اردو ڈاونلوڈ انجن ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کافی عرصے سے دِل میں اِس کا اردو ترجمہ کرنے کی تمنا کرتے ہوئے بالآخر اردو ڈاونلوڈ انجن پیکج پیشِ خدمت ہے، اِس پیکج سے آپ ایک مکمل اردو فائل ڈاونلوڈ ویب سائٹ بناسکتے ہیں، جس میں ارکان شمولیت اختیار کرکے مختلف زمروں میں فائلیں اپلوڈ کرسکتے ہیں، ان پر تبصرہ کرسکتے ہیں اور فائلوں پر اپنی ریٹنگ دے سکتے ہیں اور فائلیں ڈاونلوڈ بھی کرسکتے ہیں..

اس کا تبصرے کا نظام اور ارکان کی شمولیت فورم کے نظام سے کافی مشابہ ہے جہاں ارکان اپنی پروفائل اور نمائندہ تصاویر مرتب کرسکتے ہیں..

یہ پیکج کافی اردو دشمن ثابت ہوا جسے سدھاتے سدھاتے ترجمہ سے بھی زیادہ وقت لگ گیا، لیکن بالآخر اسے سدھا ہی لیا، اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لئے اس کے تمام اہم مقامات پر اردو ویب پیڈ بھی شامل کردیا گیا ہے تاکہ حسرت نہ رہے دلِ بے قرار میں :D

اس پیکج کا بہتر تجزیہ کرنے کے لئے اس کے لئے ایک ڈیمو ویب سائٹ بنائی ہے جسے آپ يہاں سے دیکھ سکتے ہیں تاکہ اس کے بارے میں بہتر رائے قائم کرنے میں آسانی ہو.

امید ہے اردو ڈاونلوڈ انجن عالمِ اردو میں ایک بہتر اضافہ ثابت ہوگا.

حجم: 1 میگابائٹ

ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاکستانی، آپ کے ڈاؤنلوڈ صفحے میں utf8 اینکوڈنگ والا میٹا ٹیگ تو نظر ہی نہیں آ رہا۔

کوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8">
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستانی بھائی جیسا کہ میں نے عرض کیا یہ پیکج خاصا اردو دشمن ثابت ہورہا ہے.. ابھی اس میں کچھ مسائل ہیں لیکن میں ان مسائل کو حل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہوں.. کیٹگری کے نام کے مسئلہ کا حل یہ ہے کہ جب آپ منتظم پینل سے نئی کیٹگری بتاتے ہوئے اس کا نام لکھ رہے ہوں تو کیٹگری کا نام لکھنے سے پہلے اُس صفحے کی انکوڈنگ از خود utf-8 کردیں جب صفحہ دوبارہ لوڈ ہوجائے تو پھر کیٹگری کا نام لکھیں ان شاء اللہ نام درست طور پر نظر آئے گا..

کچھ مقامات میں اردو ویب پیڈ شامل کرنا رہ گیا تھا لہذا پیکج دوبارہ ڈاونلوڈ کریں اور ٹیپلیٹ کے فولڈر میں سے مندرجہ ذیل فائلیں تلاش کرکے اپنے سرور میں بدل دیں:

formmailer.html
deadlink.html
comment.html
action_ride.html

لینگویج کے فولڈر میں english.php بھی بدل دیں.. اور لگتا ہے آپ نے ٹیمپلیٹ ایڈٹ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے فونٹ مسئلہ کر رہا ہے اسے دوبارہ صحیح کرنے کے لئے style.css کو دوبارہ اپلوڈ کرکے بدل دیں..

واللہ الموفق
 
راجہ صاحب

محفلین
مکی نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کافی عرصے سے دِل میں اِس کا اردو ترجمہ کرنے کی تمنا کرتے ہوئے بالآخر اردو ڈاونلوڈ انجن پیکج پیشِ خدمت ہے، اِس پیکج سے آپ ایک مکمل اردو فائل ڈاونلوڈ ویب سائٹ بناسکتے ہیں، جس میں ارکان شمولیت اختیار کرکے مختلف زمروں میں فائلیں اپلوڈ کرسکتے ہیں، ان پر تبصرہ کرسکتے ہیں اور فائلوں پر اپنی ریٹنگ دے سکتے ہیں اور فائلیں ڈاونلوڈ بھی کرسکتے ہیں..

