اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو

نوید اکرم

محفلین
اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو
ہم نے بھی مؤنث کو مذکر ہی پکارا

شعروں میں بیاں کرتے رہے اپنا تعلق
کہتے رہے محبوبہ کو محبوب پیارا

اس پر ہمیں سب کہنے لگے باغیِ فطرت
منصف نے کہا موت ہی ہے اجر تمہارا
 

الف عین

لائبریرین
خوب قطعہ ہے ماشاء اللہ۔ دوسرے شعر میں ’پیارا‘ کا تلفظ غلط ہے۔ اس میں ’ی‘ تقطیع میں نہیں آنی چاہئے، درست وزن محض ’پارا‘ ہونا چاہئے۔ نہ کہ’ پِ یارہ‘۔ اس کی جگہ ’ہمارا‘ کر دیں۔ جو مفہوم کے لحاظ سے بھی ’پیارا‘ سے بہت بہتر ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

نوید اکرم

محفلین
خوب قطعہ ہے ماشاء اللہ۔ دوسرے شعر میں ’پیارا‘ کا تلفظ غلط ہے۔ اس میں ’ی‘ تقطیع میں نہیں آنی چاہئے، درست وزن محض ’پارا‘ ہونا چاہئے۔ نہ کہ’ پِ یارہ‘۔ اس کی جگہ ’ہمارا‘ کر دیں۔ جو مفہوم کے خاظ سے بھی ’پیارا‘ سے بہت بہتر ہے۔
ترمیم کے بعد قطعہ پیش خد مت ہے

اردو کے رواجوں پہ عمل کرنا تھا ہم کو
ہم نے بھی مؤنث کو مذکر ہی پکارا

شعروں میں بیاں کرتے رہے اپنا تعلق
محبوبہ کو محبوب کہا، پیاری کو پیارا

اس پر ہمیں سب کہنے لگے باغیِ فطرت
منصف نے کہا موت ہی ہے اجر تمہارا
 
Top