بجائے مجھے ای میل کر دیں۔
 
جواب

پہلے ماوراء سے معذرت کہ میری وجہ سے ان کی محنت غارت گئی دراصل بات یہ ہے کہ کتاب کو ٹائپ کرنےسے پہلے ذہن میں کوئی تجویز شدہ نام نہیں ہوتا بس میرے ذہن میں اچانک آتا ہے اور اسی وقت ٹائپ شروع کر دیتا ہوں۔ لیکن خیر اب تو مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتانا پڑےگا۔ ابھی جب کتابوں پر نظر پڑی تو ان میں ساحر کی کتاب کے بعد ارادہ ہے زندان نامہ کو لکھنے کا پھر جون ایلیا کی شاید مصطفی زیدی کی کوہ ندا اور اگر ہو سکا تو راشد کی ماوراء ۔ نثر میں ابھی تو کوئی ارادہ نہیں بس اردوادب کے حوالے سے تنقیدی مضامین آہستہ آہستہ فورم کی زینت بنتے رہیں گے۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ لوگ کتابوں کے نام بمعہ مصنف علیحدہ سطر میں لکھیں تو کافی آسانی ہو جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
مومن کچھ یہاں پوسٹ ہو چکے ہیں۔ اگر محب جلد ہی مومن کینا چاہتے ہیں تو بہتر ہے، میں دوسری کتابیں دیکھ لوں گا۔
آج ہی دو مزید ان پیج فائلیں ملی ہیں (یا ملنے والی ہیں)
علی گڑھ میں لسانیات کے صدر پروفیسر خلیل احمد بیگ کی کتاب اسلوبیات اور اسلوبیاتی تنقید۔۔ اور باقی احمد پوری کا مجوعہ کلام۔ ان پیج فائلوں کو کنورٹ کر کے تیار کر لوں گا۔
تو پہلے یہ کتاب جوڑ دیں میری لسٹ میں
اسلوبیات اور اسلوبیاتی تنقید
پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
ناشر، شعبۂ اشاعت، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
مصنف کی اجازت ہے
 

ماوراء

محفلین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
پہلے ماوراء سے معذرت کہ میری وجہ سے ان کی محنت غارت گئی دراصل بات یہ ہے کہ کتاب کو ٹائپ کرنےسے پہلے ذہن میں کوئی تجویز شدہ نام نہیں ہوتا بس میرے ذہن میں اچانک آتا ہے اور اسی وقت ٹائپ شروع کر دیتا ہوں۔ لیکن خیر اب تو مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتانا پڑےگا۔ ابھی جب کتابوں پر نظر پڑی تو ان میں ساحر کی کتاب کے بعد ارادہ ہے زندان نامہ کو لکھنے کا پھر جون ایلیا کی شاید مصطفی زیدی کی کوہ ندا اور اگر ہو سکا تو راشد کی ماوراء ۔ نثر میں ابھی تو کوئی ارادہ نہیں بس اردوادب کے حوالے سے تنقیدی مضامین آہستہ آہستہ فورم کی زینت بنتے رہیں گے۔
نہیں وہاب، معذرت کی کوئی بات نہیں۔ میں نے کون سا سارا دیوان ٹائپ کر لیا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
اگر آپ لوگ کتابوں کے نام بمعہ مصنف علیحدہ سطر میں لکھیں تو کافی آسانی ہو جائے گی۔
بالکل، اور اگر صرف ایک ایسا تھریڈ ہو جہاں صرف بکس کا نام ہو۔ اور کوئی بات وہاں نہ ہو۔ اس طرح ایک لسٹ بن جائے گی۔ اسے دیکھنے میں بھی آسانی ہو گی۔ ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک پوسٹ کرکے وکی پیڈیا پر مواد پوسٹ کرنے کے بارے میں وضاحت کروں گا۔ اس کے بعد بتدریج لائبریری پراجیکٹ‌ کو وہاں شفٹ کر دیا جائے گا۔ وہاں زیر تکمیل اور تکمیل شدہ کتب کی لسٹ بھی maintain کی جا سکے گی۔ مسئلہ یہ ہے کہ وکی مارک اپ ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی کچھ محدود آپشنز دیتا ہے جبکہ فورم پر ممبران بی بی کوڈز کے ذریعے ٹیکسٹ الائنمنٹ اور کلر وغیرہ استعمال کر رہے ہیں۔ بہرحال اس پر بعد میں بات ہوگی۔ میں ابھی تو تکنیکی کاموں میں الجھا ہوا ہوں۔ کچھ دوست ایڈیٹر پراجیکٹ‌ پر کام کرنے کا جھانسا دے کر غائب ہو گئے ہیں۔ :cry:

