اردو کا پرچہ !

آج ایک جامعہ میں ملازمت کے امتحان کے لیے گیا تھا دیگر انشائیہ سوالات کے ساتھ یہ چند معروضی سوالات بھی پوچھے گئے تھے۔۔۔شامل کرتا ہوں

درج ذیل رسائل کے مدیران کون رہے نام لکھیے:
1۔آج۔۔۔۔۔۔2۔سویرا۔۔۔۔۔۔۔3۔اوراق۔۔۔۔۔4نقوش۔۔۔۔۔۔۔5۔دنیا زاد۔۔۔۔۔۔

درج ذیل اداروں کے سربراہان کا نام لکھیے:
6۔فروغِ قومی زبان 7۔مجلس ترقی ادب۔8۔اردو سائنس بورڈ
9۔انجمن ترقی اردو۔۔۔10۔ادارہ ثقافتِ اسلامیہ

درج ذیل لکھاری کس اخبار میں کالم لکھتے ہیں:
11۔مسعوداشعر۔12۔زاہدہ حنا۔۔۔۔۔۔۔۔13۔مستنصر حسین تارڑ
14۔نصرت جاوید۔۔۔۔۔۔۔15۔روف کلاسرا۔۔۔۔۔۔۔۔

درج ذیل اصطلا حات کا تعلق کس نقاد سے ہے
16۔متصورہ: کالرج لان جائنس افلاطون میتھیو آرنلڈ ٹی ایس ایلیٹ
17۔علوئیت: کالرج لان جائنس افلاطون میتھیو آرنلڈ ٹی ایس ایلیٹ
18۔المناک: غلطی کالرج لان جائنس افلاطون میتھیو آرنلڈ ٹی ایس ایلیٹ
19۔تاریخی مغالطہ: کالرج لان جائنس افلاطون میتھیو آرنلڈ ٹی ایس ایلیٹ
20۔عصری حسیت: کالرج لان جائنس افلاطون میتھیو آرنلڈ ٹی ایس ایلیٹ

کتب کے مصنفین کا نام لکھیے:
21۔ہندی اردو تنازع
22۔نشانات
23۔نویدِ فکر
24۔عام فکری مغالطے
25۔بری عورت کی کتھا
26۔جامِ سرشار
27۔لسانیات اور تنقید
28۔داستان سے افسانے تک
29۔ما س اور مٹی
30۔حبس حسن منظر
31۔نقدمیر
32۔آخری آدمی
33۔معیار
34۔پوری چاندنی
35۔پھرا ہوا مسافر

کس اخبار میں کالم نگاری کرتے رہے:
36۔چراغ حسن حسرت: امروز جنگ، حریت، ایکسپریس
37۔منو بھائی: امروز جنگ، حریت، ایکسپریس
38۔احمد ندیم قاسمی: امروز جنگ، حریت، ایکسپریس
39۔ابن انشا: امروز جنگ، حریت، ایکسپریس
40۔ابراہیم جلیس: امروز جنگ، حریت، ایکسپریس
 

جاسمن

لائبریرین
یہ تو بہت مشکل ہے۔
اور کیا اردو کے لئے ایسے پرچے آتے ہیں ؟
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
میاں! یاد کیسے رکھے؟ یہ راز بتلائیے بس! 'پوچھے گئے' سے یہ تاثر بن رہا ہے کہ انٹرویو وغیرہ ہوا ہو گا۔۔۔!
سوالات کی بات ہو رہی ہے، جوابات کو تو ایک طرف رکھیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
لیکن عجیب سا ٹیسٹ ہے۔ ظاہر ہے کہ میرا مضمون نہیں ہے اردو لیکن یہ کچھ عجیب و غریب سا ٹیسٹ لگ رہا ہے۔
میرے خیال میں یہ سارے سوالات ایک ہی طرح کے ہیں۔
اس ٹیسٹ کو کچھ حصوں میں تقسیم کر کے سوالات کرنے چاہییں تھے۔ اور مختلف موضوعات سے متعلق ہوتے۔
 
آخری تدوین:
یہ تو بہت مشکل ہے۔
اور کیا اردو کے لئے ایسے پرچے آتے ہیں ؟
ہربار مختلف قسم کے آتے ہیں ایک پیپر کا دوسرا حصہ ملا کر میرے 85 فیصد سے زیادہ نمبر تو بنتے ہیں اب دیکھیے اللہ تعالیٰ کی کیا مرضی ہے۔ ویسے میرا تجربہ ہے کہ جامعہ کے لیول پر ہر ممتحن اپنے مزاج کے مطابق پیپر بناتا ہے اور یہ بھی کہ اردو کے حوالے سے جنرل نالج ہی آپ کو با آسانی کامیابی دلاتا ہے۔
 
