اردو کے لیے بھارتی تحفہ

نبیل

تکنیکی معاون
آج اردو دان کے بلاگ پر ایک پوسٹ‌ نے مجھے چونکا دیا۔ اس میں بھارت میںایک سینٹر فار ڈیویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (PARC) کا ربط فراہم کیا گیا ہے۔ مجھے حیرانی ہے کہ یہ ربط اب تک ہماری نگاہوں سے کیسے پوشید رہا۔ اس ادارے نے تو کافی کام کیا ہوا ہے، اگرچہ میں اس کے استعمال میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں۔

اس سائٹ پر تحریری اردو میں نثر ، شعر اور طب پر کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک اردو ایڈیٹر بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے موجود ہے جس میں نستعلیق لکھی جا سکتی ہے۔ یہاں جو کتابیں پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کی شکل میں موجود ہیں ان میں نستعلیق سکرپٹ استعمال ہوا ہوا ہے۔

یہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن یہ یونیکوڈ میں نہیں بلکہ PARC کے ڈیویلپ کردہ ایک سٹینڈرڈ پاسکی (PASCii) میں ہے۔ یوں اگر پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ‌ کاپی کرکے کہیں اور پیسٹ‌ کیا جائے تو اس کا حشر نشر ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی بے چارگی کی صورتحال لگتی ہے کہ تحریری اردو ہونے کے باوجود اسے یونیکوڈ میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں جو کتابیں موجود ہیں ان میں مرزا غالب کے خطوط شامل ہیں۔

اس سائٹ‌ پر اردو ایڈیٹر کے علاوہ دوسری ڈاؤنلوڈز بھی موجود ہیں۔ آپ بھی اس سائٹ کو دیکھیں اور اپنے تاثرات بیان کریں۔

سینٹر فار ڈیویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ
 

مہوش علی

لائبریرین
انپیج کی طرح پاسکی کو بھی یونیکوڈ میں تبدیل کرنے والا کوئی نہ کوئی کنورٹر ہونا چاہیئے۔
 

دوست

محفلین
یہ پاسکی وغیرہ شاید ہمارے مقاصد کے لیے بے کار ہو۔
تاہم اس کا مترجم ہونا چاہیے ضرور۔
امانت علی گوہر ایک بار پھر آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ ایک عدد کنورٹر لکھ ماریے اس پاسکی شریف کے لیے بھی۔
ویسے کوئی بتا سکتا ہے کہ اردو ناشر لائٹ(جو اللہ اللہ کرکے ملا ہے) کیا یونیکوڈ ہے یا یہ بھی پاسکی واسکی ہی ہے۔
اتار تو میں رہا ہوں اسے پر ڈرتا ہوں ضائع نہ جائے جب یہ پتا چلے کہ یہ تو پاسکی ہے۔
 

زیک

مسافر
نہ صرف PASCii کا کنورٹر ہے بلکہ ISCii اور inPage کا بھی۔ اس کو یونیکوڈفائی کہتے ہیں۔ کوئی انپیج کا صارف اس میں سے disinpage استعمال کر کے بتائے کہ وہ باقی کنورٹرز کے مقابلے میں کیسا کام کرتا ہے۔
 

زیک

مسافر
PARC کی ایک سافٹ‌ویر UTRANS ہے جو ہندی اردو transliteration کرتی ہے۔ افسوس کہ یہ بھی پاسکی میں ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا ہندی ٹیکسٹ بھی اسکی (ISCII) میں ہو گا۔
 

دوست

محفلین
میں نے ایک فائل اتاری ہے پی ڈی ایف کی۔اور ساتھ میں یونیکوڈ فائی بھی۔ دیکھتا ہوں کہ کیا بنتا ہے۔
پتا نہیں ونڈوز 98 پر پی ڈی ایف سے اردو عبارت کاپی بھی ہوتی ہے یا نہیں۔
بہر حال کل رپورٹ دوں گا۔
ابھی رپورٹ لیجیے۔ کام نہیں بنا ادھر تو پی ڈی ایف سے اردو کی عبارت کاپی نہیں ہوسکی شاید کسی دوسرے او ایس پر کام ہوسکے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل یہ تو بہت پرانی خبر ہے۔ اسے در اصل اشہر فرحان نے ڈیویلپ کیا تھا۔ ان کو کئی بار ای میل کیا لیکن وہ جواب نہیں دیت۔ اور 'ناشر' تو تقریباً دو سال سے اردو کمپیوٹنگ یاہو گروہ میں پوسٹ کر رکھا تھا میں نے، یونی کوڈ سے پہلے میں اس سے متعارف تھا۔ اشہر فرحان نے ہی صفحہ ساز بھی بنایا ہے جسے اردو پیج کمپوزر بھی کہتے ہیں۔ اور اسی کا فانٹ 'عابد' ناشر کا بھی نستعلیق فانٹ ہے۔ اردو پیج کمپوزر بھی شئر وئر یا لائٹ ورژن دستیاب ہے ، ربط ڈھونڈھنا پڑے گا لیکن ان کی کمپنی کا نام ہے کمپیوٹر کارپوریشن۔ اشہر مشہور افسانہ نگار جیلانی بانو اور ادیب انور معظم کے صاحبزادے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ جب آپ ناشر انسٹال کریں تو ونڈوز فولڈر میں بھی دو ٹی ٹی ایف فانٹس انسٹال ہوتے ہیں۔
UNQ-t_Abid
UNQ-t_Ghalib
لیکن ان کی انکوڈنگ پرائیویٹ ایریا والے سٹ کی ہے عربی یونی کوڈ کی نہیں۔
پارسکی کے بارے میں میں نے جو اردو کمپیوٹنگ کے موضوع پر تین عدد 'وھائٹ پیپرس' لکھے تھے وہ اب بھی یاہو گروپ کے فائل سکشن میں ہیں جس میں پارسکی کا ذکر ہے، شاید یاھو گروپ اور محفل مے مشترک ارکان کے ذہن میں ہو یہ بات۔ یا ممکن ہے کہ محفل کے ارکان بعد میں یاہو گروہ میں شامل ہوئے ہوں۔
 

