اردو کتابوں، اخباروں اور رسائل کا سروے

الف عین

لائبریرین
احباب کتابیں خریدنے کی بات کر رہے ہیں تو ایک سروے کا خیال آیا ہے۔ وہ یہ کہ ہندوستان پاکستان اور مغربی مالک میں اردو رسائل اور کتب کتنے خریدے اور پڑھے جاتے ہیں۔لیکن پول میں سارے سوالات ممکن نہیں، اس لئے بطور پیغام کے ہی یہ سروے کیا جائے۔تو چلئے بتائیں:
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
صرف ایک
دو سے پانچ
پانچ سے زیادہ
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
زیادہ سے زیادہ پانچ
پانچ سے بیس
بیس سے زیادہ
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
سال میں زیادہ سے زیادہ ۵
۵ سے ۲۰ تک
یقیناً ۲۰ سے زیادہ ۔ میں گنتا/ گنتی نہیں
 
زیک

مسافر
اردو کتابیں اور رسائل کا سروے

اعجاز اختر نے کہا:
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)

جہاں تک مجھے علم ہے اٹلانٹا سے نہیں نکلتا مگر امریکہ میں کئی اردو اخبار ہیں جو یہاں مل جاتے ہیں۔

میرے گھر کوئی اخبار نہیں آتا۔

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟

دو سے پانچ

۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟

اردو: زیادہ سے زیادہ پانچ
انگریزی: بیس سے زیادہ

۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔

اردو: کوئی نہیں۔
انگریزی: ۵ سے ۲۰ تک
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو کتابیں اور رسائل کا سروے

استادٍ محترم۔ جوابات حاضر ہیں۔ مگریہ اب سے ایک سال پہلے کے ہیں، جب میں‌پاکستان تھا۔
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟ملتان سے شائع ہو کر آتا تھا، نوائے وقت۔ ویسے جنگ آن لائن بھی۔ڈیرہ غازی خان سے کوئی معیاری روزنامہ نہیں چھپتا۔
۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
دو سے پانچ
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
بیس سے زیادہ
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
یقیناً ۲۰ سے زیادہ ۔ میں گنتا/ گنتی نہیں(کم از کم کئی سو)
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~

۳۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
×۔ نہیں۔

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
×۔ دو سے پانچ

۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
ٓ×۔ پانچ سے بیس

۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
×۔ ہر ماہ میں پانچ کتابیں۔ (لیکن صرف اردو کی نہیں)

~~
 
الف عین

لائبریرین
بات محض اردو کی کتابوں رسالوں کی ہو رہی ہے، انگریزی شامل نہ کریں۔ اور میں اپنی بات تو لکھنا ہی بھول گیا
اخبار: کوئ نہیں ۔ حیدرآباد میں فرصت نہیں تھی۔ یہاں ناگپور سے کوئ نکلتا نہیں
رسائل: سالانہ خریداری: آج کل، دہلی، سب رس حیدر آباد، (اعزازی: سائنس اور کائنات، علی گڑھ)۔ ناگپور میں عموماً ہر ماہ: اردو دنیا (کاؤنسل برائے فروغِ زبانِ اردو۔ این سی یو پی ایل یا کاؤسل فار پروموشن آف اردو لنگویج کا ترجمان)، ایوانِ اردو (اردو اکادمی، دہلی) اور کبھی کبھی دوسرے پرچے جو نظر آ جائیں۔ چنانچہ پانچ سے زیادہ
کتابیں: طالب علمی کے زمانے میں جیب خرچ سے بھی کتابیں خریدتا تھا۔ آگ کا دریا، خدا کی بستی اسی دور کی یادگاریں ہیں۔ آج کل، تقریباً بند ہے۔ سوائے اعزازی کتابوں کے اور تبصرے کے لئے ملنے والی کتابوں کے۔ یہ بھی بیس سے زیادہ نہیں۔
 
دوست

محفلین
جی ایکسپریس اور جناح کبھی یہ کبھی وہ۔
کوئی نہیں ۔
کوئی نہیں۔
ہاں لائبریری کا ممبر ہوں اور یاد نہیں سال میں کتنی کتابیں اور رسالے پڑھ جاتا ہوں صرف اردو کے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی استادٍ محترم، میرا بھی یہی مطلب ہے کہ اردو کی فہرست بتائی ہے میں‌نے اوپر کے پیغام میں۔
بےبی ہاتھی
 