میاں! یاد کیسے رکھے؟ یہ راز بتلائیے بس! 'پوچھے گئے' سے یہ تاثر بن رہا ہے کہ انٹرویو وغیرہ ہوا ہو گا۔۔۔!
سوالات کی بات ہو رہی ہے، جوابات کو تو ایک طرف رکھیے۔
میں نےیہاں پہلے بھی ایک پیپر اپ لوڈ کیا تھا اور فیس بک پر کچھ پیچز پر تو کئی پیپر اپ لوڈ کیے ہیں اس کا آسان طریقہ یہ ہےکہ میں انٹری یا رولنمبر سلپ کی پشت پر سوالات کو بہت ہی مختصر اور کمزور لکھائی میں نوٹ کر لاتا ہوں۔
 
الحمد للہ
ان سوالات میں 2،3 نمبر تو آ ہی جانے تھے۔
ہاہاہا۔۔۔ نہیں آپ غور کیجیے تو شاید زیادہ آجائیں۔ اصل میں تخلیقی اردو اور اکیڈمک اردو کا یہی فرق ہے ۔ اکیڈمک میں یہ اور اس جیسے دیگر مطالعات پیش نظر رہتے ہیں۔ ویسے امتحانی سینٹر میں کئی طالبعلموں نے محض پانچ منٹ بعد ہی پیپر کر لینے کا دعویٰ کیا تھا اور آپ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ بیچارے کتنے پریشان ہوئے ہوں گے اس قسم کے پیپر سے۔
 
لیکن عجیب سا ٹیسٹ ہے۔ ظاہر ہے کہ میرا مضمون نہیں ہے اردو لیکن یہ کچھ عجیب و غریب سا ٹیسٹ لگ رہا ہے۔
میرے خیال میں یہ سارے سوالات ایک ہی طرح کے ہیں۔
اس ٹیسٹ کو کچھ حصوں میں تقسیم کر کے سوالات کرنے چاہییں تھے۔ اور مختلف موضوعات سے متعلق ہوتے۔
آپ کا یہ خیال درست ہے۔ اردو میں اے پی کے پہلے امتحانات میں بھی اقبالیات، غالبیات، کلاسیک شاعری، اسالیب نثر اردو، تحقیق و تنقیداور جدید گرامر (صرف و نحو)مع صنائع بدائع وغیرہ اور ایک حصہ اردو کے کرنٹ افئیرز کے حوالے سے ہوتا ہے۔ لیکن مجھے یہ پیپر اس لیے اچھا لگا کہ اس میں دو مضامین کو بھی شامل کیا گیا تھا اور اصطلاحات کو بھی۔ اوور آل بات کی جائے تو عام روش سے ہٹ کر تھا اس لیے بہت سے لوگ پریشان بھی ہوئے
 
یہ تو بہت مشکل ہے۔
اور کیا اردو کے لئے ایسے پرچے آتے ہیں ؟
ایک اور بات وہ یہ کہ اردو اور اسلامیات کا میرٹ ہمیشہ ہائی رہتا ہے۔ کمپیوٹر، بائیو، ریاضی جیسے مضامین میں 45 فیصد اور 50 فیصد نمبر والے لوگ بھی لیکچرار، اے پی ہوجاتے ہیں لیکن اردو اور اسلامیات میں 80 فیصد نمبر لینے کے باوجود کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کیا بنتا ہے۔ اس کا عمومی میرٹ 80 فیصد کے قریب ہی رہتا ہے انٹرویو کوالیفائی کے لیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہرحال دعا ہے اللہ آپ کو کامیاب کرے۔آمین!
پھر ہم فخر سے کہیں گے کہ ہاں بھئی ایک جامعہ میں ہمارا بھی ایک عزیز لیکچرار ہے ماشاءاللہ۔:)
آپ جیسے مثبت سوچ کے حامل لوگوں کو ان اداروں میں ہونا چاہیے۔
اب قابلیت کا پتہ نہیں۔:D
 
بہرحال دعا ہے اللہ آپ کو کامیاب کرے۔آمین!
پھر ہم فخر سے کہیں گے کہ ہاں بھئی ایک جامعہ میں ہمارا بھی ایک عزیز لیکچرار ہے ماشاءاللہ۔:)
آپ جیسے مثبت سوچ کے حامل لوگوں کو ان اداروں میں ہونا چاہیے۔
اب قابلیت کا پتہ نہیں۔:D
لیکچرار سے اگلی دعا کیجیے نا پلیز۔ یہ تو میں پہلے ہی ہوں جزوقتی ہی سہی :)
اور قابلیت کی بات نہ کیجیے ورنہ میں محروم رہ جاوں گا۔ اللہ کے فضل کی بات کیجیے :)
 
Top