اردو پیڈ لنکس کے لئیے

نعمان

محفلین
ایک ایسا ویب پیڈ بھی ہونا چاہئے جو لنکس پر اردو پیڈ کے طور پر کام کرے۔ یعنی ایک نوٹ پیڈ جیسا کہ نبیل نے بنایا ہے۔ جسے میں نے ونڈوز پر آزمایا تھا۔ اس کی مدد سے اردو میں فائلیں محفوظ کی جاسکیں، انہیں ای میل کیا جاسکے، ان کی پی ڈی ایف بنائی جاسکے۔ وغیرہ وغیرہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان نے کہا:
ایک ایسا ویب پیڈ بھی ہونا چاہئے جو لنکس پر اردو پیڈ کے طور پر کام کرے۔ یعنی ایک نوٹ پیڈ جیسا کہ نبیل نے بنایا ہے۔ جسے میں نے ونڈوز پر آزمایا تھا۔ اس کی مدد سے اردو میں فائلیں محفوظ کی جاسکیں، انہیں ای میل کیا جاسکے، ان کی پی ڈی ایف بنائی جاسکے۔ وغیرہ وغیرہ۔

نعمان، اگر تم ویب پیڈ کی بات کر رہے ہو تو یہ جاواسکرپٹ‌ میں لکھا گیا ہے اور لینکس پر بھی فائرفاکس میں چلتا ہے۔ میرے خیال میں تم ونڈوز کے اردو ایڈیٹر پروگرام کی بات کر رہے ہو۔ اس میں یہ مسئلہ ہے کہ یہ Visual C++/MFC میں لکھا گیا ہے جو کہ لینکس پر موجود نہیں ہے۔ لینکس پر اردو ایڈیٹر لکھنے کے لیے ذیل کے فریم ورکس میں سے کوئی ایک آزمایا جا سکتا ہے۔

1۔ ایکلپس (Eclipse) میں لکھا گیا جاوا بیسڈ پروگرام۔ اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ یہ دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی چل سکے گا۔
2۔ کیو ٹول کٹ (QT)
3۔ wxWidgets

میرا اندازہ ہے کہ وی ایکس وجٹس میں پروگرامنگ زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔ بہرحال یہ کام بھی وقت طلب ہے۔
 

نعمان

محفلین
GTK اور python کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا اس میں یہ کام ہوسکتا ہے۔ مجھے خود تو پروگرامنگ کی معلومات نہیں۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا اردو ایڈیٹر ہو جو لنکس پر بہت عمدہ چلے تاکہ اسے ہم ڈیبیان میں شامل کرسکیں۔ اس اپلیکیشن کی ڈیپینڈینسی میں نفیس ویب نسخ ہو جو ڈیبیان میں پہلے ہی شامل ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اگر کوئی لنکس پر اردو لکھنے پڑھنے میں دشواری محسوس کرے تو وہ فورا یہ ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کرکے کام چلا سکے۔




ہمیں چاہئے کہ ہم لنکس میں اردو سپورٹ اتنی عمدہ اور اتنی لاجواب بنادیں کہ پاکستان سے مائیکروسوفٹ کی چھٹی ہوجائے۔
 

دوست

محفلین
واقعی ایک آدھ اس طرح کی چیز ہونی چاہیے۔
اردو لکھی تو جاتی ہے لیکن مسئلہ ہوتا ہے دائیں سے بائیں معاونت کا۔
 

نعمان

محفلین
لنکس پاکستان، ابنٹو اردو اور ابنٹو پاکستان میلنگ لسٹس پر میری درخواست کے جواب میں سعادت سعید بھائی نے ایک پائتھون اور جی ٹی کے پر مبنی اپلیکیشن کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ جس کا ذکر شاکر نے اپنے بلاگ پر کیا ہے۔