اچھا سروے

اچھا سروے ہے اعجاز صاحب۔

۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟ (شہر کے نام کے ساتھ)
جی ہاں، جنگ اور ڈان (کراچی)

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
ایک: ترجمان القرآن، کبھی کبھار ہیرالڈ، سپائڈر وغیرہ

۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
کتابیں بہت خریدتا ہوں اور اس سلسلے میں اکثر پرانی کتابوں کی دکان میں پایا جاتا ہوں۔

۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
جی نہیں۔ احباب بڑے بدذوق ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے جوابات بھی حاضر ہیں۔

1۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
میرے شہر میں اردو اخبار نہیں نکلتا

2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
دو سے پانچ

3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
پانچ سے بیس

4۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
یقیناً 20 سے زیادہ ۔ میں گنتا نہیں
 
رضوان

محفلین
1۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
اسلام آباد، دو اخبارات جنگ اور جناح

2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
کوئی نہیں

3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
پندرہ سے بیس

4۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
کوئی نہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
1۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
راولپنڈی ، دو اخبار
نوائے وقت ، جنگ

2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
2 (ماہانہ گلوبل سائنس ، اردو ڈائجسٹ)
(1 ہفت وار ندائے ملت)

3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
4۔25 سے 30 ۔
کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
تقریبا ایک ماہ میں دو یا تین
 
جیہ

لائبریرین
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
جی ہاں۔ مگر لوکل اخبار۔ پشاور سے آتے ہیں اردو اخبار ۔ اور صرف جمعے کے دن آتا ہے ہمارے گھر میں اخبار

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
ایک ماہنامہ۔ ترجمان القرآن
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
بیس سے زیادہ
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
میں خرید لیتی ہوں جو کتاب پسند آئے
 
1۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)

میرے شہر سے اردو کے چھوٹے بڑے بہت سارے اخبارات نکلتے ہیں،کم از کم دو اخبار ضرور گھر پہ آتے ہیں

2۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟

کوئی ایک درجن تو آتے ہی ہیں

3۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟

سال میں ایک درجن کے قریب کتابیں خرید کر پڑھ لیتا ہوں۔۔

4۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔

جب ،جہاں ،جس سے ، جو کتاب مل جائے پڑھ لیتا ہوں
‌‌
‌‌‌ ‌‌‌‌
 
AMERICAN

محفلین
اردو کتابوں، اخباروں اور رسائل کا سر

۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)

جی ہاں کافی سارے نکلتے ہیں۔
ایکسپریس (اسلام آباد)

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟،صرف ایک،دو سے پانچ،پانچ سے زیادہ

صرف ایک

۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
زیادہ سے زیادہ پانچ،پانچ سے بیس،بیس سے زیادہ،

سالانہ ایک فیصد

۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
سال میں زیادہ سے زیادہ ۵
۵ سے ۲۰ تک
یقیناً ۲۰ سے زیادہ ۔ میں گنتا/ گنتی نہیں

سال میں دو سے تین کتابیں
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انکل جی پتہ نہیں اس سروے کا نتیجہ کیا رہا بہرحال میں دیر بعد ہی سہی پہنچ تو گیا ہوں یہاں تک
1۔ آبائی شہر میں ایکسپرس پڑھتا تھا اور یہاں جب میں جاب پر ہوتا ہوں تو یہاں نوائے وقت
2۔ گھر میں ترجمان القرآن، خواتین میگزین، فرائڈے اسپیشل اور کبھی کبھی ایشیاء اور اس کے علاوہ گلوبل سائنس بھی اور کبھی کبھی سپائیڈر بھی
3۔ پہلے میں تقریبآ ہر دو ماہ بعد ایک دو کتابیں خرید لیتا تھا لیکن اب سال میں 2 یا تین دفعہ ہی خریدتا ہوں یعنی سالانہ 6 یا 7 کتابیں
4۔ جی ہاں کوئی بھی اچھی کتاب مل جائے تو لے آتا ہوں اور لائبریریز بھی جانا ہوتا ہے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
محترمی ۔۔
اردو اخبار باقاعدہ تو کوئی نہیں آتا ۔۔ البتہ پڑھ لیتا ہوں ۔۔ نوائے وقت اور ایکسپریس

ماہنامہ ضیائے حرم ، ریاض العلم ، سہ ماہی ادبیات، یعنی دو سے پانچ

کبھی حساب نہیں لگایا لیکن میرا خیال ہے سال میں پانچ سے زیادہ ہو جاتی ہیں ۔۔

لائیبریری جانا کوئی روٹین نہیں ہے ۔۔باقی آپ کو تو علم ہی ہے اکثر مانگے پر ہی کام چلتا ہے :)
 
