اردو کمپیوٹنگ میں سسپینس

الف عین

لائبریرین
یہ تو میں اکثر نشان دہی کر ہی چکا ہوں کہ ہمارے کمپوزر بلکہ عام طور پر کمپیوٹر یا موبائل فون پر اردو ٹائپ کرنے والے الفاظ ملا کر لکھ دیتے ہیں، جن حروف کو ملانے سے فرق نہیں پڑتا۔
مثلاً ’ملادیا‘ درست لگتا ہے، اس لیے لکھا جاتا ہے، لیکن ہنسدیا کو ہمیشہ ہنس دیا لکھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں ایک بات کا میں دو تین سال سے مشاہدہ کر رہا تھا، اور اب یہ ثابت ہو گئی ہے، لیکن اس کی توجیہہ نہیں کر سکتا۔
پہلے ایک غزل کی ردیف کے قوافی کی ملی ہوئی صورت دیکھیے۔ ردیف ہے چاہتا ہوں، قوافی: جدا، سوا، کہا وغیرہ، اور اس کو جس انداز سے لکھا گیا ہے، اس پر غور کیجیے۔
سواچاہتا (ہوں)، اداچاہتا، کہاچاہتا، رساچاہتا، جزاچاہتا، سزاچاہتا
یہ تو آپ کی سمجھ میں آ ہی گیا ہو گا کہ ’چاہتا‘ سے پہلے سپیس نہیں دی گئی ہے، لیکن اس کو مائکرو سافٹ آفس کی کسی اپلیکیشن میں کاپی پیسٹ کر کے دیکھیں۔
پتہ چلے گا کہ ادا، کہا، جزا والے الفاظ کو ورڈ سرخ لکیر کھینچ کر سپیلنگ کی غلطی ظاہر کرے گا، لیکن سوا، رسا اور سزا میں یہ غلطی نہیں دکھاتا۔ (یہ یاد رہے کہ مائکرو سافٹ آفس میں اردو زبان سمنتخب کی گئی ہو، اور پروفنگ ٹولس موجود ہوں، اور ورڈ یا ایکسل اگر میری والی لغت استعمال کر رہا ہو، تو مزید بہتر ہو۔ اسی صورت میں اس کی اغلاط کی نشان دہی پر غور کیا جا سکتا ہے)
اب کچھ الفاظ اور دیکھیے جو ملا کر لکھے گئے ہیں:
’سال‘ کے ساتھ: دوسال، تینسال، چارسال، پانچسال، (کہیں ورڈ غلطی نہیں دکھا رہا)
’ہنس‘ کے ساتھ: ہنسکر، ہنسدیا، ہنسیمیں (کہیں ورڈ غلطی نہیں دکھا رہا)
’سو‘ کے ساتھ: سوگیا۔ جاتے ہیسوگیا، جہاںسو، سورہا، سوچکا (کہیں ورڈ غلطی نہیں دکھا رہا)
اعداد کی صفتی شکل۔ 1: پہلادوسرا، دوسراتیسرا، تیسراچوتھا، چوتھاپانچواں، پانچواںچھٹا، چھٹاساتواں۔ ساتواںآٹھواں، آٹھواںنواں، نواںدسواں (صرف چوتھاپانچواں، پانچواںچھٹا اور آٹھواںنواں میں ورڈ غلطی دکھاتا ہے)
اعداد کی صفتی شکل۔ 2: پھرپہلا، پھردوسرا، پھرتیسرا، پھرچوتھا، پھرپانچواں، پھرساتواں، پھرنواں، پھردسواں (صرف پھرپہلا، پھرچوتھا، پھرپانچواں، پھرنواں میں ورڈ غلطی دکھا رہا ہے)
’مگر‘ کے ساتھ اعداد: مگردو، مگرچار، مگرسات، مگرآٹھ، مگردس (دو چار اور آٹھ کے ساتھ غلطی کی نشاندہی درست ہے)
’جیسے‘ کے ساتھ: جیسےتیسے۔ جیسےبھی، جیسےمیں، ایسےتم (کہیں ورڈ غلطی نہیں دکھا رہا)
اب ان سے آپ کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں؟؟؟؟
یہی نا کہ ان سب میں حرف ’س‘ آتا ہے۔ اب اس بات سے پردہ اُٹھنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ ’س‘ تو ’ے،ں، ڈ، ڑ‘ کی طرح کا صرف اردو حرف بھی نہیں کہ جس میں عربی کا کچھ اصول منطبق کیا جائے۔
"’س‘کے اسمسئلے‘ پر احباب کو دعوتِ فکر ہے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
لیکن میرا بنیادی معمہ تو اب بھی قائم ہے کہ 'س' کے ساتھ ہی ایسا کیوں؟ جب کہ یہ حرف اردو کے لیے مخصوص بھی نہیں جو عربی زبان کے اصولوں کو اردو پر منطبق کرنے کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ہوئی ہو۔
کیا کسی نے اور بھی ایسا تجربہ کیا ہے، یا جو الفاظ یہاں مثال کے طور پر دیے گئے ہیں، ان کو کاپی پیسٹ کر کے دیکھا ہے؟
انڈیزائن میں ان کی کیا صورت حال ہے؟
ورڈ کے حالیہ ورژن میں کیا صورت ہے ان الفاظ کی؟
شکیب سعادت محمد سعد محمد تابش صدیقی الف نظامی دوست
 
