اردو پریس کی تھیم میں جمیل نوری نستعلیق کیسے ڈالیں؟

محمود ایاز

محفلین
اسلام و علیکم دوستوں،
مجھے اپنی ویب سایٹ یا بلاگ کی ورڈ پریس تھیم میں جمیل نوری نستعلیق ڈالنی ہے براہ مہربانی آپ لوگوں کی مدد درکار ہے شکریہ
 

بلال

محفلین
تھیم کی style.css فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ وغیرہ میں کھولیں اور ہر اس جگہ جہاں کسی دوسرے فونٹ کا نام لکھا ہے اس کو ختم کر کے وہاں پر Jameel Noori Nastaleeq لکھ دیں۔ ویسے عام طور پر فونٹ کے نام سے پہلے font-family: لکھا ہوتا ہے اور پھر ایک یا ایک سے زیادہ فونٹس کا نام ہوتا ہے اور آخر پر ”;“ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ font-size: بھی اردو کے حساب سے مناسب کر لیجئے گا کیونکہ فونٹ کا نام تبدیل کرنے سے سائز میں فرق بھی آ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہو سکتا ہے ذرج ذیل لنک آپ کی کوئی مدد کر سکے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14000
 
Top