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
کراچی میں تو کافی اردو کے اخبار نکلتے ہیں۔ ہمارے ہاں روزنامہ "ایکسپریس" آتا ہے باقاعدگی سے۔
۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
ایک بھی نہیں

۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
ہاں۔۔۔ عموما خرید لیتا ہوں اگر کوئی کتاب پسند آئے تو۔ سال میں پانچ تو ہو ہی جاتی ہیں۔
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
میرے خالہ زاد کے پاس بہت سی نئی اور اچھی کتب ہوتی ہیں۔ سو، جب اس کے ہاں جانا ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی کتاب ساتھ لے ہی آتا ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
جی ہاں! کراچی سے تو بہت سارے اردو اخبارات نکلتے ہیں، روزانہ 8 سے 10 بڑے اخبارات کا مطالعہ کرتا ہوں لیکن گھر پر صرف روزنامہ ایکسپریس اور روزنامہ امت آتے ہیں۔

۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
صرف ایک
دو سے پانچ
پانچ سے زیادہ
ذاتی طور پر تو میں صرف دو لاتا ہوں اردو ڈائجسٹ اور ترجمان القرآن البتہ بیگم صاحبہ کے ماہنامے الگ ہيں :)
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
زیادہ سے زیادہ پانچ
پانچ سے بیس
بیس سے زیادہ
جی ہاں! کتاب پڑھنے کا اصل مزا خرید کر پڑھنے میں ہی ہے (آزما کر دیکھ لیں)۔ کبھی حساب تو نہیں لگایا البتہ سالانہ خریدی گئی کتب کی تعداد 10 سے زائد ہی ہوگی۔
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
سال میں زیادہ سے زیادہ ۵
۵ سے ۲۰ تک
یقیناً ۲۰ سے زیادہ ۔ میں گنتا/ گنتی نہیں

کسی کتب خانے سے تو نہیں لاتا البتہ احباب کے پاس سے کتابیں ضرور لاتا ہوں لیکن واپس بھی کرتا ہوں (یہی خامی ہے مجھ میں) البتہ میری کتابیں کبھی واپس نہیں آئیں (اور یہی غم ہے مجھے)
 
زین

لائبریرین
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
جی ہاں ، کوئٹہ میں بہت سارے اخبارات نکلتے ہیں‌۔ گھر پر کوئی اخبار نہیں آتا البتہ کلب اور دفتر میں روزانہ دس سے بارہ اخبارات کا مطالعہ کرتا ہوں۔
۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
صرف ایک
دو سے پانچ
پانچ سے زیادہ
پانچ سے زیادہ ۔ فرائیڈے اسپیشل اور باقی مقامی رسائل ہیں‌
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
زیادہ سے زیادہ پانچ
پانچ سے بیس
بیس سے زیادہ
جی ہاں۔ کتابیں پہلے سالانہ بیس سے زیادہ پڑھتا تھا ،اب بیس فیصد سے کم
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
سال میں زیادہ سے زیادہ ۵
۵ سے ۲۰ تک
یقیناً ۲۰ سے زیادہ ۔ میں گنتا/ گنتی نہیں
جی ہاں ۔ لائبری اور احباب سے کتابیں لے کر آتا ہوں ۔ کبھی کبھی تو زبردستی لے آتا ہوں‌:grin:
پانچ سے فیصد فیس تک
 
طالوت

محفلین
(پاکستان میں موجودگی کے وقت)
۱۔کیا آپ کے شہر میں اردو کا اخبار نکلتا ہے، اور ہاں تو آپ کے گھر میں اردو کا اخبار آتا ہے؟(شہر کے نام کے ساتھ)
جی ہاں ۔۔ (کراچی)
۲۔ آپ کے پاس کتنے ہفت روزہ یا ماہانہ (یا سہ ماہی) رسائل آتے ہیں؟
پانچ سے زیادہ ( متواتر نہیں چلتے پھرتے خرید لیتا تھا)
۳۔ کیا آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں۔ اگر ہاں تو سال میں کتنی کتابیں؟
زیادہ سے زیادہ پانچ
۴۔ کیا آپ کسی لائبریری یا اپنے احباب کے پاس سے بھی کتابیں لے کر آتے ہیں، اگر ہاں تو کتنے وقفے سے اور کتنی۔۔۔
سال میں زیادہ سے زیادہ ۵
---------------------------
وسلام
 
Top