اردو پریس 2.7 کی تیاری کے لیے ٹاسک لسٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اس تھریڈ میں اردو پریس 2.7 کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ضروری ٹاسکس کی فہرست تیار کرنا چاہتا اور اس میں اردو پریس کے نئے ورژن کی فیچر لسٹ پر بھی گفتگو ہوگی۔
میری نظر میں اردو پریس 2.7 کی تیاری کے لیے ذیل کے ضروری کام ہیں:

1۔ ورڈپریس 2.7 کا اردو ترجمہ مکمل کرنا
2۔ ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو اپڈیٹ کرنا
3۔ جاوا سکرپٹ آپٹمائزیشن: میں نے نوٹ کیا ہے کہ ورڈپریس میں جے کویری اور دوسری کئی جاوا سکرپٹ لائبریریز استعمال ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے پیج (خاص طور پر ایڈمن سیکشن) کی لوڈنگ متاثر ہوتی ہے۔ اگر جاوا سکرپٹس کو کم فائلوں میں اکٹھا کیا جا سکے تو اس سے پیج جلدی ہو سکے گا۔
4۔ اردو پریس 2.7 کے لیے کسی بہتر تھیم کی اردو کسٹمائزیشن: اردو پریس کے پہلے ورژن میں اس کی ڈیفالٹ کبرک تھیم کو ہی اردو کے لیے کسٹمائز کرکے شامل کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ میرا کسی بہتر تھیم کو شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
5۔ مفید پلگ انز شامل کرنا: اردو پریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں اردو ایڈیٹر پلگ ان کے علاوہ کچھ اور مفید پلگ ان شامل کرکے اس پیکج کی افادیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ اپنی تجاویز یہاں پیش کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اردو پریس 2.7 کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ورڈپریس 2.7 کو ہی بطور کوڈ بیس استعمال کیا جائے گا اور اس کی اگر کوئی اپڈیٹ منظر عام پر آتی ہے تو فی الحال اس پر کام نہیں کیا جائے گا۔
 
Top