سعادت نے یہ پروجیکٹ سورس فورج پر منتقل کردیا ہے اب ہم اس میں کچھ فیچرز پر کام کررہے ہیں جس کا بعد امید ہے ہم جلد ہی اس کا بیٹا ورژن جاری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس سلسلے میں آپ سب بھائیوں اور بہنوں سے مدد کی درخواست ہے۔ ابھی کل ہی سعادت نے اس میں ورڈ ریپ شامل کیا ہے۔ اور اب یہ ایک کافی قابل استعمال حالت میں ہے۔
 

دوست

محفلین
نعمان اصل میں لینکس پر چلنے والی زبانیں بالکل مختلف ہیں، عمومًا سی سی پلس پلس یا ڈاٹ نیٹ‌ کے ماہرین ادھر موجود ہیں پائتھون کو کوئی لینکس ڈویلپر ہی جان سکتا ہے اگرچہ یہ اچھی زبان ہوگی۔
بنیاد تو ایک ہی ہوتی ہے پھر بھی کسی زبان کے کچھ قواعد بھی ہوتے ہیں جنھیں سیکھنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ شاید ہی کوئی دوست ادھر مدد کرسکے
یا کرسکیں گے؟؟؟
اور ہاں ورڈ ریپ پتا نہیں کیا چیز ہے لیکن اگر حرفی جانچ کی سہولت رکھنی ہے تو ہماری اردو ڈکشنری والی فائل حاضر ہے۔ اس میں‌ کوئی 30000 سے اوپر ہی الفاظ ہیں۔ شاید کسی کام آجائے۔
اللہ سعادت سعید جو جزا دے انھوں نے بہت بڑا کام کیا ہے لینکس پر بہت تنگی تھی ایسے اطلاقیے کی۔ اللہ انھیں مزید توفیق دے۔
آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پائتھون کو کوئی لینکس ڈویلپر ہی جان سکتا ہے اگرچہ یہ اچھی زبان ہوگی۔

بیسک سے زیادہ مشکل نہیں ہے


اور ہاں ورڈ ریپ پتا نہیں کیا چیز ہے

یہ میرا خیال ہے کہ ریپازٹری کو ظاہر کرتا ہے

یا پھر یہ نوٹ پیڈ والا ورڈ ریپ ہوگا جو بڑی لائن کو توڑ کر دو لائنوں میں بدل دے تاکہ وہ سکرین پر پوری دکھائی دے سکے
 

دوست

محفلین
تو تھوڑی مدد کریں نا۔
آج صبح میں اپگریڈ کے لیے فائلیں اتار رہا تھا ساتھ میں سوچا کچھ لکھ لوں علی پور کا ایلی کا۔ لیکن قسم سے 4 مدوِنوں میں‌ سے ایک بھی ٹھیک نہیں چلا۔ سب میں اردو کا بیڑہ غرق تھا لینکس پر۔ ذرا جلدی بن جائے میرے جیسوں کا بھلا ہوجائے۔
علم میں‌ اضافے پر شکریہ۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ ریپ word wrap والا ہے۔ کوڈنگ کے علاوہ اور کئی مراحل ہیں جن میں مدد کی جاسکتی ہے۔ جیسا کہ ٹیسٹنگ، بگ ہنٹ، فیچر ریکوئسٹس، ڈاکومنٹیشن، اور تشہیر۔ تمام لنکس استعمال کرنے والے اگر اس اپلیکیشن کو ٹیسٹ کرتے رہیں اور اس پر رائے زنی کرتے ہیں ایک بہت ٹھوس اور قابل استعمال اطلاقیہ حاصل ہوگا۔
اس وقت میں PyUrduEdit ہی استعمال کررہا ہوں۔ کی بورڈ لے آؤٹ تھوڑا مسئلہ کر رہا ہے۔ مگر آپ کسی بھی کلید کی قدر ایڈیٹر میں ہی تبدیل کرسکتے ہیں اور کی بورڈ لے آؤٹ کسٹمائز کرسکتے ہیں۔ ایک اور مسئلہ فونٹ بدلنے کا ہے۔ اسٹارٹ اپ کے بعد فونٹ کو نفیس ویب نسخ یا کسی دوسرے قابل استعمال اردو فونٹ سے بدلنا پڑتا ہے۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھے بھئی۔
نعمان جی ان کی طرف توجہ کریں اور معرفت کے راز کھولیں تاکہ قیصرانی ان مہارتوں کو سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔
یار ویسے میں سوچ رہا ہوں لینکس پر اطلاقیوں کا ڈھیر لگا ہے ہر بار ہر کوئی ہر چیز صفر سے کیوں سٹارٹ کرتا ہے۔ جبکہ لائسنس کے تحت کوڈ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے تو کسی پہلے سے موجود یونیکوڈ مدوِن میں اردو کے لحاظ سے کیوں نہ تبدیلیاں کر لی گئیں۔
کبھی جاوا میں ایک مدوِن ملا تھا سیمردو لیکن وہ اتنا مستحکم نہیں اس میں پچاس کلو بائٹ کی فائل بھی ہینگ کردیتی تھی اسے۔ لیکن جاوا لینکس پر بڑے پیار سے چل سکتی ہے۔
لیکن کسی اور بھی زبان میں ایسی چیزیں موجود ہونی چاہییں پہلے سے جن میں مناسب تبدیلی کرکے اسے اردو کے قابل بنایا جاسکے۔
 

