جاسمن

لائبریرین
اردو ہماری قومی زبان ہے لیکن اس کے ساتھ ہمارا سلوک دشمنوں سے بڑھ کے معلوم ہوتا ہے۔
طلبا تو غلطیاں کرتے ہی ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ بڑے بڑے پڑھے لکھے اور اساتذہ کے رتبوں پہ فائز لوگ ایسی غلطیاں کرتے ہیں کہ کبھی ہنسی آتی ہے اور کبھی افسوس ہوتا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ احباب کیا کیا غلطیاں کرتے ہیں۔
:):):)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG-20230624-140414.jpg

سوا
 

جاسمن

لائبریرین
آج کلاس میں طالبات کو عبارت کی تفہیم کرنے کے حوالے سے کچھ کام دیا۔
ایک طالبہ نے دوران سبق سوال کیا کہ
ابن خلدون رٹہ لگانے کی حمایت کیوں کرتے تھے؟🙁
حیران ہوکر میں نے پوچھا کہ آپ نے یہ بات کہاں سے اخذ کی۔
تو جواب ملا کہ
کتاب میں لکھا ہے کہ رٹہ لگانے کی حوصلہ شکنی کرتے تھے۔😯
وضاحت کرنے سے پہلے میں نے پوچھ لیا
بت شکنی نہیں سنا آپ نے کبھی؟
ایک اور فطین طالبہ کا جواب آیا
جی میم بتوں کی پوجا کرنا۔۔۔۔💘💔بس پھر محمود غزنوی کو یاد کرنے کا حوصلہ نہ ہوا ہمارا۔

ایک اور طالبہ کہنے لگی کہ پر خار وادی سے کیا مراد ہے؟
میں نے پوچھا خار کا لفظ سنا ہے کبھی؟
جواب آیا : خوار کرنا۔
پھر خوب خوار کرلینے کے بعد ایک بچی کو بالآخر سوجھ گیا کہ
خار دار تار۔
اور یوں ہم اس وادی پرخار سے باہر نکل آئے۔ابھی تو طوائف الملوکی کا لفظ بھی آیا تھا سبق میں۔شکر ہے میں نے بروقت عقل کر کے خود ہی وضاحت کر دی کسی بھی سوال یا جواب سے پہلے۔

عمارہ مرتضی
 
Top