اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی رجسٹریشن اور پوسٹنگ (موضوعات بھیجنے۔ میں مسئلہ اور مشورہ ؟

ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
میں نے لوکل سرور پر پی ایچ پی بی بی 3 کا اردو ورژن انسٹال کیا ہے ، انسٹالیشن کے بعد جب میں نے فرضی رجسٹریشن سروع کی تو ایک مسئلہ سامنے آیا جس سے پی ایچ پی بی بی 2 میں واسطہ نہیں پڑا، وہ یہ کہ جب بھی میں نے اردو نام (یورز نیم) کے ذریعے رجسٹریشن کرنے کی کوشش کی تو یہ ایرر ظاہر ہوا
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 1572864 bytes) in C:\AppServ\www\Forum_9.93\includes\utf\data\utf_nf kc_qc.php on line 2
حالانکہ جب انگلش نام دے کر رجسٹریشن کروائی تو رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہو گئی ۔
یہ مسئلہ بی بی 3.0.0 اور 3.0.2 دونوں میں درپیش ہے حالانکہ جیسے میں نے پہلے عرض کیا یہ مسئلہ بی بی 2 میں نہیں تھا
اب ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ یہ ایرر کیوں آ رہا ہے اور اس سے کیسے جان چھڑائی جائے۔
اسی طرح یہ مسئلہ نیا موضوعات یا نئے پیغامات ارسال کرنے میں بھی آرہاہے یعنی جب اردو میں کیا جائے تو یہ ایرر موصول ہو رہا ہے
Fatal error: Allowed memory size of 8388608 bytes exhausted (tried to allocate 1572864 bytes) in C:\AppServ\www\ur_phpBB3\includes\utf\data\utf_nfk c_qc.php on line 2
اس پوسٹنگ والے مسئلہ کا بھی حل بتائیں
دوسرا یہ پوچھنا ہے کہ اب تک کے پی ایچ پی بی بی 3 اردو کے ورژن میں سے کون سا ورژن سب سے بہتر ہے جس میں ایررز بھی نہ ہوں اور سہولیات اور فیچرز بھی سب سے اچھے ہوں اور یہ بھی کہ آخر ورژن کونسا دستیاب ہے کیا 3.0.2 کے بعد بھی کوئی اردو ورژن آیا ہے اگر آیا ہے تو اس کا ربط دیں دیں ۔
شکریہ
 
Top