دوست

محفلین
نعمان آپ نے ٹیسٹنگ کی بات کی میں حاضر ہوں۔ بس صبح ایجی پر اپگریڈ کر لوں دعا کیجیے گا سارا سسٹم ہی نہ اڑ جائے۔ صرف 150 میگا بائٹ رہ گئی ہے فائلیں 721 میں سے۔
فیچر کی فکر نہ کریں وہ آپ دیکھیں گے کہ ڈھیر لگ جائیں گے درخواستوں کے بے چارے سعادت سعید صاحب اکتا جائیں گے :wink:
پنجابی میں کہتے ہیں اےنیں تے منہ اڈیا ہویا اے( منہ کھولا ہوا ہے یعنی مانگے جارہا ہے) سو میرا بھی یہی حال ہوتا ہے ان معاملات میں۔
تشہیر ہوتی جائے گی ساتھ ساتھ اپنا تو کام چلائیں‌ فی الحال۔
 

نعمان

محفلین
اچھا قیصرانی بھائی پائتھون سیکھنے کے ساتھ gtk widgets کا استعمال بھی اچھی طرح دیکھیں۔

شاکر اسکریچ سے نئی اپلیکیشن بنانے کا مطلب یہ ہے کہ اس اپلیکیشن کا بنیادی مقصد ہی اردو سپورٹ ہو۔

ذرا ہلکا ہاتھ رکھئے کہیں ہمارے واحد ڈیولپر رکن فرمائشوں کے طومار سے گھبرا نہ جائیں۔
 

دوست

محفلین
چلیں جی اللہ خیر رکھے یہ بھی ہوجائے گا میں جھانکتا رہوں کا پراجیکٹ پیج پر گاہے بگاہے۔
 

نعمان

محفلین
سعادت سعید کے پائی اردو ایڈیٹ‌ میں کافی تبدیلیاں آچکی ہیں اور میں کافی عرصے سے اسے ابنٹو پر استعمال کررہا ہوں۔ گرچہ یہ ابھی بیٹا فیز ہی میں ہے مگر نہایت عمدہ کام کررہا ہے۔ میں اس کی کافی ٹیسٹنگ کرچکا ہوں۔ اگلے چند نسخوں بعد امید ہے ہم اسے ڈیبیان پر بطور پیکیج شامل کروادیں گے۔
 

نعمان

محفلین
جی ہاں دیکھیں اور خوب کڑی پڑتال کریں۔ جو فیچرز کم نظر آئیں یا کوئی خامی نظر آئے تو مجھے ضرور بتائیں۔
 
Top