اردو کے ANSIکوڈز

دوست

محفلین
اوبنٹو لینکس کو ونڈوز میں نصب کرنے کے لیے ایک انسٹالر ووبی زیر تعمیر ہے۔ اس کے ترجمے کی فائل دستیاب دیکھی تو اٹھا کر ترجمہ کرڈالا۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ موصوف کے لیے اردو الفاظ کے آنسی کوڈ درکار ہونگے۔ میں نے ڈویلپر کو بتایا بھی کہ اردو یونیکوڈ یو ٹی ایف 8 میں لکھی جاتی ہے لیکن اس نے یہ ربط پکڑا دیا۔
کیا اردو کے آنسی کوڈ ممکن ہیں؟
اگر ہاں تو کہاں سے حاصل کیے جائیں۔
وسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ arabic.nsh کا مطالعہ کرو۔
If your language is right to left, look in arabic.nsh for an example of a RTL language.
یوبنٹو یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا؟
 

دوست

محفلین
یہ انسٹالر کے سٹرنگ ہیں۔ ووبی کا ربط دیا ہے اگر ملاحظہ کرلیں تو یہ کلئیر ہوجائے کہ یہ اصل میں اوبنٹو لینکس کو ونڈوز میں بالکل اسی طرح انسٹال کردیتا ہے جیسے کوئی عام ونڈوز سافٹویر۔ اس کے باوجود اوبنٹو نارمل انداز میں رن ہوتا ہے یعنی ڈوئل بوٹ کا آپشن بھی آجاتا ہے۔ اس انسٹالر سے قدم بہ قدم تنصیب کے چند ایک ترجمے کے ڈورے تھے جو ترجمہ کیے لیکن لگتا ہے اس میں یونیکوڈ کی سہولت نہیں۔
 
Top