اردو یونیکوڈ فونٹس کلِکشن

Ahmer

محفلین
السلام علیکم

اردو یونیکوڈ فونٹس کو اکھٹا کرکے ایک سافٹویر کی صورت میں تشکیل دیا ہے جس میں اردو یونیکوڈ فونٹس کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
اس کے علاوہ یہusp10.dll فائل کا نیا ورژن بھی انسٹال کرتا ہے۔

Download Urdu Unicode Fonts Collection...!!

اس سلسلے میں اردو محفل فورم کا تعاون درکار ہے اور مزید نئے فانٹس شامل کرنے کی ضرورت ہے۔آپ سے التماس ہے کہ محفل اردو کے وہ نئے فونٹس جو مکمل طور پر تیار ہوچکے ہیں یا ایسےفانٹس جو اردو یونیکوڈ فونٹس کلِکشن میں موجود نہیں ہیں ان فونٹس کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
ان تمام فونٹس کو اردو یونیکوڈ فونٹس کِلکشن کے نئے ورژن میں شامل کردیا جائے گا۔

جزاک اللہ خیر
 
دوست

محفلین
اچھی کلیکشن ہے۔
محفل پر اعجاز اختر صاحب کے محفل نسخ فانٹس اور غدیر شاید زیادہ استعمال ہورہے ہیں۔ اور محسن حجازی کا تیار کردہ نیا فونٹ پاک نستعلیق بھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ برادر، یہ بہت عمدہ کام کیا ہے کہ سارے مشہور فانٹس کو اکٹھا پیش کر دیا ہے۔ لیکن فائل کوئی دس ایم بی کی ہے۔ کیا یہ سائز بہت زیادہ بڑا نہیں ہوجائے گا؟
 
Ahmer

محفلین
قیصرانی نے کہا:

جی ہاں فائل کا سائز شاید آپکو زیادہ لگ رہا ہو،مگر میں نے ہر ممکن کوشش کرکے اسکو 22ایم بی سے 10 ایم بی کمپریس کیا ہے،اس سے زیادہ کمپریشن نہیں کی جاسکتی۔۔۔
اور پھر آپ فونٹس کی تعداد پر غور کریں تو یہ ایک بہترین کلکشن ہے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
Ahmer نے کہا:

بہت عمدہ۔ میرا مشورہ یہ تھا کہ اگر اس کو دو یا تین پارٹس میں‌کرکے ڈاؤن لوڈنگ کے لئے رکھ دیں‌تو کیسا رہے گا؟
 
Ahmer

محفلین
دوست نے کہا:
اچھی کلیکشن ہے۔
محفل پر اعجاز اختر صاحب کے محفل نسخ فانٹس اور غدیر شاید زیادہ استعمال ہورہے ہیں۔ اور محسن حجازی کا تیار کردہ نیا فونٹ پاک نستعلیق بھی۔
دوسرے اتنے فونٹس سے سسٹم کی کارکردگی پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

کیا اعجاز اختر صاحب مجھے ان فونٹس کو اس کلکشن میں شامل کرنے کی اجازت دینگے :) اور ممکن ہو تو ان کے ڈاونلوڈ لنک بھی فراہم کردیں۔
یہ فونٹس سسٹم کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ،اس پیکیج کو رلیز ہوئے کافی وقت ہوچکا ہے اور بہت سے لوگ اس کو استعمال کرہے ہیں۔اردوستان ڈاٹ کام پر بھی یہی ایک فونٹ پیکیج اردو یونیکوڈ کی سب سے بڑی کلیکشن ہے۔

جزاک اللہ خیر
 
Ahmer

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ۔ میرا مشورہ یہ تھا کہ اگر اس کو دو یا تین پارٹس میں‌کرکے ڈاؤن لوڈنگ کے لئے رکھ دیں‌تو کیسا رہے گا؟

آپکا مشورہ اپنی جگہ ٹھیک ہے مگر ایک مرتبہ ہی ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرنا بہتر ہوگا وہ لوگ جو کمپیوٹر گرافکس ڈیکس ٹاپ سافٹویرز کے لیے یونیکوڈ اردو فونٹس کی تلاش میں رہتے ہیں انکے لیے تو یہ ایک نعمت ہی ہے۔

اگر صرف ویب پیج کے لحاظ سے سوچیں تو ایک دو فونٹس ہی کافی ہیں۔فائل کوحصوں میں تقسیم کردینا کوئی خاص معنی نہیں رکھتا۔۔

آپکی تجویز اپنی جگہ بہت عمدہ ہے ،ممکن ہے کہ آیندہ وقتوں میں ایسا کردیا جائے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
Ahmer نے کہا:
دوست نے کہا:
اچھی کلیکشن ہے۔
محفل پر اعجاز اختر صاحب کے محفل نسخ فانٹس اور غدیر شاید زیادہ استعمال ہورہے ہیں۔ اور محسن حجازی کا تیار کردہ نیا فونٹ پاک نستعلیق بھی۔
دوسرے اتنے فونٹس سے سسٹم کی کارکردگی پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

کیا اعجاز اختر صاحب مجھے ان فونٹس کو اس کلکشن میں شامل کرنے کی اجازت دینگے :) اور ممکن ہو تو ان کے ڈاونلوڈ لنک بھی فراہم کردیں۔
یہ فونٹس سسٹم کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ،اس پیکیج کو رلیز ہوئے کافی وقت ہوچکا ہے اور بہت سے لوگ اس کو استعمال کرہے ہیں۔اردوستان ڈاٹ کام پر بھی یہی ایک فونٹ پیکیج اردو یونیکوڈ کی سب سے بڑی کلیکشن ہے۔

جزاک اللہ خیر
محفل فانٹس ڈاؤن لوڈ سیکشن میں یہاں ہی فراہم ہیں۔ ساتھ ہی زریں بیہ اور دوسرے نسق فانٹس۔ اردو نقش ابھی کل ہی پھر سے مکمل کیا ہے نہا ورژن۔ جو e-samt.4t.com میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
میرے سارے فانٹس جی پی ایل ہیں۔ اجازت کی ضرورت نہیں۔
 
Ahmer

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
محفل فانٹس ڈاؤن لوڈ سیکشن میں یہاں ہی فراہم ہیں۔ ساتھ ہی زریں بیہ اور دوسرے نسق فانٹس۔ اردو نقش ابھی کل ہی پھر سے مکمل کیا ہے نہا ورژن۔ جو e-samt.4t.com میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
میرے سارے فانٹس جی پی ایل ہیں۔ اجازت کی ضرورت نہیں۔
اجازت میں اخلاقی طور پر لے رہا تھا۔ :)
آپ نے جو ڈاونلوڈ لنک بتایا ہے وہاں پر فائل موجود نہیں ہے۔
 
Top