اردو یونی کوڈ فانٹس کی تاریخ

الف عین

لائبریرین
عزیزم نوشاب نے اس طرف متوجہ کیا تو مجھے خیال آیا کہ ایک نیا دھاگا کھول کر سب لوگ اس سلسلے میں اپنی معلومات شئر کریں، تاکہ اردو فانٹس کی تاریخ مکمل کی جا سکے۔
ویسے بی بی سی اردو تو پہلی اردو ویب سائٹ تھی، اس پر تو سب کا اتفاق ہے، لیکن کیا اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی پہلا فانٹ تھا، یا کرلپ کے نفیس فانٹس کو اولیت دی جائے۔ یا کسی اور فانٹ کو۔ احباب اپنی معلومات شئر کریں
 

سعادت

تکنیکی معاون
کرلپ کے فونٹس تو شاید اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے بعد ہی آئے تھے۔ میرے پاس موجود اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی فونٹ فائل میں ورژن کے لیے یہ سٹرنگ درج ہے: "2.3 Jan 2002 Asiasoft"

جبکہ کرلپ کے فونٹس کی پراپرٹیز میں سب سے پرانا سال 2003 ملتا ہے۔ (نفیس نستعلیق کے سب سے پہلے ورژن کے ریلیز نوٹس میں کوئی تاریخ درج تو نہیں، لیکن فونٹ فائل کے کاپی رائٹ سٹرنگ میں 2003، جبکہ ریلیز نوٹس کی پی ڈی ایف فائل کی پراپرٹیز میں ڈاکیومنٹ کے بننے کی تاریخ 13 اگست، 2003 درج ہے۔)

SIL کے تیار کردہ عربی فونٹس، شہرزاد اور لطیف، کے اولین ورژنز کے ریلیز کینڈیڈیٹس 2 جون، 2005 کو جاری کیے گئے تھے۔

ویسے، کیا اس تاریخی ریکارڈ میں ایریل یونیکوڈ ایم ایس اور تاہوما وغیرہ کو بھی شامل کیا جانا چاہیے؟ ایریل یونیکوڈ ایم ایس میں یونیکوڈ کے عربی بلاک کی سپّورٹ ورژن 0.84 میں شامل تھی، اور یہ ورژن مائکروسوفٹ کے آفس 2000 کے ساتھ دستیاب تھا۔ جبکہ تاہوما کے ورژن 2.25 میں عربی بلاک کی سپّورٹ موجود تھی اور یہ ورژن تو ونڈوز 98 کے ساتھ ریلیز ہوا تھا! ہاں اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ سپّورٹڈ عربی بلاک میں اردو کے حروف بھی شامل تھے یا نہیں۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں تاہوما میں اردو کے سیٹ کی سپورٹ ونڈوز 2000 میں مکمل تھی۔ ایریل یونی کوڈ ایم اس کا یاد نہیں
 
Top