اردو کے لئے عبارت خواں یا ٹیکسٹ ٹو اسپیچ

dehelvi

محفلین
اردو عبارت کو آواز کی شکل دینے والا سافٹ ویئر(قارئ متن) کا وجود اردو کمپیوٹنگ کا ایک مستقل باب ہے۔
محفل کے احباب سے گزارش ہے کہ اس حوالے جو بھی پیش رفت یا معلومات ان کے علم میں ہوں، یہاں ضرور شیئر فرمائیں۔ تاکہ اس پر کام کی داغ بیل ڈالی جائے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
اوہ
کیا ایسا کوئی سوفٹ وئر ہے؟
میں تو کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ ایسا کوئی سوفٹ وئر ہونا چاہئیے۔
انگلش کا تو ہے۔۔
 

dehelvi

محفلین
محفل میں تلاش کر لیں یہاں کرلپ کا ایک سافٹ ویئر کسی نے شیئر کیا تھا۔

کرلپ کا سوفٹ ویئر میرے علم میں تھا، لیکن لینکس بیسڈ ہونے کی وجہ سے ونڈوز صارفین استفادہ نہیں کرسکتے، ضرورت ہے کہ ونڈوز کے لئے بھی ایسا سوفٹ ویئر بنایا جائے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
کرلپ کا سوفٹ ویئر میرے علم میں تھا، لیکن لینکس بیسڈ ہونے کی وجہ سے ونڈوز صارفین استفادہ نہیں کرسکتے، ضرورت ہے کہ ونڈوز کے لئے بھی ایسا سوفٹ ویئر بنایا جائے۔

جناب یہ ونڈوز بیسڈ ہے۔ میں تو ونڈوز میں انسٹال کر کے استفادہ بھی کر رہا ہوں۔
 

متلاشی

محفلین
جناب میں نے تین چار سال پہلے ایک سوفٹ وئیر بنام ’’متکلم‘‘ نسیم امجد علی خان صاحب کا بنا ہوا استعمال کیا تھا۔ وہ زبردست سوفٹ وئیر تھا۔ میرے پاس اس کا سیٹ اپ ہے مگر وہ کرپٹ ہوگیا ہے۔۔۔۔ میں نے نیٹ سے بھی سرچ کیا تھا مگر نہیں ملا۔۔۔۔یہ سوفٹ وئیر نہ صرف اردو بولتا تھا بلکہ آپ کی بولی ہوئی اردو سمجھتا بھی تھا۔۔۔۔ مگر مکمل نہیں (صرف چند مخصوص کمانڈز)۔۔۔۔ اگر کسی صاحب کے پاس یہ سوفٹ وئیر ہو یا اُن کے ملے تو وہ یہاں شیئر کر سکتے ہیں ۔
متلاشی
 
Top