دوست

محفلین
بہرحال یہ تو طے ہے کہ پاسکی نے کام خراب کردیا ہے۔
نا اب اس کا ٹیکسٹ ملے نہ کام بنے۔
کیا پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ نہیں بن سکتا واپس؟؟؟
 

باذوق

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارسکی کے بارے میں میں نے جو اردو کمپیوٹنگ کے موضوع پر تین عدد 'وھائٹ پیپرس' لکھے تھے وہ اب بھی یاہو گروپ کے فائل سکشن میں ہیں جس میں پارسکی کا ذکر ہے، شاید یاھو گروپ اور محفل مے مشترک ارکان کے ذہن میں ہو یہ بات۔ یا ممکن ہے کہ محفل کے ارکان بعد میں یاہو گروہ میں شامل ہوئے ہوں۔
کیا آپ اس یاہو گروپ کا لنک یہاں دے سکتے ہیں ؟
پیشگی شکریہ۔
 

باذوق

محفلین
دوست نے کہا:
یہ پاسکی وغیرہ شاید ہمارے مقاصد کے لیے بے کار ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی آپ سے اتفاق کروں گا برادر۔
تیزرفتار نیٹ سرفنگ میں “یونی کوڈ“ ہی بہتر ہے۔
میں‌نے “سی-ڈاک“ سائٹ دیکھی ہے ابھی۔ فونٹ ڈاؤن لوڈنگ کا بڑا لمبا چکر ہے۔ اور پھر یہ “پاسکی“ یونی کوڈ میں تبدیلی کے سلسلے میں‌پریشان کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
باذوق نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارسکی کے بارے میں میں نے جو اردو کمپیوٹنگ کے موضوع پر تین عدد 'وھائٹ پیپرس' لکھے تھے وہ اب بھی یاہو گروپ کے فائل سکشن میں ہیں جس میں پارسکی کا ذکر ہے، شاید یاھو گروپ اور محفل مے مشترک ارکان کے ذہن میں ہو یہ بات۔ یا ممکن ہے کہ محفل کے ارکان بعد میں یاہو گروہ میں شامل ہوئے ہوں۔
کیا آپ اس یاہو گروپ کا لنک یہاں دے سکتے ہیں ؟
پیشگی شکریہ۔

http://groups.yahoo.com/urdu_computing
 

الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
نہ صرف PASCii کا کنورٹر ہے بلکہ ISCii اور inPage کا بھی۔ اس کو یونیکوڈفائی کہتے ہیں۔ کوئی انپیج کا صارف اس میں سے disinpage استعمال کر کے بتائے کہ وہ باقی کنورٹرز کے مقابلے میں کیسا کام کرتا ہے۔
اب تک تین بار ڈاؤن لوڈ کر چکا ہوں یہ پروگرام ینی کوڈیفائی۔ اب تک تو یہ کام ہی نہیں کرتا ہے۔ زپ فائل ان زپ کرنے پر کچھ داس والے پروگرام وجود میں آتے ہیں جن کو رن کرنے سے کمانڈ سکرین ’دکھلا کے جھلک روپوش ہو جاتا ہے‘
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب: یہ ڈوس کے پروگرام ہیں۔ ان کو چلاتے وقت کچھ command-line arguments بھی دینے پڑیں گے۔ اس کی ہدایات حاضر ہیں۔
 

دوست

محفلین
میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا اور میں نے ٹھنڈے ٹھنڈے وہ فائلیں اڑا دی تھیں کہ اپنے بس سے باہر ہے۔
 
Top