نبیل
تکنیکی معاون
یہاں موجود اردو پی ایچ پی بی بی پیکج ایک نئی اردو فورم بنانے کے لیے تو موزوں ہے لیکن ابھی تک پہلے سے موجود انگریزی فورمز کو اردو میں تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔ میں نے سوچا ہے کہ ایک انگریزی فورم کو اردو فورم میں تبدیل کرنے کے لیے ایک موڈ تیار کیا جائے۔ موڈ (MOD) میں ایک فائل میں فورم کی فائلوں میں تمام تبدیلیوں کی ہدایات موجود ہوں گی اور ضروری فائلیں جیسے کہ اردوویب پیڈ اس میں شامل ہوں گی۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ کام کیا ہوا ہے۔ اس کے لیے میں MOD Studio استعمال کر رہا ہوں۔ کوشش کروں گا کہ یہ کام کچھ نہ کچھ آگے بڑھتا رہے تاکہ اسے بھی مکمل کیا جا سکے۔