اردو کسٹم سرچ انجن

بدتمیز

محفلین
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی بات کسی جگہ پڑھی اور پھر اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ بعد میں کسی دن کسی حوالے سے اس کا ذکر پڑھا تو بھول گئے کہ پڑھی کہاں تھی؟ اگر یہ مسئلہ اردو کی کسی تحریر کے حوالے سے ہو تو پھر تو کیا کہنے۔ گوگل پر تلاش کے دوران صرف وہی نہیں ملے گا جو ڈھونڈیے گا باقی سب کچھ ملے گا۔ فارسی اور عربی بھی ساتھ ساتھ نظر آئیں گیں۔
اگر انٹرنیٹ پر صرف انہی سائیٹ پر سرچ ممکن ہوں جن کو ہم زیادہ وزٹ کرتے ہیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ کونسا مسئلہ ہے؟ گوگل آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ کسی مخصوص ویب سائیٹ پر سرچ کر سکیں۔ لیکن اگر ایک سے زیادہ سائیٹ ہو تب؟ باری باری سب کو گوگل کے ذریعے سرچ کریں؟ اور اگر سائیٹس کافی زیادہ ہوں تب؟ اور دوسرے اردو میں سرچ کرنے کے لیے اردو سپورٹ انسٹال بھی کرنی پڑتی ہے۔
گوگل نے 24 اکتوبر 2006 کو ایک نئی سروس google coop کے نام سے شروع کی تھی۔ یہ سروس صرف نبیل کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے ذریعے صرف ان مخصوص سائیٹس پر سرچ کی جا سکتی ہے جن کو آپ specify کریں۔ اس کے لیے نبیل کا منصوبہ ہے کہ اس میں اردو ویب سائیٹس کے تمام تر یا زیادہ سے زیادہ معلوم لنک شامل کر کے اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کر دیا جائے تاکہ end user اردو کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کی جھنجھٹ سے آزاد ہو کر اردو ویب سائیٹس پر سرچ کر سکیں۔ اس کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ اردو ویب سائیٹس کے روابط کی تلاش ہے اور آپ سب سے مدد کی گزارش ہے۔ آپ اس میں ان تمام اردو ویب سائیٹس جن کو آپ وزٹ کرتے ہیں کے لنک فراہم کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ ڈھونڈنے کے لیے تو گوگل سے اردو ویب سائیٹس تلاش کی جا سکتی ہیں لیکن میری کوشش یہ ہے کہ (گوگل کی طرز پر کام کیا جائے یعنی جس طرح گوگل پیج رینک کام کرتا ہے) اس کو گوگل سے سرچ کرکے اور عام لوگوں سے رائے لے کر، دونوں طریقوں سے لنک شامل کئے جائیں۔
اگر آپ کے پاس ایک آدھ لنک ہے تو ریپلائی کر کے اس کو لکھ دیں یا پھر اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس میں شمولیت اختیار کر کے بہتر طور پر کئی لنک شامل کر سکیں گے تو نبیل سے ذاتی پیغام میں رابطہ کریں۔
Google coop کو استعمال اس کی سائیٹ پر جا کر بھی کیا جا سکتا ہے یا اگر آپ بہت زیادہ براؤز کرتے ہیں اور خود سے لنک شامل کرنا چاہتے ہیں تو شمولیت کے بعدگوگل مارکر کا استعمال کریں۔ اس کے ذریعے آپ نہایت آسانی سے ویب سائیٹس کو اردو کسٹم سرچ انجن میں شامل کرسکیں گے۔
اس ضمن میں چند باتوں کا خیال رکھیں
نبیل کے مشورے کے مطابق شامل کی گئی ویب سائیٹس کے لنکس کی اپ ڈیٹڈ لسٹ روزانہ کی بنیاد پر usa – eastern time رات بارہ بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے اس لنک پر موجود ہو گی۔
گزارش ہے کہ اگر آپ خود سے باقاعدہ لنک شامل کر رہے ہیں تو لنک شامل کرنے سے پہلے اس لنک پر موجود سائیٹس کو دیکھ لیں کیونکہ ایک سائیٹ کو دو دفعہ شامل کرنا مناسب نہیں۔
ضروری نہیں کہ یہ اردو سائیٹس یونیکوڈ میں بنی ہوئی ہوں۔ اگر یہ تصویری اردو میں بھی ہوں تب بھی کوئی مضائقہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔ پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ بھائی صاحب تم نے تو یوں لکھا ہے جیسے یہ سارا میرا کام ہو۔ :?

سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اوپر پیش کی گئی لسٹ میں مزید روابط کا اضافہ کریں۔ اردو مواد کے لیے ایک قابل استعمال سرچ انجن کے لیے روابط کی خاطر خواہ تعداد کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت ہمارے پاس روابط کی تعداد 100 سے کچھ اوپر ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ صرف یونیکوڈ اردو سائٹس ہی نہیں بلکہ تصویری اردو اور رومن اردو پر مبنی ویب سائٹس کے روابط بھی اس میں شامل کریں۔

کسٹم سرچ انجن کی ایک مثال روبی پروگرامنگ لینگویج کے لیے ایک کسٹم سرچ انجن ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل ‌ موجود ہے۔ اس مثال سے پتا چلتا ہے کہ کسٹم سرچ انجن مخصوص سرچ ٹرمز کے لیے عام سرچ انجن کی نسبت بہت بہتر نتائج دیتا ہے۔ ہم چاہتے کہ اردو سے متعلقہ بھی ایسا ہی ایک کسٹم سرچ انجن تشکیل دیا جائے اور ایسا آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
ابھی تک تو آپکا ہی ہے۔ ذرا مجھے خود سے ایک آدھ لنک شامل کرنے دیں پھر دیکھیں کیسا سارا کریڈٹ چراتا ہوں :twisted:
 
Top