اردو کتابوں، اخباروں اور رسائل کا سروے

باذوق

محفلین
1۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
سعودی عرب سے "اردو نیوز" نکلتا ہے۔ وہی لیتا ہوں۔ ہر جمعہ بلاناغہ اور ہفتہ کے دیگر دنوں میں بےقاعدگی سے۔
2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
دو سے پانچ
3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
ہاں !
بیس سے زیادہ
4۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
ہاں لائیبریری/احباب کے ہاں سے لے آتا ہوں۔
عموماً سال بھر میں 10 سے زیادہ ویسے میں گنتا نہیں۔
 
۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
ج: سوات سے فی الحال پانچ روزنامے شائع ہوتے ہیں

روزنامہ شمال

روزنامہ سلام

روزنامہ آزادی

روزنامہ خبرکار

روزنامہ آوازِ شہر

جی ہاں ۔ ہمارے ہاں روزنامہ شمال آتاہے

2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟

ج: { پانچ سے زیادہ }

1. اردو ڈائجسٹ لاہور ،

2. گلوبل سائنس کراچی ،

3. جہد حق،

4. حکمتِ قرآن ،

5. البلاغ کراچی ،

6. ڈوئچ لینڈ جرمنی ،

7. وفاق المدارس

8. ہمدردِ صحت

9. ماہِ نو


3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟

تقریبابیس سے زیادہ

4۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
صرف پبلک لائبریری مینگورہ کی رکنیت مجھے حاصل ہے ۔ پہلے وہاں سال میں 20 / 30 سے بھی زیادہ مرتبہ کتابوں کی اجرا کے لیے جاناپڑتاتھا لیکن جب سے انٹرنیٹ پر لائبریریوں کے متعلق جانکاری حاصل ہوئی ہے وہاں جانا کم کردیا ہے ۔
اور اب سال میں زیادہ سے زیادہ 5 کتابیں وہاں سے لے کر پڑھتاہوں۔
 
Top