اردو ٹیک /ورڈپریس۔پی۔کے؟

مجاز

محفلین
سلام علیکم!

کافی مغز کھپانے کے بعد بھی مجھے نہیں معلوم ہو سکا کہ اردو ٹیک پر نئے بلاگرز کیسے اندراج کر سکتے ہیں؟
کیونکہ یہ لنک تو مجھے گوگل کی جانب گامزن کردیتا ہے ۔۔ http://urdutech.net/wp-signup.php
ورڈپریس۔پے کے پر رجسٹر ہوا تو پیغام ملا کہ ایکٹیویشن میل ملے تو آ جائیےگا۔۔ دو ہفتے گزر چکے ہیں، انتظار ہی کئے جا رہا ہوں :confused:
کوئی دوست مجھے بتا دے کہ یہ ماجرا کیا ہے ؟؟ میں کیسے بلاگ لکھ سکتا ہوں؟ :frustrated:
مجھے علم نہیں کہ یہ کیٹیگری اس سوال کے لئے مناسب ہے یا نہیں لہٰذا ماڈریٹر حضرات سے معذرت اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو پوسٹ کرتے ہوئے تو۔۔۔۔

فی امان اللہ
 
میرے خیال سے ورڈ پریس پی کے کے کسی حالیہ اپگریڈ کے بعد سے نہ صرف ان کے لانچ پیج کا حلیہ بگڑ گیا ہے بلکہ ان کے ای میل نظام میں بھی مسئلہ آ گیا ہے۔ میرے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی ہے کہ ایک بلاگر ورڈ پریس پی کے بلاگر نے اپنا پاسورڈ بھول جانے کی وجہ سے متعلقہ لنک پر کلک کیا اور خانہ پری کرنے کے بعد سے اب تک پاسورڈ کی میل کا انتظار ہو رہا ہے۔

اردو محفل کا ارد ٹیک اور ورڈ پریس پی کے دونوں ہی سے بظاہر کوئی واسطہ نہیں اس لئے متعلقہ ذمہ داران سے ہی رابطہ کریں۔ ورڈ پریس پی کے کا فورم بھی ہے جہاں یہ مسائل بتائے جا سکتے ہیں۔
 
مجاز

محفلین
بہت شکریہ ابن سعید بھائی۔۔ :) لیکن اردو ٹیک کی سائیٹ پر تو ہر ربط 404.php کا عذر پیش کر رہا ہے ۔ رابطہ کریں بھی تو کیسے؟
کیا اردو ٹیک نے نئے اندراج کی سہولت معطل کر رکھی ہے؟
 
خورشیدآزاد

محفلین
مجاز بھائی اگر اسی قسم کی پریشانیوں سے پچنا چاہتے ہیں تو میرا مخلصانہ مشورہ ہے یا تو اپنے بلاگ کی خود میزبانی کریں جیسے ابوشامل صاحب اور کچھ دیگر مستقل لکھنے والے دوستوں نے کی ہے یا بلاگ سپاٹ کا انتخاب کریں۔

کیونکہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر اچھا خاصہ مواد اپنے بلاگ پر لکھنے کے بعد اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو؟؟ جو مجھ سمیت کئی دوستوں کے ساتھ پیش آچکی ہے۔
 
ہممم۔۔۔یہ بھی ہے۔۔۔ چلیں اس بابت بھی سوچتا ہوں کچھ۔۔ دراصل میں یہ سوچ رہا تھا کہ اگر ورڈپریس کی سروس یوں مل رہی ہے تو کیوں نہ استعمال کی جائے :)
 
مجاز

محفلین
آپ کو بلاگ سپاٹ‌ کس وجہ سے ناپسند ہے؟ کیا آپ نے کبھی بلاگسپاٹ پر بلاگ بنانے کی کوشش کی ہے؟

کوئی ایسی خاص وجہ نہیں ناپسند کرنے کی۔ لیکن ورڈپریس جیسی سہولتوں کا احساس نہیں ہوتا:biggrin:
بلاگ سپاٹ اور ورڈپریس دونوں پر میرے انگلش بلاگ موجودہیں۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی درست کہا آپ نے۔ بلاگسپاٹ پر ورڈپریس جیسی سہولتیں تو میسر نہیں ہیں لیکن اس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ سٹیبل سروس ہے۔ ورڈپریس ڈاٹ کام پر بھی بلاگ بن سکتا ہے لیکن اس پر تھیم میں تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ بلاگسپاٹ کے لیے اردو تھیمز دستیاب ہیں۔
 
مجاز بھائی اگر اسی قسم کی پریشانیوں سے پچنا چاہتے ہیں تو میرا مخلصانہ مشورہ ہے یا تو اپنے بلاگ کی خود میزبانی کریں جیسے ابوشامل صاحب اور کچھ دیگر مستقل لکھنے والے دوستوں نے کی ہے یا بلاگ سپاٹ کا انتخاب کریں۔

کیونکہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر اچھا خاصہ مواد اپنے بلاگ پر لکھنے کے بعد اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو؟؟ جو مجھ سمیت کئی دوستوں کے ساتھ پیش آچکی ہے۔

بالکل درست! اپنی ہوسٹنگ خریدنا ہی بہترین ہے۔
 
Top