میں نے ذیل کی کتابوں پر کام شروع کیا تھا، اور فی الحال انہی پر کام آگے بڑھاؤں گا۔

ترجمان القران : ابولکلام آزاد
تذکرہ غوثیہ : مولانا گل حسن، مولانا اسمعیل میرٹھی
یادگار غالب : الطاف حسین حالی

اس کے علاوہ مجھے نیٹ پر ذیل کا کچھ مواد ملا تھا، جو میں نے پوسٹ‌ کر دیا ہے۔ اگر کسی طرح مزید حصے ملے تو اس پر بھی کام کروں گا:

طلسم ہوشربا، داستان الف لیلٰی، خاکم بدہن، چراغ تلے
 

دوست

محفلین
ہم تو لبیک پر کام کررہے تھے۔
فی الحال جو کہ بند ہے بوجہ امتحانات۔شاید جولائی میں اس بارے کچھ ہوسکے۔
اگر کوئی دوست لبیک پر کام کرنا چاہے تو بخوشی اطلاع دے کر آگے بڑھا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بات کا علم بعد میں ہوا ہے۔ مرزا خلیل بیگ نے دو کتابیں عنایت کی ہیں، ایک نہیں۔ ایک ان کی مرتبہ ہے ’اسلوبیات‘ جس میں ان کے علاوہ پروفیسر مسعود حسین خاں، گوپی چند نارنگ، سیدہ جعفر وغیرہم کے مضامین ہیں۔ یہ شاید علی گڑھ میں اسی موضوع پر ایک سیمنار کا نتیجہ ہے۔
مزید یہ کہ ناصر کاظمی کی "برگِ نے: بھی میرے پاس ہے۔ اس کو بھی میرے نام رکھ دیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں آ کر برگِ نے تو مل گئی ہے لیکن دیوان نہیں۔ لیکن خیال آتا ہے کہ میری لائبریری میں موجود کتابیں جو پاکستانی ادیبوں کی ہیں وہ تو پاکستان میں مل سکتی ہیں، اس لئے میں ہندوستانی شعرا کے مجموعے جمع کروں تو بہتر ہے۔ چناں چہ میں نے ظفر اقبال، عبید اللہ علیم اور منیر نیازی کے مجموعے الگ رکھ دئے ہیں۔ اگر آپ لوگ کر سکیں تو بہتر ہے۔ میں اب اپنی فہرست میں اختر الایمان کی ‘بنتِ لمحات‘شہرریا رکی’ساتاوں در‘ بانی کا ’حرفِ معتبر‘ اسعدبدایونی کا خخیمۂ خواب کر رہا ہوں۔ اس کے بعد دوسری کتابیؓ دیکھی جائیں گی۔ ہاں۔ قرت الہ شہاب کا’یا خدا بھی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم

اعجاز بھائی ممیرے پاس مختصر افسانوں کی بہت کارآمد کتاب ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب کے ساتھ شئیر کروں
کتاب کا نام: کھوکھلے لوگ
مصنف : ریحان اظہر

پلیز میں پہلی بار کوشش کروں گا تو مہربانی مجھے کچھ طریقہ کار یہاں بتا دے
 

الف عین

لائبریرین
فرزوق مشورے یا ہدایت کی کیا ضرورت ہے۔ ٹائپ کر کے پوسٹ کرنا شروع کر دو۔
لیکن کاپی رائٹ کا بھی خیال رکھو۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک خیال اور خیالِ شریف میں آیا ہے۔ ارکان جو کتاب کرنے والے ہوں، اس کا ایک تانا بانا کھول دیں۔ یہ پلیس ہولڈر کا کام کرے گا۔ جب بھی اس میں پوسٹ کرنا چاہیں، کر دیں۔ یہ گوشہ پہلی بار پوسٹ کرنے والے کے لئے محفوظ رکھا جائے۔
 
Top