اردو کے شخصی خاکوں پر مشتمل ایک انتخاب - پندرہ حصوں میں

راشد اشرف

محفلین
محترم راشد اشرف صاحب!
السلام علیکم
پاکستان کے کسی پندرہ روزہ میں "خامہ بگوش" کالم میں اردو کے مشہور نقاد پروفیسر وارث علوی پر ایک خاکہ شائع ہوا تھا اگر کہیں مل جائے تو اس ےبھی شامل کر دیں عین نوازش ہوگی

وعلیکم السلام
لکھنے والے کون تھے، کیا خامہ بگوش ؟
کالم میں خاکہ ؟ یا کالم میں تذکرہ ؟
مشفق خواجہ نے خاکے نہیں لکھے کبھی
 
آخری تدوین:

راشد اشرف

محفلین
محترم راشد اشرف صاحب!
السلام علیکم
پاکستان کے کسی پندرہ روزہ میں "خامہ بگوش" کالم میں اردو کے مشہور نقاد پروفیسر وارث علوی پر ایک خاکہ شائع ہوا تھا اگر کہیں مل جائے تو اس ےبھی شامل کر دیں عین نوازش ہوگی

کالموں کی ابتدائی تین مستند کتابیں دیکھ لی ہیں، ان میں موجود نہیں ہے
کہیں ایسا تو نہیں کہ تخلیقی ادب نامی ان پرچوں میں ہو جو مشفق خواجہ شائع کرتے تھے اور صرف 5 ہی شائع کرسکے تھے ؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مجھے یہ بھی یاد ہے کہ اس کالم کو مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی سے شائع ہونے والے ماہنامہ "کتاب نما "میں دوبارہ شائع کیا گیا تھا۔
 

راشد اشرف

محفلین
جی ہاں!
وہ خاکہ مشفق خواجہ صاحب نے ہی تحریر فرمایا تھا۔
کالم کا نام تھا "خامہ بگوش"

میں آپ سے عرض کرتا ہوں۔ مشفق خواجہ کے کسی کالم کا نام خامہ بگوش نہیں ہے۔ یہ میں پاکستانی کی بات کررہا ہوں۔ ہندوستان میں عنوان تبدیل کردیا گیا ہو تو دوسری بات ہے۔ ان کے کالمز کے عنوانات مختلف ہوا کرتے تھے اور وہ یہ عنوانات خود رکھا کرتے تھے۔ ہاں البتہ خامہ بگوش کے قلم سے ایک عمومی اور مرکزی عنوان تھا۔
رہا سوال کتاب نما کا، تو اس میں درجنوں کالم بکھرے پڑے ہیں۔ لیکن اس سلسلے میں ان پر تکیہ کرنے کی حاجت نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہاں پاکستان سے مشفق خواجہ کے تقریبا تمام اہم کالم کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ 1995 سے شروع ہو کر 2012 تک جاری رہا ہے۔
آپ جس کالم کی بات کررہے ہیں، مجھے بھی یاد پڑتا ہے کہ اس موضوع پر انہوں نے لکھا ضرور تھا لیکن کالم میں وارث علوی کا تذکرہ اور سالم کالم دو مختلف چیزیں ہیں۔ تذکرے تو وہ بہت کیا کرتے تھے اور مظہر امام، ندا فاضلی، اختر الایمان اور بشیر بدر ان کے محبوب "موضوعات" ہوا کرتے تھے۔



 

الف عین

لائبریرین
بھائی جن خاکوں کی ان پیج فائلیں تمہیں ملی ہیں، وہ تو بھجوا دیں۔ تمہارے نام سے ہی شائع کر دی جائیں گی
 

راشد اشرف

محفلین

ماہ فروری 2014 میں پاک و ہند میں اردو میں لکھے گئے شخصی خاکوں کے انتخاب پر مشتمل کل 15 پی ڈی ایف فائلز پیش کی گئی تھیں ۔مارچ کے مہینے میں 16 تا 20 حصے مزید تیار کیے گئے۔ خیال تھا کہ یہ سلسلہ بیس تک رک گیا ہے مگر چند ہندوستانی بزرگ ادیبوں کی جانب سے راقم کو ارسال کردہ خاکوں کی موصولی کے بعد اور کچھ مزید اہم خاکوں کی نشان دہی کے پیش نظر اس سلسلے کی مزید پانچ فائلیں (21 تا 25) تیار کی گئی ہیں۔ ان میں دلی سے جناب نند کشور وکرم، محترم سلیمان دہلوی اور مشرق وسطی سے ڈاکٹر فیصل حنیف خیال کے ارسال کردہ غیر مطبوعہ خاکے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

راقم الحروف کے کتب خانے میں موجود شخصی خاکوں کی تعداد تقریبا ڈیڑھ سو ہے۔ پچیس حصے تیار کیے جاچکے تھے کہ ازسر نو ان مجموعوں کا جائزہ لیا گیا اور اندازہ ہوا کہ مزید کئی اہم خاکے پی ڈی ایف کی شکل میں محفوظ ہونے سے رہ گئے ہیں۔ لہذا حصہ 26 تا 30 کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا جو قریب الختم ہے اور درج بالا پیش کردہ 21 تا 25 حصوں کے بعد یہ حصے بھی پیش کردیے جائیں گے۔


تلمیذ شمشاد نیرنگ خیال نایاب الف عین
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ ، راشدصاحب۔ پانچوں فائلیں اتار لی ہیں۔
پوچھنا یہ تھا۔ کہ کیا یہ مکمل خاکے ہیں یا کہ اقتباسات کی شکل میں ہیں؟
 

راشد اشرف

محفلین
بہت شکریہ ، راشدصاحب۔ پانچوں فائلیں اتار لی ہیں۔
پوچھنا یہ تھا۔ کہ کیا یہ مکمل خاکے ہیں یا کہ اقتباسات کی شکل میں ہیں؟

مکمل ہیں جناب
اب تک جو 25 حصے پیش کرچکا ہوں، تمام میں مکمل خاکے شامل کیے ہیں۔ مزید 5 حصے تیار ہورہے ہیں
 
Top