لبرے آفس میں تو ایسا مسئلہ نہیں ہے۔
vNYT4Nr.png
 

الف نظامی

لائبریرین
ایم ایس آفس 2007 میں یہ درست کام نہیں کر رہا۔

کروم براوزر ورژن 75 میں کسی ٹیکسٹ باکس میں یہ متن لکھنے سے سپیلنگ ایرز کی نشان دہی ہوتی ہے لیکن درستگی کے لیے جو الفاظ مہیا کیے جاتے ہیں وہ کہیں درست ہیں اور کہیں نا درست۔
 

محمد سعد

محفلین
لیکن میرا بنیادی معمہ تو اب بھی قائم ہے کہ 'س' کے ساتھ ہی ایسا کیوں؟ جب کہ یہ حرف اردو کے لیے مخصوص بھی نہیں جو عربی زبان کے اصولوں کو اردو پر منطبق کرنے کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ہوئی ہو۔
کیا کسی نے اور بھی ایسا تجربہ کیا ہے، یا جو الفاظ یہاں مثال کے طور پر دیے گئے ہیں، ان کو کاپی پیسٹ کر کے دیکھا ہے؟
انڈیزائن میں ان کی کیا صورت حال ہے؟
ورڈ کے حالیہ ورژن میں کیا صورت ہے ان الفاظ کی؟
شکیب سعادت محمد سعد محمد تابش صدیقی الف نظامی دوست
میں تو صرف لبرے آفس ہی کی آزمائش کر سکتا تھا جو کہ ہو چکی۔ ایم ایس آفس اور اڈوبی کے پراڈکٹس میرے پاس نہیں ہوتے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوپن آفس اور اس کے دوسرے بھائی بہن اس لیے استعمال نہیں کرتا کہ فائنڈ رپلیس کے فیچرس ورڈ میں آسانی سے سمجھ میں آتے ہیں جس کی مجھے بہت ضرورت پڑتی ہے، اوپن آفس میں اڈوانس مینو سمجھ نہیں سکا، اور جتنا سمجھنے کی کوشش کی، اس سے لگا کہ جو کام میں چاہتا ہوں، وہ نہیں ہو سکے گا۔ جیسے 'اور' کے پہلے یا بعد سپیس کی جگہ کوئی حرف ہو، محض کیریکٹر، جیسے کوما یا قوسین، نہ ہو، تو ورڈ آسانی سے دکھا دیتا ہے۔
اس کے علاوہ اپنی لغت کو ہُن سپیل لغت میں کنورٹ کرنے کی کوشش بھی ناکام رہی تھی پہلے۔
ناصر محمود 313 کون سی لغت استعمال کر رہے ہیں؟
 
ناصر محمود 313 کون سی لغت استعمال کر رہے ہیں؟
اوپن آفس ڈاٹ آرگ کی ایکسٹینشن والی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ اس ایکسٹنشن میں موجود اردو لغت کو کسی اور لغت سے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
لبرے آفس میں ڈیفالٹ فائینڈ اینڈ ری پلیس اتنا طاقتور نہیں لیکن متبادل ایکسٹنشنز موجود ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرے پاس ورڈ ۲۰۱۶ ہے، اور اس میں غلطیاں ظاہر ہو رہی ہیں (آفس کے اردو لینگوئج پیک کی لغت ہی مستعمل ہے) :

48461662267_4666e53437_o.png
میرے پاس ورڈ کے جدید ترین ورژن 2019 پر بھی سب ٹھیک ہے۔ الف عین سے درخواست کروں گا کہ نئے ورژن پر منتقل ہو جائیں :)
s2rqsHr.jpg
 
Top