اردو کے لیے نیا ورڈپریس کا سانچہ جریدہ دستیاب ہے

اتنی محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اردو میں جریدہ تھیم موجود ہے، نمونہ دیکھیں! اگر پسند آئے تو بتائیں اس کا ڈاؤنلوڈ لنگ بھیج دیا جائے گا۔
بہت زبردست ڈاکٹر صاحب اگر ڈاؤن لوڈ لنک مل جائے تو مہربانی ہو گی اس کے علاوہ اگر صحیفہ کا بھی اردو نمونہ مل جائے تو شکر گزار ہوں گا۔
 
میں نے احمدبسراء صاحب کے کہنے پر ایک بار پھر سے تجربہ کیا ہے مجھے تو کہیں پرابلم نہیں ہوئی ، ہاں البتہ ورڈ پریس کی اردو ترجمہ والی فائل کے ساتھ شائد کچھ مسائل ضرور ہیں کہ اسے ہو بہو انگریزی والی فائل کو سیو ایز کر کے ایڈٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شاید الائنمنٹ کے مسئلے آ رہے ہیں۔
تجرباتی بلاگ یہاں ملاحظہ کریں: ایک گمشدہ بلاگ
انسٹالیشن سے لے کر آخر تک کے تمام مرحلے شئیر کر رہا ہوں امید ہے آپ کا جریدہ بلاگ بھی اردو میں ٹھیک کام کرے گا۔
 
پیارا صاحب
یہاں پر سب کچھ تو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے اگر ابھی بھی آپ کو کچھ سمجھ نہیں آیا تو پہلے ایچ ٹی ایم ایل ، پی ایچ پی اور سی ایس ایس بنیادی طور پر سیکھ لیں پھر یہاں سانچہ بنانا سیکھیں
 
Top