اس کا تبصرے کا نظام اور ارکان کی شمولیت فورم کے نظام سے کافی مشابہ ہے جہاں ارکان اپنی پروفائل اور نمائندہ تصاویر مرتب کرسکتے ہیں..

یہ پیکج کافی اردو دشمن ثابت ہوا جسے سدھاتے سدھاتے ترجمہ سے بھی زیادہ وقت لگ گیا، لیکن بالآخر اسے سدھا ہی لیا، اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لئے اس کے تمام اہم مقامات پر اردو ویب پیڈ بھی شامل کردیا گیا ہے تاکہ حسرت نہ رہے دلِ بے قرار میں :D

اس پیکج کا بہتر تجزیہ کرنے کے لئے اس کے لئے ایک ڈیمو ویب سائٹ بنائی ہے جسے آپ يہاں سے دیکھ سکتے ہیں تاکہ اس کے بارے میں بہتر رائے قائم کرنے میں آسانی ہو.

امید ہے اردو ڈاونلوڈ انجن عالمِ اردو میں ایک بہتر اضافہ ثابت ہوگا.

حجم: 1 میگابائٹ

ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق

مگر مجھے تو اس کے فونٹ کی سمجھ ہی نہیں‌آ رہی کیا کوئی نیا فونٹ استعمال کیا گیا ہے اردو نسخ ایشاء ٹائپ کے علاوہ
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا بات کر رہے ہیں راجہ صاحب :shock:

فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی ہے.. :arrow:

واللہ الموفق
 
راجہ صاحب

محفلین
مجھے فونٹ ٹھیک نظر نہیں آ رہے میں سمجھا کہ شاید کوئی دوسرا فونٹ استعمال کیا گیا ہے
خیر کوئی اور وجہ ہوگی وہ اس کی
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

فونٹ کا مسئلہ پاکستانی بھائی کی سائٹ میں ہے میری ڈيمو سائٹ بالکل درست کام کر رہی ہے.. اسے دیکھیں آپ کو فونٹ بالکل صحیح نظر آئے گا..

واللہ الموفق
 
راجہ صاحب

محفلین
مکی نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

فونٹ کا مسئلہ پاکستانی بھائی کی سائٹ میں ہے میری ڈيمو سائٹ بالکل درست کام کر رہی ہے.. اسے دیکھیں آپ کو فونٹ بالکل صحیح نظر آئے گا..

واللہ الموفق

میں نے آپ ہی کی ڈیمو سائٹ اوپن کی ہوئی ہے لیکن وہاں لوگو کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا اور فونٹ کچھ اس طرح کا ہے

کتابیں (1/0)
یہاں صرف اردو کتابیں رکھی جائیں کی دوسری زبان کی کتابیں رکھنے کی اجازت نہیں ہے
 
پاکستانی

محفلین
راجہ صاحب بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں مکی بھائی، یہ مسلہ آپکی ڈیمو سائٹ میں ہے اور یہی مسلہ میرے ساتھ بھی پیش آ رہا ہے۔ جب تک کیرٹکر انکوڈنگ میں utf-8 کو سلیکٹ نہ کر دیں فانٹ ٹھیک نظر ہی نہیں آتا۔
نبیل بھائی کے مطابق اس میں utf8 اینکوڈنگ والا میٹا ٹیگ نہیں ہے۔ اگر وہ اس میں شامل کر دیا جائے تو میرے خیال سے مسلہ حل ہو جائے گا۔

واللہ الموفق
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

انکوڈنگ کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے..

واللہ الموفق
 
پاکستانی

محفلین
مجھے اس میں ابھی تک درج ذیل مسائل کا سامنا ہے۔

http://download.isgreat.org سے کوئی بھی فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟
اگر کسی زمرے میں سے کسی فائل کو مکمل ڈیلیٹ کرنا ہو تو ؟
نیز منتظم پینل میں Manage Files آپشن میں بھی کوئی فائل یا category اوپن نہیں ہو رہی۔
 
Top